نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو لائبریری پراجیکٹ سائٹ اب پھر سے آپریشنل ہے۔ آپ سب کو لائبریری سائٹ کا آغاز نو مبارک ہو۔ لائبریری سائٹ کا آغاز کرنے کے لیے اس پر ذیل کے روابط پر دو کتابیں منتقل کر دی گئی ہیں۔
داستان خواجہ بخارا کی
فردوس بریں
نوٹ کریں کہ فی الوقت لائبریری پراجیکٹ سائٹ پر صرف لائبریری ٹیم کے ارکان مواد شامل کرنے اور اس میں ردوبدل کرنے کے مجاز ہیں۔ اس سائٹ پر ازخود رجسٹر نہیں کیا جا سکتا۔ بعد میں ضرورت پڑنے پر اس نظام کو بدلا جا سکتا ہے۔ آپ میں سے جو بھی دوست اس پراجیکٹ میں شرکت کرنا چاہیں، وہ اس تھریڈ پر اطلاع کر سکتے ہیں یا پھر قیصرانی سے رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر library@urduweb.org پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ابھی ہم سب کو (مجھ سمیت) میڈیا وکی پر بہت سا کام سیکھنا ہے۔ میڈیا وکی نہایت flexible سسٹم ہے۔ لیکن اس flexibility کی ایک قیمت ہے اور وہ یہ کہ اس میں مواد کی پریزنٹیشن اور نیویگیشن کی کوالٹی صارف کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ اس سے شروع میں کچھ دقت ضرور ہوتی ہے لیکن اس پر کام سیکھنا بہت آسان ہے۔
وکی سوفٹویر پر مبنی سائٹ پر کام کرنے کے سلسلے میں سب سے اہم مواد کے سٹرکچر اور آرگنائزیشن کا خیال رکھنا ہے۔ لائبریری سائٹ پر کچھ بھی شامل کرنے سے پہلے غور کر لیں کہ یہ مواد کس زمرہ یا ذیلی زمرہ میں فٹ ہوگا۔ اور اگر کوئی موزوں زمرہ موجود نہ ہو تو ایک نیا زمرہ یا ذیلی زمرہ تشکیل دیں اور نئے شامل کردہ مواد کا اسی زمرہ یا ذیلی زمرہ میں اندراج کریں۔ اس کے علاوہ آپ جو بھی نئے صفحات بنائیں، ان کی نیویگیشن بھی خود سے بنائیں۔ اس کی مثال آپ اوپر دیے گئے روابط پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے لائبریری وکی سائٹ پر زمرہ جات بنانے اور نیویگیشن شامل کرنے سے متعلقہ معلومات ذیل کے روابط پر فراہم کر دی ہیں:
لائبریری پراجیکٹ میںً کام کرنے کی ترتیب
زمرہ جات کا استعمال
یہ دونوں صفحات تکنیکی مدد کے زمرہ میں شامل ہیں۔ برائے مہربانی لائبریری وکی سائٹ پر کام کرنے سے پہلے ان صفحات پر ہدایات کو ضرور پڑھ لیں۔ اس میں اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو ضرور پوچھیں۔ میں توقع رکھوں گا کہ جو دوست بھی میڈیا وکی پر کام سے متعلق کوئی نئی بات سیکھیں گے، وہ اس کی تفصیل ایک الگ صفحے پر شامل کرکے اس کا تکنیکی زمرے میں اندراج کر دیں گے۔ اس طرح ہمارے پاس وقت کے ساتھ ساتھ ایک بیش قیمت knowledge base اکٹھی ہوجائے گی۔ میں کچھ دنوں بعد ایک اور وکی سائٹ لانچ کرنے والا ہوں جو کہ اردو ویب کے موجودہ وکی پیڈیا کی رپلیسمنٹ ہوگی۔ ہمارا لائبریری سائٹ پر حاصل کردہ تجربہ دوسری وکی سائٹ پر بھی کام آئے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ اردو ویب پر نئی وکی پیڈیا سائٹس اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔
والسلام