لائبریری سائٹ : فرنٹ پیج

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لائبریری سائٹ کے صفحہ اول پر اس وقت جو تعارفی اقتباس ( پیرا گراف ) موجود ہے اس میں کچھ اضافہ کے ساتھ یہی پیرا مشن اسٹیٹمنٹ کی صورت میں مناسب ہے۔ اضافہ ذپ کر رہی ہوں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

لائبریری سائٹ پر مختلف زمرہ جات اور ان کے ذیلی زمرہ جات کی فہرست الگ الگ بلاکس





زمرہ جات


اردو نثر


اردو شاعری


تاریخ اور فلسفہ


ریفرنس سیکشن


شخصیات


قرآن و سنت


گوشہ اطفال


نئے لکھنے والے



[/B]

زمرہ جات کو مزید مختصر صورت میں بھی دیا جا سکتا ہے یعنی

افسانوی ادب
غیر افسانوی ادب


لیکن پھر اس صورت میں تمام ذیلی زمرہ جات کی فہرست نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگی ۔ فوری طور پر یہی ترتیب بہتر ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین

زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات کو حروف تہجی کی ترتیب سے پیش کرنا بہتر ہوگا۔
( اردو نثر کے ذیلی زمرہ جات کو یہاں ترتیب سے لکھا ہے۔)


وکی میں زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات کی تفصیل خود بخود حروف تہیجی کے اعتبار سے ظاہر ہوتی ہے۔ یہ حروف تہیجی یونیکوڈ لسٹ کے تحت ہے۔

آپ نے جو اوپر زمرے اور ذیلی زمرے پیش کیے ہیں، ان میں بہت سارے پہلے سے موجود ہیں اور باقی ابھی مسنگ ہیں۔ میں جلد ہی ان مسنگ زمروں، اور ذیلی زمروں کو بنا دوں گی، اور ساتھ میں انکی نیویگیشن کو بھی۔

شگفتہ سسٹر سے درخواست:

لائبریری میں پہلے سے ہی جو زمرے اور ذیلی زمرے بنے ہوئے ہیں، کیا ہم اس ترتیب کو استعمال کر سکتے ہیں؟ اس ترتیب میں اگر تھوڑا بہت رد و بدل کر کے کام چل سکتا ہو تو بہت آسانی رہے گی۔ تو آپ اگر اس موجودہ ترتیب میں ردو و بدل و اضافہ جات کی ھدایات دے سکیں تو بہت بہتر رہے گا۔

///////////////////////

زیر تکمیل اور پروف رید زمروں سے اگر کچھ کا لنک مرکزی صفحہ پر دینا ہی ہے تو صرف اہم متون کا لنک دیا جائے۔

/////////////////////////////

رائے: ایچ ٹی ایم ایل کو وکی فارمیٹنگ میں تبدیل کرنے کے ایڈیٹر کا لنک میں نے محفل میں دیا تھا۔ کیا آپ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بہتر رہے گا کہ اسکا لنک صفحہ اول پر بھی موجود ہو؟

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسکا مرکزی صفحہ پر صرف وکی فارمیٹنگ کا لنک ہو، اور اس ذیلی صفحہ پر پہلے اس کنورٹر کا لنک ہو اور پھر نیچے وکی فارمیٹنگ کی ھدایات ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرا خیال تو شروع سے یہی ہے کہ لائبریری کی مین سائٹ کو صارف کے نقطۂ نظر سے کار آمد بنایا جائے۔ اور اس لحاظ سے وہ صفحہ وکی اکا نہ ہو۔ وکی محض رجسٹرڈ ارکان کو دستیاب ہو جہاں ارکان مل کر کام کر سکیں۔ جب متن مکمل ہو جائے تو اسے لائبریری کی ایچ ٹی ایم ایل سائٹ پر رکھ دیا جائےَ
میرا ماڈل تو وہی ہے جس پر میری کتابیں سائٹ اس وقت بھی ہے، لیکن ادھر میں اس کو نئے سرے سے بنا رہا ہوں۔
ماڈل وہی ہے کہ کتاب کا زمرہ وار نام دیا جائے۔ اور اس لنک پر کتاب کا نمونہ ہو۔ شاعری کی کتاب سے دو ایک غزلیں، ایک افسانہ (افسانوں کی کتاب سے)، ایک مضمون، غیر افسانوی ادب کی صورت میں۔ اور مکمل پڑھنے کے لئے صارف ڈاؤن لوڈ کرے۔ صارف کو مہیا ویب پیجیز محض زمرے وار ہوں۔ ایک صفحے میں کتابوں کی مکمل فہرست ہو۔
اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ کام کسی سی ایم ایس سے ممکن نہیں ہے/ یا اگر ہو تو مجھے علم نہیں۔ روابط دینا ہو تو ایث ٹی ای ایل کا طریقہ ہی ہو، ورنہ وکی یا دوسرے سی ایم ایس میں کون سا صفحہ کس نام سے کہاں بنا ہے، کچھ پتہ ہی نہیں چلتا۔۔ کچھ ربط گڑ بڑ ہو گیا یو تو اسے سدھارنا کارے دارد۔
میں کل پرسوں تک اپنے پاس کی مکمل کتابوں کی فہرست کا ویب پیج یہاں اٹیچ کرتا ہوں۔ در اصل ہوتا یہ ہے کہ میرے پاس ہر ہفتے دو تین کتابیں آ جاتی ہیں، اور میں اس کام میں لگ جاتا ہوں۔
داستان خواجہ بخارا پر اب تک میں کم از کم دو ہفتے خرچ کر چکا ہوں پروف ریڈنگ میں۔ اب ایک بار مزید دیکھنے کے بعد اسے بھی کہیں اپ لوڈ کر دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ دراصل ہم لائبریری سائٹ کے فرنٹ پیج پر یوزرز کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے نکتہ نظر سے ہی کام کر رہے ہیں۔ میرا مقصد لائبریری ٹیم کے کاربرداران سے معلومات اکٹھا کرنا ہے تاکہ اسے مناسب شکل میں لائبریری سائٹ کے صفحہ اول پر پریزینٹ کرنے کا بندوبست کیا جا سکے۔ آپ ضرور اس سلسلے میں اپنی ان پٹ فراہم کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری شگفتہ، مہوش اور لائبریری ٹیم کے باقی ارکان سے گزارش ہے کہ مجھے عنوانات کے ساتھ عبارتوں اور تصاویر کی ضرورت بھی ہوگی۔ مثال کے طور پر اگر مین فیچر کے طور پر داستان خواجہ بخارا کی کو رکھنا مقصود ہے تو اس کے لیے کچھ عبارت بھی تجویز کی جانی چاہیے جیسے کہ:

داستان خواجہ بخارا کی اپنے اندر ایک لازوال کشش رکھتی ہے جو پڑھنے والے کو ایک طلسم میں مبتلا کر دیتی ہے۔ اس داستان کو پڑھنے والے کچھ مقامات پر بے اختیار قہقہے لگا رہے ہوتے ہیں اور بعض موقعوں پر وہ خاموش ہو جاتے ہیں اور ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں (وغیرہ وغیرہ :))

مجھے معلوم ہے کہ یہ کام قدرے وقت طلب ہے لیکن ایک اچھے فرنٹ پیج کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ اس عبارت کی طوالت اتنی ہونی چاہیے کہ متعلقہ گرافک کے ساتھ ایک بلاک میں متناسب طریقے سے فٹ ہو جائے۔ آپ یوں سمجھ لیں کہ آپ کسی نیوز سائٹ کے صفحہ اول پر مختلف انفارمیشن کے بلاکس کو متناسب انداز میں ساتھ ساتھ رکھ رہے ہوں۔ بی بی سی کی نیوز ویب سائٹس اس کی ایک مثال ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ان نیوز ویب سائٹس کا فرنٹ پیج کسی کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے منظم ہو رہا ہوتا ہے جبکہ ہم لائبریری سائٹ کا فرنٹ پیج مینولی ترتیب دینا چاہتے ہیں۔
 
یہ کام میں کر دوں گا نبیل بس مجھے کتابوں کا بتا دیا جائے ۔

اس کے علاوہ میں دہرانا چاہتا ہوں کہ ای بکس کا بندوبست لازمی کیا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل۔ میرا خیال ہے کہ کتاب کا تعارف دیا جائے تو فرنٹ پیج پر نہیں۔۔ بلکہ اس کتاب کے نام کو کلک کرنے پر جو صفحہ کھلے۔ لیکن میں تن بھی بہتر سمجھتا ہوں کہ بجائے مختصر تعارف کےکتاب کا نمونہ ہی پیش کر دیا جائے۔۔ فرنٹ پیج پر تو محض زمرہ جات ہوں اور زیادہ سے زیادہ ہر زمرے کی تازہ ترین کتاب کا نام۔۔ محض ایک نمونے کی کتاب خواجہ بخارا یا کوئی اور ہی کیوں لی جائے۔ اور اگر تعار ہو بھی تو ہر زمرے کی تازہ ترین کتاب کا ذکر ہو۔ لیکن اس میں جو محنت ہے، اس وجہ سے اسے اوائڈ کیا جا سکتا ہے۔ اگر سب لوگ سنجیدگی سے کام کریں تو روزانہ دو تین کتابیں جمع ہو سکتی ہیں۔ کہاں تک ان کے تعارفی نوٹس لکھے جائیں پھر۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ کام میں کر دوں گا نبیل بس مجھے کتابوں کا بتا دیا جائے ۔

اس کے علاوہ میں دہرانا چاہتا ہوں کہ ای بکس کا بندوبست لازمی کیا جائے۔

سب گواہ رہیں کہ محب نے اس کام کی حامی بھر لی ہے۔ :)
محب کتابوں کا اس تھریڈ میں ذکر ہو چکا ہے۔ مزید تفصیلات تمہیں شگفتہ اور قیصرانی فراہم کر دیں گے۔ کچھ آئیڈیاز تم اپنی جانب سے بھی فراہم کر سکتے ہو۔ ای بک کا ایشو علیحدہ ہے۔ ایک مرتبہ لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کا کام کچھ چل نکلے تو دوسری جانب بھی سوچتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
داستان خواجہ بخارا
یہاں اپ لوڈ لر دی ہے مکمل کر کے:
http://www.esnips.com/doc/0d114bb5-90f0-45f0-a1b7-cc29cf56b0a3/Khwaja-Bukhara
لیکن میرے ذہن میں اب بھی یہ بات نہیں آ رہی کہ آخر اس ترجمے میں کیا خاص بات ہے۔ ایک روسی کتاب کو اس قدر قہمیت کیوں؟؟؟
اس سے تو باغ و بہار کو لیا جائے ۔ کوئی بھی لائبریری کا وزیٹر جن کتابوں کے نام سے واقفیت رکھتا ہو، اس کتاب کو فرنٹ پیج میں لیا جائے تو ایک نات بھی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میرا زیر تعمیر ویب صفحات کا ایک آرکائیو

اگرچہ ’آل بکس‘ والے صفحے میں کچھ مزید اضافے ضروری ہیں۔ اور کط؎چھ کتابیں ابھی میرے پاس مکمل نہیں ہیں۔ یہاں جمع کی ہوئی۔ وارث اور شگفتہ وغیرہ کی کتابیں اگر یہ لوگ فائلیں نہیں بھیجتے ہیں تو صفحہ بہ صفحہ کاپی پیسٹ کر کے فائلیں بنانی ہوں گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لائبریری میں پہلے سے ہی جو زمرے اور ذیلی زمرے بنے ہوئے ہیں، کیا ہم اس ترتیب کو استعمال کر سکتے ہیں؟ اس ترتیب میں اگر تھوڑا بہت رد و بدل کر کے کام چل سکتا ہو تو بہت آسانی رہے گی۔ تو آپ اگر اس موجودہ ترتیب میں ردو و بدل و اضافہ جات کی ھدایات دے سکیں تو بہت بہتر رہے گا۔
[/color]

میں دیکھتی ہوں ۔ لائبریری سائٹ پر موجود زمرہ جات تقریبا درست ہیں تھوڑی سی تبدیلی کی ضرورت ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ کام میں کر دوں گا نبیل بس مجھے کتابوں کا بتا دیا جائے ۔

اس کے علاوہ میں دہرانا چاہتا ہوں کہ ای بکس کا بندوبست لازمی کیا جائے۔

اچھی بات ہے ۔

آب گُم پر آپ سب نے ٹیم ورک کیا تھا یہیں سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا زیر تعمیر ویب صفحات کا ایک آرکائیو

اگرچہ ’آل بکس‘ والے صفحے میں کچھ مزید اضافے ضروری ہیں۔ اور کط؎چھ کتابیں ابھی میرے پاس مکمل نہیں ہیں۔ یہاں جمع کی ہوئی۔ وارث اور شگفتہ وغیرہ کی کتابیں اگر یہ لوگ فائلیں نہیں بھیجتے ہیں تو صفحہ بہ صفحہ کاپی پیسٹ کر کے فائلیں بنانی ہوں گی۔

اعجاز انکل میری کوتاہی کہ میں ٹکڑوں میں لکھتی ہوں کبھی کسی فائل میں کبھی کسی فائل میں اور اکثر تو آنلائن یہیں پوسٹ پیج پر ہی لکھ کر پوسٹ کر دیتی ہوں ۔ اب آئندہ کوشش کروں گی کہ ایک ہی جگہ میرے پاس بھی ریکارڈ رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں یاد دہانی کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ اعجاز اختر صاحب کا مواد فراہم کرنے کاشکریہ۔
کیا باقی دوستوں نے لائبریری سائٹ کے صفحہ اول سے متعلقہ تعارفی ٹیکسٹ اور تصاویر اکٹھی کی ہیں؟
میں چاہتا ہوں کہ آنے والے ویک اینڈ پر اس کام میں کچھ نہ کچھ پیشرفت ہو جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
، کچھ تصاویر اور عبارات منتخب کی ہیں نبیل بھائی آپ ذپ یا ایمیل دیکھ لیجیے گا ۔ عبارات کے حوالے سے یہ کہ دو طرح سے دی جائیں ۔ کچھ عبارات تعارف کے طور پر خود سے تحریر شدہ ہوں یعنی ہم خود تحریر کریں ۔ اور کچھ نثری و منظوم متون کے لیے خود اس متن سے چند سطریں منتخب شدہ شامل کی جائیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
، کچھ تصاویر اور عبارات منتخب کی ہیں نبیل بھائی آپ ذپ یا ایمیل دیکھ لیجیے گا ۔ عبارات کے حوالے سے یہ کہ دو طرح سے دی جائیں ۔ کچھ عبارات تعارف کے طور پر خود سے تحریر شدہ ہوں یعنی ہم خود تحریر کریں ۔ اور کچھ نثری و منظوم متون کے لیے خود اس متن سے چند سطریں منتخب شدہ شامل کی جائیں ۔

اس میں یہ اضافہ بھی کرنا چاہوں گی کہ جس متن پر جن اراکین نے کام کیا ہے پہلی ترجیح یہ ہے کہ وہی اراکین اس متن کے بارے میں ایک مختصر تعارف لکھیں ۔ بصورت دیگر کسی دوسرے رکن کی تعارفی تحریر شامل ہو۔

داستان خواجہ بخارا کی ۔ ۔ ۔ اس متن پر کام کرتے ہوئے قیصرانی صاحب سے اسی نکتے پر ڈسکشن ہوا تھا البتہ فرنٹ پیج پر نہیں بلکہ ایک بک میں شامل کرنے کے لیے یعنی ہر متن کی جب ای بک بنائی جائے تو اس میں کام کرنے والے اراکین اپنے تاثرات قلمبند کریں۔ داستان خواجہ بخارا کے مکمل ہونے پر میں کچھ لائینیں لکھی تھیں وہ ای بک میں شامل کی جا سکتی ہیں۔ فرنٹ پیج کے لیے قیصرانی صاحب اگر آپ کے پاس بھی آپ کی تحریر ہو تو نبیل بھائی کو بھیج دیں ۔ نبیل بھائی جو لائنز آپ نے یہاں درج کی ہیں یہ بھی تعارف کے طور پر بہترین ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مہوش

لائبریری میں موجود زمرہ جات و ذیلی زمرہ جات دیکھے ہیں ۔ ان میں کچھ جگہوں پر تبدیلی بہتر رہے گی ۔ اس کی بھی فہرست پوسٹ کر رہی ہوں اسے دیکھ لیجیے گا۔
 
Top