لائبریری زمرہ کے نئے مدیران: محب علوی اور محمد شعیب

جاسمن

لائبریرین
توبہ توبہ اردو نہیں آتی۔۔۔ کہاں ہیں
گل یاسمیں! بچوں کی املا بہت خراب ہے۔ انھیں تو اپنے نام کے ہجے نہیں آتے۔ ابھی میرے ایک طالب علم نے اختر کے انگریزی سپیلنگ غلط لکھے جبکہ اختر اس کے نام کا حصہ ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

افسوس۔۔۔
انگلش میڈیم ہونے کی وجہ سے یہ حالت ہے یا کیا؟ اس صورت میں اردو کمزور ہونا تو ٹھیک لیکن انگریزی بھی کمزور ہے تو پھر ہوں گے ہی نا لائق۔
کس کلاس میں ہیں
 
بس ہم تک جب آتے ہیں تو بنیادیں بہت کمزور ہوتی ہیں۔ ہم اپنا پڑھائیں یا بنیادوں میں سیمنٹ لگایا کریں!
تاہم اپنی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے بچوں کو دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
اس کے لیے ہم ہیں نا :D
آپ کی تجویز اچھی ہے۔ میں اس پہ سوچتی ہوں۔
لیکن نجانے کیوں، بچے اب اس طرح کی محنتوں سے جی کیوں چراتے ہیں۔ جتنے پرجوش ہم ہوتے ہیں، وہ کیوں نہیں ہوتے؟
میں کبھی ان کے گروپس بناتی ہوں، کبھی کوئی مزے کی اسائنمنٹ دیتی ہوں، کبھی بحث کے لیے کوئی موضوع۔۔۔ لیکن آج تک مجھے ماسوائے دو بیجز کے اچھی کلاس (یعنی میرے مطلب کی) کی نہیں ملی۔
میں کوشش کروں گی ان سے کام لینے کی۔ اس طرح انھیں بھی فائدہ ہو گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

میرے خیال میں اس سے ان کے املا میں بہتری آئے گی
 
جی تو بہت چاہتا ہے لیکن میں اپنے طلبہ کے مسائل میں گھری ہوئی ہوں۔ ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں۔ مجھے بہت سے معاملات میں ان کی راہنمائی اور مدد کرنی ہوتی ہے جس میں ٹائپنگ کا کام بھی ہے۔
جیسے ہی مجھے کچھ فرصت ملتی ہے، حاضر ہوتی ہوں۔:)
آپ ٹائپ اور پروف نہ بھی کریں تو بھی کتابوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے آ جایا کریں۔ اس کے علاوہ کوئی دیا اگر روشن ہو سکتا ہے تو اس کی طرف اشارہ کر دیا کریں۔
آپ کی موجودگی سے لائبریری ٹیم کو تقویت پہنچتی رہتی ہے اور کئی لوگ آپ کی وجہ سے لائبریری کے رکن بن سکتے ہیں۔ اس پہلو کو ضرور سامنے رکھیں :)
 
آپ کی تجویز اچھی ہے۔ میں اس پہ سوچتی ہوں۔
لیکن نجانے کیوں، بچے اب اس طرح کی محنتوں سے جی کیوں چراتے ہیں۔ جتنے پرجوش ہم ہوتے ہیں، وہ کیوں نہیں ہوتے؟
میں کبھی ان کے گروپس بناتی ہوں، کبھی کوئی مزے کی اسائنمنٹ دیتی ہوں، کبھی بحث کے لیے کوئی موضوع۔۔۔ لیکن آج تک مجھے ماسوائے دو بیجز کے اچھی کلاس (یعنی میرے مطلب کی) کی نہیں ملی۔
میں کوشش کروں گی ان سے کام لینے کی۔ اس طرح انھیں بھی فائدہ ہو گا۔
یہ بہت مثبت سوچ رہی ہیں آپ ویسے میں نے تو عشروں سے یہی دیکھا ہے کہ بیس تیس فیصد سے زیادہ بچے پڑھائی میں دھیان نہیں دیتے اور بیس تیس میں سے بھی دس پندرہ فیصد اچھا پڑھتے ہیں۔
آپ اچھی اور مثبت کوشش کر رہی ہیں، یہ چیزیں ایک وقت میں یقیناََ ان کے کام آئیں گی جب انہیں عملی زندگی میں ضرورت محسوس ہو گی تب اچھے استاد کا پڑھایا کوئی نہ کوئی سبق یاد آ جاتا ہے اور اسے دہرا کر بہتر کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ہمارے ساتھ محفل پر کچھ چیزیں شیئر کریں، اس سے بہت لوگوں کا بھلا ہوگا۔
 
آپ لائبریری کے دھاگوں پر کیوں نہیں آتے؟
ان دنوں محفل پر آنا بھی مشکل ہو جاتا، لائبریری کے دھاگے تو ستاروں سے آگے والا جہان لگتے ہیں۔
ویسے اس سوال کا کوئی معتبر جواب نہیں بن پا رہا۔ معذرت ہی کر سکتا ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ان دنوں محفل پر آنا بھی مشکل ہو جاتا، لائبریری کے دھاگے تو ستاروں سے آگے والا جہان لگتے ہیں۔
ویسے اس سوال کا کوئی معتبر جواب نہیں بن پا رہا۔ معذرت ہی کر سکتا ہوں۔
بہانہ ہی کرنا تھا تو نیب والی لڑی میں ہم سے پوچھ آتے قیوم بھائی۔

کہہ دیتے کہ آ رہا ہوتا ہوں لائبریری کے دھاگے کی طرف مگر گل کی لڑی نے راستہ روک لیا۔
 
عیسی خیلوی کی گائی ایک غزل ’دونوں کوآ سکی نا نبھانی محبتیں‘ میں ایک شعر ہے، جو آپ کی بات سے یاد آ گیا۔

جانے وہ آج کون سے رستے سے آئے گھر
ہر موڑ ہر گلی میں بچھانی محبتیں

ان دنوں یہی صورتحال ہے کہ محفل کے ہر موڑ ہر گلی میں گُل کی لڑی نہیں بلکہ لڑیوں نے بہت سے رستے روک رکھے ہوتے ہیں۔
 
آسان لفظوں میں بولئے نا اپنے بہن بھائیوں کے لئے محبتیں بچھائی ہوئی ہیں
خوش رہئیے جیتے رہئیے
 
ان دنوں محفل پر آنا بھی مشکل ہو جاتا، لائبریری کے دھاگے تو ستاروں سے آگے والا جہان لگتے ہیں۔
ویسے اس سوال کا کوئی معتبر جواب نہیں بن پا رہا۔ معذرت ہی کر سکتا ہوں۔
لائبریری کا کام ایسا ہے کہ اس کے لیے لائبریری پر آنا بھی شرط نہیں۔ :)
ٹائپنگ یا پروف میں کوئی بھی کام اور صفحات اپنی مرضی کے اور وقت بھی تسلی بخش مل جاتا ہے(مخصوص دنوں میں کام کرنے کی بندش بھی نہیں)۔

اس کے بعد تو زبردستی ہی رہ جاتی ہے۔ :)
 
Top