لائبریری سائٹ کا آغاز نو

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اردو لائبریری پراجیکٹ سائٹ اب پھر سے آپریشنل ہے۔ آپ سب کو لائبریری سائٹ کا آغاز نو مبارک ہو۔ لائبریری سائٹ کا آغاز کرنے کے لیے اس پر ذیل کے روابط پر دو کتابیں منتقل کر دی گئی ہیں۔

داستان خواجہ بخارا کی
فردوس بریں

نوٹ کریں کہ فی الوقت لائبریری پراجیکٹ سائٹ پر صرف لائبریری ٹیم کے ارکان مواد شامل کرنے اور اس میں ردوبدل کرنے کے مجاز ہیں۔ اس سائٹ پر ازخود رجسٹر نہیں کیا جا سکتا۔ بعد میں ضرورت پڑنے پر اس نظام کو بدلا جا سکتا ہے۔ آپ میں سے جو بھی دوست اس پراجیکٹ میں شرکت کرنا چاہیں، وہ اس تھریڈ پر اطلاع کر سکتے ہیں یا پھر قیصرانی سے رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر library@urduweb.org پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ابھی ہم سب کو (مجھ سمیت) میڈیا وکی پر بہت سا کام سیکھنا ہے۔ میڈیا وکی نہایت flexible سسٹم ہے۔ لیکن اس flexibility کی ایک قیمت ہے اور وہ یہ کہ اس میں مواد کی پریزنٹیشن اور نیویگیشن کی کوالٹی صارف کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ اس سے شروع میں کچھ دقت ضرور ہوتی ہے لیکن اس پر کام سیکھنا بہت آسان ہے۔

وکی سوفٹویر پر مبنی سائٹ پر کام کرنے کے سلسلے میں سب سے اہم مواد کے سٹرکچر اور آرگنائزیشن کا خیال رکھنا ہے۔ لائبریری سائٹ پر کچھ بھی شامل کرنے سے پہلے غور کر لیں کہ یہ مواد کس زمرہ یا ذیلی زمرہ میں فٹ ہوگا۔ اور اگر کوئی موزوں زمرہ موجود نہ ہو تو ایک نیا زمرہ یا ذیلی زمرہ تشکیل دیں اور نئے شامل کردہ مواد کا اسی زمرہ یا ذیلی زمرہ میں اندراج کریں۔ اس کے علاوہ آپ جو بھی نئے صفحات بنائیں، ان کی نیویگیشن بھی خود سے بنائیں۔ اس کی مثال آپ اوپر دیے گئے روابط پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے لائبریری وکی سائٹ پر زمرہ جات بنانے اور نیویگیشن شامل کرنے سے متعلقہ معلومات ذیل کے روابط پر فراہم کر دی ہیں:

لائبریری پراجیکٹ میںً کام کرنے کی ترتیب
زمرہ جات کا استعمال

یہ دونوں صفحات تکنیکی مدد کے زمرہ میں شامل ہیں۔ برائے مہربانی لائبریری وکی سائٹ پر کام کرنے سے پہلے ان صفحات پر ہدایات کو ضرور پڑھ لیں۔ اس میں اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو ضرور پوچھیں۔ میں توقع رکھوں گا کہ جو دوست بھی میڈیا وکی پر کام سے متعلق کوئی نئی بات سیکھیں گے، وہ اس کی تفصیل ایک الگ صفحے پر شامل کرکے اس کا تکنیکی زمرے میں اندراج کر دیں گے۔ اس طرح ہمارے پاس وقت کے ساتھ ساتھ ایک بیش قیمت knowledge base اکٹھی ہوجائے گی۔ میں کچھ دنوں بعد ایک اور وکی سائٹ لانچ کرنے والا ہوں جو کہ اردو ویب کے موجودہ وکی پیڈیا کی رپلیسمنٹ ہوگی۔ ہمارا لائبریری سائٹ پر حاصل کردہ تجربہ دوسری وکی سائٹ پر بھی کام آئے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ اردو ویب پر نئی وکی پیڈیا سائٹس اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بار پھر سے بہت بہت مبارکباد نبیل بھائی۔ لگے ہاتھوں یہ بات بھی واضح‌کرتے جائیے گا کہ دونوں نئی سائٹس میں کیا فرق ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

لائبریری سائٹ لائبریری پراجیکٹ پر کام کے لیے ہے۔ یہاں اردو لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں ہونے والا تمام شامل کیا جائے گا۔

دوسری سائٹ اردو ویب وکی پیڈیا ہے۔ اس سائٹ کا مقصد اردو کمپیوٹنگ کے ریسورسز اکٹھے کرنا ہوگا، یہاں کمپیوٹر پر اردو لکھنے پڑھنے، اردو بلاگنگ، اردو سوفٹویر، اردو اپلیکیشن پروگرامنگ وغیرہ سے متعلقہ ٹیوٹوریل اور دوسری مفید معلومات شامل کی جائیں گی۔ اردو کمپیوٹنگ سے یہاں مراد نہ صرف کمپیوٹنگ میں اردو کا استعمال ہے بلکہ اس کا مطلب یہاں اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معلومات فراہم کرنا بھی ہے۔ محفل فورم پر جو ٹیوٹوریل پیش کیے جاتے رہے ہیں، انہیں یہاں منتقل کیا جاتا رہے گا۔

والسلام
 
الف عین

لائبریرین
انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ کیسی ثابت ہوتی ہے۔
میری ذاتی رائے تو یہی ہے کہ جب تک لائبریری پر کتابیں ڈاؤن لوڈ کے لیے نہ رکھی جائیں مجھ جیسے ہندوستانی پاکستانی صارف ان سے بچ نکلیں گے۔ یہ محض ٹائپ کرنے والوں کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہو سکتا ہے، کتابیں پڑھنے والوں کے لیے نہیں، براڈ بینڈ کنیکشن مل جائے تب بھی میں تو یہی ترجیح دیتا ہوں کہ ایک ایک صفحہ کر کے کاپی پیسٹ کر کے ایک ڈاکیومینٹ بنا لوں اور فرصت میں اسے پڑھوں جب ممکن ہو تو۔۔اور ایک ایک صفحہ کاپی پیسٹ کرنے کی ذہنی کوفت الگ جھیلنی ہوتی ہے۔ جب صارف کے پاس بہتر کنیکشن ہوگا تو وہ ممکن ہے کہ تصویری سائٹ پر نستعلیق اردو میں پڑھ لے، اس اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں کون پڑھ سکے گا اس باریک سائز میں۔ مجھ کو تو محفل کی بھی اکثر پوسٹ کاپی پیسٹ کر کے دیکھنی پڑتی ہے کہ معلوم ہو سکے کہ لکھا کیا ہے۔۔ تصویری سائٹ پر نستعلیق میں پڑھ لیں گے ایسے لوگ۔ یہاں تو بھائی لوگ پانچ چھہ میگا بائٹ کو بھی چھوٹی سی فائل سمجھتے ہیں۔ اس لیے شاید اس کی اہمیت کو نہیں سمجھ پا رہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اعجاز اختر صاحب، آپ کی مفید فیڈ بیک کا شکریہ۔ لائبرییری سائٹ پر فونٹ سائز اگر چھوٹا محسوس ہوتا ہے تو اسے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ میں عرض کر چکا ہوں کہ ابھی اس سائٹ کا آغاز ہے اور اس میں بتدریج بہتری لائی جائے گی۔ اس کی مثال بھی میں محفل فورم کی دے چکا ہوں جسے گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں مسلسل بہتر بنایا گیا ہے۔

کتابوں کی ڈاؤنلوڈ فراہم کرنے کے بارے میں آپ کی رائے صائب ہے۔ یہ کام بھی ہم جلد از جلد کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے پہلے ہم لائبریری سائٹ پر کام کا ورک فلو ڈیفائن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میں پہلے بھی وضاحت کر چکا ہوں کہ وکی پیڈیا سوفٹویر لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ہم ابھی تک ڈسکشن فورم کو اس مقصد کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔ اب یہ پراجیکٹ اتنا پھیل گیا ہے کہ ایک فورم اس کی ضروریات پوری نہیں کر سکتی۔ جبکہ وکی پیڈیا مشترکہ کاوش (collaborative teamwork) کے لیے نہایت موزوں ہے۔ جہاں تک کتابیں پڑھنے کی ترجیحی شکل کا تعلق ہے تو یہ سب کی اپنی پسند ہوتی ہے۔۔ اور ہم کوشش کریں گے کہ سب کی پسند کا خیال رکھ سکیں۔ ذاتی طور پر میں بہت کم آن لائن مواد پڑھتا ہوں، بلکہ ڈاؤنلوڈ کرکے کمپیوٹر مانیٹر کی سکرین پر بھی مجھے پڑھنا پسند نہیں ہے۔ زیادہ تر میں پرنٹ کرتا ہوں تاکہ میں اسے عام کتاب کی طرح پڑھ سکوں۔ یہی وجہ ہے کہ میرے پاس پرنٹ آؤٹس کے انبار لگے ہوتے ہیں۔ :) ہم لائبریری سائٹ پر ہر صفحہ علیحدہ سے پرنٹ کرنے کی آپشن فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہر تکمیل شدہ مواد کی ای بک پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی مہیا ہو۔

والسلام
 
الف عین

لائبریرین
محض فانٹ سائز ہی نہیں، فانٹ ٹائپ میں بھی پرابلمس ہیں۔ کیا نفیس ویب نسخ کا استعمال نہیں کیا جا سکتا تاکہ درست تحریر میں ڈبے نہ پیدا ہوں۔ ورنہ مجھے اکثر تخلّص ڈیلیٹ کر کے پوسٹ کرنا ہوتا ہے کہ یہ ایشیا ٹائپ میں ڈسپلے نہیں ہوتا۔ ایسے کئی کیریکٹرس ہیں جن میں مسائل ہیں اس فانٹ میں۔ نا جانے کون سی گھڑی تھی جو بی بی سی نے اس فانٹ کا انتخاب کیا اور پھر اس کا چلن شروع ہو گیا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،

تھوڑا سا مزید صبر ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ میں نے سانچہ بنانے کا طریقہ دیکھا جو کہ آپ نے بنایا ہے۔
۔ پھر میں نے دیکھا کہ آپ نے دو کتابوں کو کیسے پبلش کیا ہے (یعنی فردوسِ بریں اور "داستان خواجہ بخارا کی"۔

اسکے بعد میں نے اسکا موازنہ اُس طریقے سے کیا ہے جسکا ذکر جیسبادی نے کیا تھا، اور جو وکی سورس پر کتابیں پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس موازنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ:

۔ بہت لازمی ہے کہ شروع سے ہی SubPages کا استعمال کیا جائے۔ اور اراکین بھی شروع سے ہی اس چیز کو استعمال کریں۔

تقابل سے پتا چلتا ہے کہ اسکے بہت فائدے ہوں گے اور بہت سی چیزیں آسان ہو جائیں گی، اور بہت سا وقت بچے گا۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

"اگلا باب" اور "پچھلا باب" کی آٹو نیویگیشن بذریعہ Subpages

ایک کتاب پڑھنے میں تسلسل اُس وقت آتا ہے جب فورا "اگلے" اور "پچھلے" ابواب کے لنک سامنے ہوں۔

نبیل بھائی،
آپ نے جو طریقہ کار اختیار کیا ہے، اس میں "اگلا اور پچھلے ابواب" کے لنک موجود نہیں ہیں۔ اور اگر ان کو آپکے طریقے سے شامل کیا بھی گیا، تو یہ سب کچھ manually کرنا پڑے گا۔

مگر جیسبادی نے جو Subpages کا طریقہ بتایا ہے، اُس سے اگلے اور پچھلے ابواب کے یہ لنک بہت آسانی سے تقریبا خود بخود آ موجود ہوں گے۔

ان اگلے اور پچھلے ابواب کے لنک کی مثال کے لیے دیکھئیے وکی سورس پر یہ کتاب
http://en.wikisource.org/wiki/The_Pathfinder

اس کتاب کا نام ہے The Pathfinder

اسکے ابواب پر جائیں تو آپکو یہ اگلے اور پچھلے ابواب کے لنک خود بخود دیتا چلا جائے گا۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

جیسبادی نے Subpages کا جو لنک دیا تھا، وہ یہ ہے

http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Subpages

میں نے اپنے اردو میڈیا وکی میں Subpages بنانے کی کوشش کی، مگر ناکامی ہوئی، اور اسکی وجہ جیسبادی نے پہلے ہی بتا دی تھی کہ میڈیا وکی میں پہلے Subpages کے لیے کوئی آپشن کھولنا پڑتا ہے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اگر ایک دفعہ Subpages کی یہ آپشن کھل گئی، تو پھر تقریبا ہر چیز ہی ہم کاپی اور پیسٹ کے ذریعے حاصل کر لیں گے۔ اور اس سلسلے میں سب سے اہم چیز Table of Content کی کاپی اور پیسٹ ہے

یعنی سبپیچز کی وجہ سے ہمیں صرف ایک مرتبہ ذیل کی Table of Content بنانی ہو گی، اور یہی چیز باقی ہر کتاب میں جوں کی توں استعمال کی جا سکتی ہے۔

کوڈ:
==Table of Contents==
*[[/Preface|Preface]]
*[[/Chapter 1|Chapter 1]]
*[[/Chapter 2|Chapter 2]] 
*[[/Chapter 3|Chapter 3]] 
*[[/Chapter 4|Chapter 4]] 
*[[/Chapter 5|Chapter 5]] 
*[[/Chapter 6|Chapter 6]] 
*[[/Chapter 7|Chapter 7]] 
*[[/Chapter 8|Chapter 8]] 
*[[/Chapter 9|Chapter 9]] 
*[[/Chapter 10|Chapter 10]] 
*[[/Chapter 11|Chapter 11]] 
*[[/Chapter 12|Chapter 12]] 
*[[/Chapter 13|Chapter 13]]
*[[/Chapter 14|Chapter 14]]
*[[/Chapter 15|Chapter 15]]
*[[/Chapter 16|Chapter 16]]
*[[/Chapter 17|Chapter 17]]
*[[/Chapter 18|Chapter 18]]
*[[/Chapter 19|Chapter 19]]
*[[/Chapter 20|Chapter 20]]
*[[/Chapter 21|Chapter 21]]
*[[/Chapter 22|Chapter 22]]
*[[/Chapter 23|Chapter 23]]
*[[/Chapter 24|Chapter 24]]
*[[/Chapter 25|Chapter 25]]
*[[/Chapter 26|Chapter 26]]
*[[/Chapter 27|Chapter 27]]
*[[/Chapter 28|Chapter 28]]
*[[/Chapter 29|Chapter 29]]
*[[/Chapter 30|Chapter 30]]

میں نے یہ "فہرستِ ابواب" (یعنی ٹیبل آف کانٹینٹ) اُسی انگریزی کتاب The Pathfinder سے لیا ہے۔

ہوتا یہ ہے کہ سبپیجز کے استعمال کی وجہ سے سانچہ خود بخود اس کتاب کے ذیلی ابواب کو پہچانتا جاتا ہے، اور اسی وجہ سے یہی ٹیبل آف کانٹینٹ ہر کتاب کے لیے استعمال ہو سکتا ہے (اور وہ بھی بغیر کسی تبدیلی کے)۔

اب میں ذیل میں باب نمبر 2 کا "کوڈ" دے رہی ہوں۔ اس سے آپکو پتا چل جائے گا کہ کس طرح "اگلا اور پچھلا باب" لنک ہو رہا ہے۔

کوڈ:
{{header
 | title    = [[../]]
 | author   = James Fenimore Cooper
 | section  = Chapter 2
 | previous = ←[[../Chapter 1|Chapter 1]]
 | next     = [[../Chapter 3|Chapter 3]]→
 | notes    =
}}

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

وکی سورس پر میں نے ایک کامیاب تجربہ کیا۔
مگر ہمارے اردو میڈیا وکی میں یہ تجربہ پورا نہیں ہو سکا کیونکہ سبپیجز کی آپشن ابھی تک کھولی نہیں گئی ہے۔ بہرحال، اس تجربے کا لنک ہے:

تجرباتی داستان خواجہ بخارا کی

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

بہتر ہو گا کہ ہم اپنے کام کی شروعات اُس وقت کریں جب سب پیجز پر ہم عبور حاصل کر چکے ہوں، کیونکہ یہ "بنیاد" ہے اور بنیاد کو کبھی ہلکا نہیں ہونا چاہیئے۔

والسلام۔
 
جیسبادی

محفلین
اعجاز صاحب،
آپ اپنا css صفحہ بنا سکتے ہیں۔ جب آپ وکی میں داخل ہونگے تو آپ کی css نافذ ہو جائے گی۔

اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اپنے صارف صفحے کا ایک ذیلی صفحہ بنائیں اور اس کا نام monobook.css رکھیں۔ اس میں اپنی پسند کے فونٹ ڈال دیں۔

ایسا کریں کہ پہلے ur.wikipedia.org پر رجسٹر ہو کر یہ تجربہ کر لیں۔ مثال کے طور پر یہ دیکھیں
http://ur.wikipedia.org/wiki/user:urdutext/monobook.css
 
الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
دوسری سائٹ اردو ویب وکی پیڈیا ہے۔ اس سائٹ کا مقصد اردو کمپیوٹنگ کے ریسورسز اکٹھے کرنا ہوگا، یہاں کمپیوٹر پر اردو لکھنے پڑھنے، اردو بلاگنگ، اردو سوفٹویر، اردو اپلیکیشن پروگرامنگ وغیرہ سے متعلقہ ٹیوٹوریل اور دوسری مفید معلومات شامل کی جائیں گی۔ اردو کمپیوٹنگ سے یہاں مراد نہ صرف کمپیوٹنگ میں اردو کا استعمال ہے بلکہ اس کا مطلب یہاں اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معلومات فراہم کرنا بھی ہے۔ محفل فورم پر جو ٹیوٹوریل پیش کیے جاتے رہے ہیں، انہیں یہاں منتقل کیا جاتا رہے گا۔
کیا زبردست عندیہ idea ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، میرے خیال میں ایشیا ٹائپ فونٹ میں missing symbols کا بہتر حل ٹمپلیٹس کا استعمال ہوگا۔ یعنی کہ تخلص اور شعر وغیرہ کی علامات کے لیے ٹمپلیٹس بنا لی جائیں۔ ان ٹمپلیٹس میں علیحدہ سے یہ علامات شامل کی جا سکتی ہیں اور انہیں بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ نہ صرف یہ ٹمپلیٹس شامل کر دوں بلکہ ایڈٹ پیج پر انہیں شامل کرنے کے لیے کمانڈ بٹن مہیا کرنے کی کوشش بھی کروں گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
کتاب سیمپل

نبیل بھائی نے Subpages کی سہولت کو میڈیا وکی میں کھول دیا ہے۔

اسکے بعد میں نے "کتاب" کے نام سے ایک سیمپل تیار کیا ہے۔

اس سیمپل کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ:

1۔ اگلے اور پچھلے ابواب کے لنک خود بخود شامل ہو جائیں گے

2۔ ٹیبل آف کانٹینٹ (یعنی فہرستِ ابواب) کا "اردو ورژن" تیار کرا کرایا موجود ہے، اور اسے جوں کا توں ہر کتاب کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نئے اراکین اب کیسے نئی کتابیں بنائیں گے؟

نئے اراکین کے لیے اب وکی پیڈیا پر نئی کتابیں بنانا بہت آسان ہے۔ اسکے لیے انہیں ذیل کے آسان مراحل سے گذرنا ہو گا:

1۔ "سرچ" میں جا کر اُس نئی کتاب کا نام لکھیں جو وہ بنانا چاہتے ہیں

2۔ "سرچ" کے جو نتائج ہوں گے، اس میں لکھا ہو گا کہ اس نام کی کتاب\صفحہ وکی پر موجود نہیں ہے اور کیا آپ اس نام کے صفحہ کو ایڈٹ کرنا چاہیں گے؟
اس پر آپ ایڈٹ کی آپشن پر کلک کریں۔ اب آپ کے سامنے مطلوبہ صفحے کا ایڈٹ پیچ سامنے آ جائے گا۔
یہ صفحہ آپکی نئی کتاب کا "صفحہ اول" ہو گا، جس پر کتاب کا نام، تعارف، مصنف، اور فہرستِ ابواب شامل ہو گی۔ (مثال کے طور پر "کتاب سیمپل" کا صفحہ اول
یہاں دیکھیں۔

3۔ اب آپ سیمپل کتاب میں "ترمیم" کے بٹن کو کلک کریں۔ یہ چیز آپ کو سیمپل کتاب کے صفحہ اول کے ایڈٹ ایریا میں لے جائے گی۔

4۔ سیمپل کتاب کے "صفحہ اول" کے اس ایڈٹ ایریا میں آپ کو سب سے اوپر یہ کوڈ دکھائی دے گا:

{{ٹمپلیٹ1
| title = کتاب:
| author = اردو ویب ڈاٹ کام ٹیم
| section =
| previous =
| next =
| notes = '''<cite>
}}

5۔ آپ یہ والا کوڈ ایسے ہی کاپی کر کے اپنی نئی کتاب کے صفحہ اول کے ایڈٹ ایریا میں پیسٹ کر دیں۔
(اور پھر "Title' میں "کتاب" کی جگہ اپنی اس نئی کتاب کا عنوان تحریر کر دیں۔
اسی طرح 'Author' میں "اردو ویب ڈاٹ کام ٹیم کی جگہ اپنی نئی کتاب کے مصنف کا نام تحریر کر دیں۔
Notes: اس کے ذیل میں آپ اپنی اس نئی کتاب کا تعارف پیش کر سکتے ہیں اور یہ بتا سکتے ہیں کہ کس نے اسے ڈیجیٹائز کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔

6۔ اب "کتاب" سیمپل کے ایڈٹ صفحے پر آپ کو "فہرستِ ابواب" کی ھیڈنگ کے ذیل میں یہ کوڈ نظر آئے گا:

==== فہرستِ ابواب ====

*[[/سرورق|سر ورق]]
*[[/باب 1|باب 1]]
*[[/باب 2|باب 2]]
*[[/باب 3|باب 3]]
*[[/باب 4|باب 4]]
*[[/باب 5|باب 5]]
*[[/باب 6|باب 6]]
*[[/باب 7|باب 7]]
*[[/باب 8|باب 8]]
*[[/باب 9|باب 9]]
*[[/باب 10|باب 10]]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس فہرستِ ابواب کے کوڈ کو آپ نے جوں کا توں اٹھا کر اپنی نئی کتاب کے صفحہ اول کے ایڈٹ ایریا میں پیسٹ کر دینا ہے۔

7۔ سب سے آخر میں "کتاب" سیمپل میں آپ کو یہ کوڈ نظر آئے گا:

[[Category:متفرقات|متفرقات]]

میں نے یہ "کتاب" سیمپل "متفرقات" کی کیٹیگری (زمرے) میں بنائی ہے۔ تو آپ جس کیٹیگری میں اپنی کتاب بنا رہے ہیں، اُسی کیٹیگری کا نام اردو میں یہاں "متفرقات" کی جگہ پر درج کر دیں۔

8۔ اس کے بعد آپ کی نئی کتاب کا صفحہ اول مکمل ہو چکا ہے۔ اب آپ اس کو محفوظ کر لیں۔
آپ کی اس نئی کتاب کے صفحہ اول پر خود بخود تمام ابواب کے لنکز بن چکے ہیں، اور آپ مطلوبہ باب پر جا کر اس کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔

9۔ لیکن ان ابواب میں ایک مسئلہ ہے، اور وہ یہ کہ ان میں "اگلے باب" اور "پچھلے باب" کا لنک کیسے دیا جائے؟
یہ چیز بھی بہت آسان ہے۔

فرض کریں آپ اپنی نئی کتاب کے "باب 3" کو ایڈٹ کر رہے ہیں۔

آپ یہ کریں کہ "کتاب" سیمپل کے بھی "باب 3" پر چلے جائیں، اور اس پر "ترمیم" کے بٹن کو کلک کر کے اُسکے ایڈٹ ایریا میں چلے جائیں۔

اس ایڈٹ ایریا میں آپ کو یہ کوڈ نظر آئے گا:

{{ٹمپلیٹ1
| title = [[../]]
| author = مہوش علی
| section = باب 3
| previous = → [[../باب 2|باب 2]]
| next = [[../باب 4|باب 4]]←
| notes =
}}

آپ نے اس کوڈ کو اپنی نئی کتاب کے "باب 3" کے ایڈٹ صفحہ پر جوں کا توں پیسٹ کر دینا ہے (سوائے Author میں "مہوش علی" کی جگہ اصل مصنف کے نام دینے کے)۔

بس اس کے بعد "اگلے باب" اور "پچھلے باب" کے لنکز خود بخود ظاہر ہو جائیں گے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اب وہ تمام اراکین، جن کے پاس اردو لائبریری کی رکنیت ہے، وہ اس پر ایک ایک نئی کتاب بنائیں، اور اگر کوئی مشکل پیش آ رہی ہو، تو آپ لوگ بلال جھجھک مجھے پی ایم کر سکتے ہیں۔

اس کام میں آپ کو مشکل تو بالکل نہیں پیش آنی چاہیے، کیونکہ آپ کو بس "کتاب" سیمپل سے کوڈ اٹھانے ہیں، اور اپنی نئی کتاب میں پیسٹ کر دینے ہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں، کہ ان میں "ایک باب" کے بھی کئی "ذیلی ابواب" ہوتے ہیں۔

سب پیجز کی مدد سے ان ابواب کے ذیلی ابواب کو بنانا بھی ممکن ہے، مگر اسکے متعلق ٹوٹوریل اگلی مرتبہ۔ پہلے اراکین اس پہلے مرحلے کو عبور فرما لیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نبیل بھائی متوجہ ہوں:

نبیل بھائی،

آپ نے جو ٹمپلیٹ بنائی تھی، اُس میں نیویگیشن تو زبردست ہے۔ مگر مجھ ڈر لگ رہا ہے کہ عام اراکین کو یہ چیز سیکھنا مشکل ہو جائے گی، اور وہ کچھ کنفیوز ہو جائیں گے۔

اس لیے میں نے پھر وکی سورس پر موجود کتب کو دیکھا۔ اور پتا یہ چلا کہ وہ صرف ایک مرتبہ کیٹیگری دینے پر اکتفا کرتے ہیں۔

چنانچہ فی الحال میں نے بھی صرف ایک مرتبہ کیٹیگری دینے پر اکتفا کیا ہے۔ اب User سب سے پہلے اس "کیٹیگری" کو کلک کرے اور اس طرح اس "کیٹیگری" کے صفحے پر پہنچ جائے۔

اب ہمارا کام یہ ہے کہ تمام کیٹیگریز صفحات پر نیویگیشن کو زبردست بنائیں اور وہاں پر نیویگیشن کی وہ ٹیمپلیٹ استعمال کریں جو آپ نے بنائی ہے۔

بہرحال، یہ میرا ذاتی خیال ہے۔ اراکین کی آراء اس سلسلے میں لے لیتے ہیں۔ اگر انہیں یہ چیز آسان لگتی ہے، تو پھر اسے ہم اپنی "ٹمپلیٹ1" میں شامل کر لیتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش بہن، پہلے تو آپ کا شکریہ کہ آپ اتنی محنت سے میڈیا وکی پر کام سیکھ رہی ہیں اور دوسروں کو سکھا رہی ہیں۔

لائبریری سائٹ پر کونٹینٹ کی نیویگیشن اور پریزنٹیشن کے بارے میں میرا خیال یہ ہے کہ اسے iteratively بہتر بنایا جاتا رہے گا۔ ہمیں بہتر نیویگیشن اور پریزنٹیشن کے ساتھ ساتھ لائبریری سائٹ پر مواد منتقل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ میری تجویز یہ ہے کہ لائبریری سائٹ پر کوالٹی کنٹرول کا کام بھی جاری رہنا چاہیے۔ لائبریری ٹیم کے کچھ ارکان لائبریری سائٹ پر مواد پوسٹ کرنے میں مصروف ہوں تو دوسرے اس مواد کی نیویگیشن کی نوک پلک سنوار سکتے ہیں۔ انشاءاللہ کچھ دنوں میں لائبریری سائٹ اردو کی بہترین آن لائن لائبریری بن جائے گی۔ (ابھی بھی یہ بہترین ہی ہے :p )

والسلام
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبيل! ميں ديكھتا ہوں كہ لائبريري پر موجود ايڈيٹر كو آپ نے مختصر كر ديا ہے اور شايد بہت سارے آپشنز كو غير ضروري سمجھ كر ترك كر ديا ہے ليكن اگر ايڈيٹر كو بدستور اسي طرح رہنے ديا جاتا جيسا كہ يہ اردو وكيپيڈيا پر دستياب ہے تو شايد لائبريري پر مواد منتقل كرنے والے زيادہ بہتر اندر ميں اپنے صفحات كي نوك پلك كو سنوار سكتے
ميں نے نيا زمرہ "تاريخ اٹك" بنا كر كچھ اٹك كي تاريخ اور قلعہ " اٹك بنارس" كے باارے ميں اپني كتاب كے دو ابواب منتقل كيے ہيں
تنقيدي نظر سے ديكھيئے گا اور رہنمائي كيجيئے گا كہ ميں ان دو ابواب كو كس حد تك درست انداز ميں منتقل كر پايا ہوں اور اس ميں مزيد بہتري كسطرح لائي جا سكتي ہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
کتاب سیمپل

نبیل بھائی نے Subpages کی سہولت کو میڈیا وکی میں کھول دیا ہے۔

اسکے بعد میں نے "کتاب" کے نام سے ایک سیمپل تیار کیا ہے۔

اس سیمپل کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ:

1۔ اگلے اور پچھلے ابواب کے لنک خود بخود شامل ہو جائیں گے

2۔ ٹیبل آف کانٹینٹ (یعنی فہرستِ ابواب) کا "اردو ورژن" تیار کرا کرایا موجود ہے، اور اسے جوں کا توں ہر کتاب کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نئے اراکین اب کیسے نئی کتابیں بنائیں گے؟

نئے اراکین کے لیے اب وکی پیڈیا پر نئی کتابیں بنانا بہت آسان ہے۔ اسکے لیے انہیں ذیل کے آسان مراحل سے گذرنا ہو گا:

1۔ "سرچ" میں جا کر اُس نئی کتاب کا نام لکھیں جو وہ بنانا چاہتے ہیں

2۔ "سرچ" کے جو نتائج ہوں گے، اس میں لکھا ہو گا کہ اس نام کی کتاب\صفحہ وکی پر موجود نہیں ہے اور کیا آپ اس نام کے صفحہ کو ایڈٹ کرنا چاہیں گے؟
اس پر آپ ایڈٹ کی آپشن پر کلک کریں۔ اب آپ کے سامنے مطلوبہ صفحے کا ایڈٹ پیچ سامنے آ جائے گا۔
یہ صفحہ آپکی نئی کتاب کا "صفحہ اول" ہو گا، جس پر کتاب کا نام، تعارف، مصنف، اور فہرستِ ابواب شامل ہو گی۔ (مثال کے طور پر "کتاب سیمپل" کا صفحہ اول
یہاں دیکھیں۔

3۔ اب آپ سیمپل کتاب میں "ترمیم" کے بٹن کو کلک کریں۔ یہ چیز آپ کو سیمپل کتاب کے صفحہ اول کے ایڈٹ ایریا میں لے جائے گی۔

4۔ سیمپل کتاب کے "صفحہ اول" کے اس ایڈٹ ایریا میں آپ کو سب سے اوپر یہ کوڈ دکھائی دے گا:

{{ٹمپلیٹ1
| title = کتاب:
| author = اردو ویب ڈاٹ کام ٹیم
| section =
| previous =
| next =
| notes = '''<cite>
}}

5۔ آپ یہ والا کوڈ ایسے ہی کاپی کر کے اپنی نئی کتاب کے صفحہ اول کے ایڈٹ ایریا میں پیسٹ کر دیں۔
(اور پھر "Title' میں "کتاب" کی جگہ اپنی اس نئی کتاب کا عنوان تحریر کر دیں۔
اسی طرح 'Author' میں "اردو ویب ڈاٹ کام ٹیم کی جگہ اپنی نئی کتاب کے مصنف کا نام تحریر کر دیں۔
Notes: اس کے ذیل میں آپ اپنی اس نئی کتاب کا تعارف پیش کر سکتے ہیں اور یہ بتا سکتے ہیں کہ کس نے اسے ڈیجیٹائز کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔

6۔ اب "کتاب" سیمپل کے ایڈٹ صفحے پر آپ کو "فہرستِ ابواب" کی ھیڈنگ کے ذیل میں یہ کوڈ نظر آئے گا:

==== فہرستِ ابواب ====

*[[/سرورق|سر ورق]]
*[[/باب 1|باب 1]]
*[[/باب 2|باب 2]]
*[[/باب 3|باب 3]]
*[[/باب 4|باب 4]]
*[[/باب 5|باب 5]]
*[[/باب 6|باب 6]]
*[[/باب 7|باب 7]]
*[[/باب 8|باب 8]]
*[[/باب 9|باب 9]]
*[[/باب 10|باب 10]]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس فہرستِ ابواب کے کوڈ کو آپ نے جوں کا توں اٹھا کر اپنی نئی کتاب کے صفحہ اول کے ایڈٹ ایریا میں پیسٹ کر دینا ہے۔

7۔ سب سے آخر میں "کتاب" سیمپل میں آپ کو یہ کوڈ نظر آئے گا:

[[Category:متفرقات|متفرقات]]

میں نے یہ "کتاب" سیمپل "متفرقات" کی کیٹیگری (زمرے) میں بنائی ہے۔ تو آپ جس کیٹیگری میں اپنی کتاب بنا رہے ہیں، اُسی کیٹیگری کا نام اردو میں یہاں "متفرقات" کی جگہ پر درج کر دیں۔

8۔ اس کے بعد آپ کی نئی کتاب کا صفحہ اول مکمل ہو چکا ہے۔ اب آپ اس کو محفوظ کر لیں۔
آپ کی اس نئی کتاب کے صفحہ اول پر خود بخود تمام ابواب کے لنکز بن چکے ہیں، اور آپ مطلوبہ باب پر جا کر اس کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔

9۔ لیکن ان ابواب میں ایک مسئلہ ہے، اور وہ یہ کہ ان میں "اگلے باب" اور "پچھلے باب" کا لنک کیسے دیا جائے؟
یہ چیز بھی بہت آسان ہے۔

فرض کریں آپ اپنی نئی کتاب کے "باب 3" کو ایڈٹ کر رہے ہیں۔

آپ یہ کریں کہ "کتاب" سیمپل کے بھی "باب 3" پر چلے جائیں، اور اس پر "ترمیم" کے بٹن کو کلک کر کے اُسکے ایڈٹ ایریا میں چلے جائیں۔

اس ایڈٹ ایریا میں آپ کو یہ کوڈ نظر آئے گا:

{{ٹمپلیٹ1
| title = [[../]]
| author = مہوش علی
| section = باب 3
| previous = → [[../باب 2|باب 2]]
| next = [[../باب 4|باب 4]]←
| notes =
}}

آپ نے اس کوڈ کو اپنی نئی کتاب کے "باب 3" کے ایڈٹ صفحہ پر جوں کا توں پیسٹ کر دینا ہے (سوائے Author میں "مہوش علی" کی جگہ اصل مصنف کے نام دینے کے)۔

بس اس کے بعد "اگلے باب" اور "پچھلے باب" کے لنکز خود بخود ظاہر ہو جائیں گے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اب وہ تمام اراکین، جن کے پاس اردو لائبریری کی رکنیت ہے، وہ اس پر ایک ایک نئی کتاب بنائیں، اور اگر کوئی مشکل پیش آ رہی ہو، تو آپ لوگ بلال جھجھک مجھے پی ایم کر سکتے ہیں۔

اس کام میں آپ کو مشکل تو بالکل نہیں پیش آنی چاہیے، کیونکہ آپ کو بس "کتاب" سیمپل سے کوڈ اٹھانے ہیں، اور اپنی نئی کتاب میں پیسٹ کر دینے ہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں، کہ ان میں "ایک باب" کے بھی کئی "ذیلی ابواب" ہوتے ہیں۔

سب پیجز کی مدد سے ان ابواب کے ذیلی ابواب کو بنانا بھی ممکن ہے، مگر اسکے متعلق ٹوٹوریل اگلی مرتبہ۔ پہلے اراکین اس پہلے مرحلے کو عبور فرما لیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نبیل بھائی متوجہ ہوں:

نبیل بھائی،

آپ نے جو ٹمپلیٹ بنائی تھی، اُس میں نیویگیشن تو زبردست ہے۔ مگر مجھ ڈر لگ رہا ہے کہ عام اراکین کو یہ چیز سیکھنا مشکل ہو جائے گی، اور وہ کچھ کنفیوز ہو جائیں گے۔

اس لیے میں نے پھر وکی سورس پر موجود کتب کو دیکھا۔ اور پتا یہ چلا کہ وہ صرف ایک مرتبہ کیٹیگری دینے پر اکتفا کرتے ہیں۔

چنانچہ فی الحال میں نے بھی صرف ایک مرتبہ کیٹیگری دینے پر اکتفا کیا ہے۔ اب User سب سے پہلے اس "کیٹیگری" کو کلک کرے اور اس طرح اس "کیٹیگری" کے صفحے پر پہنچ جائے۔

اب ہمارا کام یہ ہے کہ تمام کیٹیگریز صفحات پر نیویگیشن کو زبردست بنائیں اور وہاں پر نیویگیشن کی وہ ٹیمپلیٹ استعمال کریں جو آپ نے بنائی ہے۔

بہرحال، یہ میرا ذاتی خیال ہے۔ اراکین کی آراء اس سلسلے میں لے لیتے ہیں۔ اگر انہیں یہ چیز آسان لگتی ہے، تو پھر اسے ہم اپنی "ٹمپلیٹ1" میں شامل کر لیتے ہیں۔
بہن مہوش علي!
آپ كي محنت كي داد نہ دينا سراسر نا انصافي ہوگي اللہ آپ كو جزائے خير دے۔ آمين

نبيل !
بہن مہوش كي جانب سے فراہم كردہ يہ تربيتي سبق اگر لائبريري كے صفحہ اول پر اس عنوان كے تحت فراہم كر ديا جائي
"نئي كتاب كيسے شامل كي جائے"
تو بہت اچھا رہے گا
 
Top