لائبریری تقریب میں خوش آمدید۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نوید صادق

محفلین
کہا کچھ اور کیا کچھ !
ذکر کرتا رہا تذکروں کا اور جب رام ریاض کا انتخاب مکمل ہوا تو کلیاتِ شیفتہ اٹھا لایا کہ نثر لکھنے سے جی گھبرا رہا ہے فی الحال، بہرحال اب کلیاتِ شیفتہ شروع کر رہا ہوں، اگر کسی دوست پہلے سے اس پر کام شروع کر رکھا ہو برائے مہربانی جلدی بتا دیں!
 
امن ایمان

محفلین
شکفتے اور ماوراء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معذرت :s
میں شادی کی تقریب میں مصروف تھی اس لیے یہاں آنے کا وقت بالکل نہیں مل سکا۔۔۔آپ ناراض تو نہیں ہیں نا۔۔۔؟ اور شکفتے وہ کام۔۔جس بارے میں م س ن پر بات ہوئی تھی۔۔۔ اب بھی کرنا ہے نا۔۔؟؟

اور لائبریری ممبرشپ کے حوالے سے ایک بات۔۔۔کبھی کبھی ایسا ہوتا کہ اچانک مصروفیت کی وجہ سے نیٹ سے رابطہ ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔میرے خیال میں کسی ایک رکن کی لائبریری ممبرشپ ایک سال نہیں تو کم سے کم چھ ماہ تک رکھی جائے۔۔۔۔اور اس دوران اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔۔۔اگر تو وہ بالکل کام نہیں کررہا تو اس کی رکنیت منسوخ کردی جائے۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔؟؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امید ، جملہ مکمل ہی ہے ، یہ میرے لکھنے کا انداز ہی ایسا ہوتا ہے اس طرح وقفہ دے کر لکھنا جیسے ہم بولتے ہوئے بات کرتے وقت جملے کے درمیان میں رک جاتے ہیں ۔ آپ اسے اس طرح پڑھیں

ویسے سزا کی بات ہے تو پھر کچھ زیادہ نہیں فی الحال صرف دس صفحات عمران سیریز کے آپ کے لئے منتخب کر دئے ہیں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکفتے اور ماوراء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معذرت :s
میں شادی کی تقریب میں مصروف تھی اس لیے یہاں آنے کا وقت بالکل نہیں مل سکا۔۔۔آپ ناراض تو نہیں ہیں نا۔۔۔؟ اور شکفتے وہ کام۔۔جس بارے میں م س ن پر بات ہوئی تھی۔۔۔ اب بھی کرنا ہے نا۔۔؟؟

اور لائبریری ممبرشپ کے حوالے سے ایک بات۔۔۔کبھی کبھی ایسا ہوتا کہ اچانک مصروفیت کی وجہ سے نیٹ سے رابطہ ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔میرے خیال میں کسی ایک رکن کی لائبریری ممبرشپ ایک سال نہیں تو کم سے کم چھ ماہ تک رکھی جائے۔۔۔۔اور اس دوران اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔۔۔اگر تو وہ بالکل کام نہیں کررہا تو اس کی رکنیت منسوخ کردی جائے۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔؟؟

اچھا تو شادی مصروفیت چل رہی تھی : ) نہیں کچھ مسئلہ نہیں ، آپ بالآخر پہنچ گئیں ناں ۔۔۔ اور بالکل بالکل۔۔۔ وہ کام کرنا ہے امن !

تجویز کے لئے بہت شکریہ امن ! آپ کی رائے سے مدد ملے گی دورانیہ مختص کرنے میں۔

لائبریری رکنیت کے حوالے سے ایک باقاعدہ طریقِ کار اور ضابطہ میری کوشش ہے کہ جلد یہاں پیش کر دیا جائے ۔
 
امن ایمان

محفلین
امن، معذرت کس بات کی کر رہی ہو؟؟ دیر سے آنے کی یا کام نہ کرنے کی۔۔؟؟:p

ماوراء۔۔۔۔۔۔اس کو کہتے ہیں دوستی :c ابھی میں نے کچھ کہا بھی نہیں اور آپ وہ بھی سمجھ گئیں جو کہ اس کے بعد میں نے کہنا تھا۔۔۔لیکن خیر۔۔۔اب کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔آپ آج م س ن پر آئیں۔۔۔اس بارے میں مزید بات کرتے ہیں۔ :m

شکفتے۔۔۔۔میں نے یہ دھاگہ دیکھ لیا۔۔۔:m
 
ماوراء

محفلین
امن، اصل میں میں نے بھی کام نہیں کیا نہ۔۔۔اسی لیے کہہ رہی تھی۔ کہ شاید شگفتہ ہماری غلطی معاف کر دیں۔ لیکن شگفتہ تو ابھی بھی کہہ رہی ہیں کہ کام کرنا ہے۔ :leaving:

میں پوری کوشش کرتی ہوں، آج شام کو آنے کی۔
 
السلام علیکم امید ، جملہ مکمل ہی ہے ، یہ میرے لکھنے کا انداز ہی ایسا ہوتا ہے اس طرح وقفہ دے کر لکھنا جیسے ہم بولتے ہوئے بات کرتے وقت جملے کے درمیان میں رک جاتے ہیں ۔ آپ اسے اس طرح پڑھیں

ٹھیک ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
ماوراء

محفلین
اور پھر آگے کیا ہوا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟؟

یہ تقریب تو ہفتہ بھر چلنی تھی، دو دن بھی نہیں چلی۔ ۔ ۔:dontknow:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top