السلام علیکم،
شکریہ شگفتہ بہن، میں اسی موضوع پر بات شروع کرنا چاہتا تھا۔ اس تھریڈ میں لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کی تدوین سے متعلق بات کی جائے گی تاکہ اس پر کام آگے بڑھ سکے۔ یہ کام کافی عرصے سے پینڈنگ ہے۔ میری لائبریری ٹیم سے بالعموم اور لائبریری پراجیکٹ کے منتظمین سے بالخصوص درخواست ہے کہ وہ اس جانب توجہ کریں۔ جن دوستوں کو میڈیا وکی کے استعمال پر مہارت حاصل ہے وہ اس کے بارے میں مفید مشورہ بھی دے سکتے ہیں جیسے کہ مہوش علی اور قیصرانی وغیرہ۔
میں نے کچھ روز قبل لائبریری سائٹ کو چیک کیا تھا اور مجھے یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی تھی کہ اس پر کافی ایکٹیویٹی جاری تھی۔ لیکن صفحہ اول پر اس فعالیت کا سراغ نہیں ملتا۔ لائبریری سائٹ کا صفحہ اول پوری سائٹ کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔ میرے خیال میں لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کے لے آؤٹ پر بات کرنے سے قبل ہمیں اس چیز کا تعین کر لینا چاہیے کہ صفحہ اول پر کون کون سی انفارمیشن پریزینٹ کی جانی چاہیے۔ اس کے بعد اسی تھریڈ میں یا علیحدہ تھریڈ میں صفحہ اول کے لے آؤٹ پر بھی بات کر لیں گے۔