لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

اردو ویب پر جو سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ثابت ہوئی، وہ ہماری لائبریری پراجیکٹ میں ناکامی ہے۔

علوی نستعلیق کی ریلیز سے امیدیں:
ایک وجہ اردو یونیکوڈ کی ناکامی کی یہ بھی ہے کہ کوئی تیز رفتار نستعلیق فونٹ موجود نہ تھا جو نوری نستعلیق کا مقابلہ کرتا۔
مجھے لگا کہ لیکن اب علوی نستعلیق کی ریلیز کے بعد ایک کوشش کی جا سکتی ہے کہ اردو لائبریری پراجیکٹ کے مردہ تن میں دوبارہ جان ڈالی جائے اور کیا پتا اس دفعہ ہم کامیاب ہی ہو جائیں۔ [اس لیے کچھ عرصہ قبل میں نے سیاست سیکشن وغیرہ پر بحث ختم کر کے لائبریری کے حوالے سے پھر کچھ ریسرچ ورک کیا ہے]

پچھلی ناکامی کی وجوہات:
میرے نزدیک ہماری ناکامی کی وجوہات یہ تھیں:
۱۔ خوبصورت اردو نستعلیق فونٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اردو ٹیکسٹ پڑھنے میں دلچسپی نہ تھی۔
۲۔ ہم لوگ "کاپی رائیٹ" کا مسئلہ حل نہ کر پائے۔[جو کہ زیادہ مشکل نہیں اور حل ہو سکتا ہے]
۳۔ اور آخری وجہ یہ ہے کہ ہم نے لائَبریری کے لیے "وکی" کا استعمال چنا جو کہ انتہائی خشک، غیر دلچسپ اور مشکل چیز ہے۔
یہ بات میں اس بنیاد پر کہہ رہی ہوں کیونکہ نبیل بھائی اور زیک وغیرہ تو ٹیکنیکل جان بوجھ رکھنے والے انسان ہیں، مگر ہم جیسے عام یوزرز کے لیے "میڈیا وکی" ہمیشہ ایک ڈراونا خواب ہی ثابت ہوا۔
خدا گواہ ایک دفعہ میڈیا وکی کے بطور لائبریری استعمال ہونے کے فیصلے کے بعد میں نے پوری جان سے میڈیا وکی کو سمجھنے اور کام کرنے کی کوشش کی۔۔۔ مگر اتنا کام اور وقت صرف کرنے کے باوجود میڈیا وکی بہت زیادہ جگہوں پر سر کے اوپر سے گذر گیا۔
باقی ممبران کی طرف سے بھی انتہا سے زیادہ کم ریسپانس میڈیا وکی پر دیکھنے میں آیا اور یہ وہ چیز تھی جس کا مجھے شروع وقت سے ڈر تھا۔
[نیز میڈیا وکی میں اردو کے حوالے سے کچھ ٹیکنیکل پرابلمز تھیں جو میں نے نبیل بھائی کی خدمت میں عرض کر دی تھیں، مگر انکا حل تلاش نہیں کیا جا سکا]
//////////////////////////////////////////////

بہرحال، گئے کل سے اگر میں کچھ سیکھ پائی ہوں تو وہ یہ بات ہے اگر ہمیں لائبریری پراجیکٹ میں جان ڈالنی ہے تو ہمیں میڈیا وکی سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

میری یہ کوشش پہلے بھی بہت دفعہ ناکام ہو چکی ہے، مگر حالات کو دیکھتے ہوئے میں اپنے آپ کو مجبور پاتی ہوں کہ میں پھر سے "جملہ کانٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم" کو میڈیا وکی کے متبادل کے طور پر پیش کروں۔

اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ علوی نستعلیق کی طرف سے مثبت خبریں دیکھ کر میں پچھلے کچھ عرصے سے باقی چیزیں چھوڑ کر جملہ کی ایکسٹنشنز پر لائبریری کے حوالے سے تحقیق اور کام کر رہی تھی اور اس عرصے میں میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور "جملہ" کو لائبریری کے لیے استعمال کیے جانے پر جو اعتراضات ہیں، میں اب اس پوزیشن میں ہوں کہ ان کا تسلی بخش حل پیش کر سکوں۔

//////////////////////////////////////////////////

جملہ 1۔5 نیا ورژن بمع نئی ایکسٹنشنز

جملہ کا نیا ورژن اردو کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ اور اس جملہ میں بنی ہوئی لائبریری میڈیا وکی کی طرح ہرگز خشک و مشکل نہیں، بلکہ انتہائی دیدہ زیب اور خوبصورت ہو گی۔ بلکہ خوبصورتی اور آسانی میں یہ ہمارے اس فورم کی طرح آسان ثابت ہو گی۔ انشاء اللہ۔

جملہ پر پہلا اعتراض: لائبریری بڑا پراجیکٹ ہے اور جملہ اسکے لیے موزوں نہیں

جملہ میں کیٹیگری کی "سب کیٹیگری" اور پھر اسکی "سب سب کیٹیگری" بنانے کی سہولت نہیں۔ اس وجہ سے یہ خیال پیدا ہوا کہ یہ ہمارے لائبریری پراجیکٹ کو ہینڈل نہیں کر سکتی۔

۱۔ اس سلسلے میں پہلی بات یہ ہے کہ میڈیا وکی پر لائبریری کے مختلف سیکشن اور زمرے بناتے ہوئے یہ بات مکمل طور پر مجھ پر واضح ہو گئی کہ لائبریری پراجیکٹ ہرگز ہرگز "زمروں" کے لحاظ سے بڑا پراجیکٹ نہیں ہے بلکہ صرف چند گنے چنے سیکشنز ہیں جن کے صرف ایک ہی ضمنی زمرے ہیں۔ اور یہ کہ اسی سٹرکچر کے ساتھ [یعنی زمروں اور ذیلی زمروں کے ساتھ] لائبریری اس فورم پر بھی موجود ہے۔
تو موجودہ حالت میں جملہ ہر صورت میں قابل ہے کہ اپنے سیکشن/کیٹگری/کانٹینٹ کی سہولت کے ساتھ لائبریری پراجیکٹ کو ہینڈل کر سکے۔

۲۔ دوم یہ کہ 19 پاونڈ کی ایک کمرشکل ایکسٹنشن ہے "جملہ سوٹ ریسورس" جو کہ جملہ میں یہ سہولت پیش کرتی ہے کہ غیر محدود کیٹیگریز بنائی جا سکیں اور یہ چیز اسے اس میدان میں میڈیا وکی کے برابر ہی لے آتی ہے [لیکن میڈیا وکی سے پھر بھی بہت آسان]

۳۔ مگر میں امید رکھتی ہوں کہ ہمارا لائبریری پراجیکٹ اس اوپر والی ایکسٹنشن کے بغیر بھی پورا ہو سکتا ہے۔ مگر اسکی وجوہات کا ذکر کرنے سے قبل میں دیگر چند اہم ایکسٹنشنز کا ذکر کرنا چاہوں گی۔

۴۔قران و حدیث کے لیے فابرک ڈیٹا بیس ایکسٹنشن
قران ترجمہ و تفسیر کے لیے ہم ایک ڈیٹا بیس بنانا چاہتے تھے اور اسکے لیے روبل ریل وغیرہ کے بہت پاپڑ بیلے۔
بہرحال، فابرک ایک مفت ایکسٹنشن ہے اور بہت ہی زبردست ایکسٹنشن ہے۔ مجھے امید ہے کہ بڑے بڑے پراجیکٹ، جیسا کہ قران ترجمہ و تفسیر پراجیکٹ، صحیح بخاری اور دیگر چھ سات جلدوں والی احادیث کی کتب وغیرہ کو ڈیٹا بیس کی صورت میں پیش کرنا لازمی ہے۔ اور مجھے پوری امید ہے کہ فابرک ایکسٹنشن اس کام کو پورا کر سکتی ہے۔

اس لیے درخواست ہے کہ آپ میں سے ٹیکنیکل افراد ایک نظر اسکے اس ویڈیو ٹوٹوریل پر ڈال لیں اور اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ ہمارے پراجیکٹز کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے یا نہیں۔ ٹوٹوریل لنک۔
فابرک کے علاوہ ڈیٹا بیس کو ہینڈل کرنے کے لیے دیگر کمرشل اور غیر کمرشل ایکسٹنشنز بھی میسر ہیں۔ ٹیکنیکل افراد ایک نظر اس فہرست پر ڈال سکتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہمیں ہمارا حل مل جائے گا۔ انشاء اللہ۔

۵۔ ورژنگ ایکسٹینشن
اسکا ذکر میں پہلے بھِی کر چکی ہوں اور اسکا کام یہ ہے کہ میڈیا وکی کی طرح اگر کوئی ایک آرٹیکل میں نئی ایڈٹ کرے تو یہ ہر پرانے ورژن کو ساتھ ساتھ محفوظ کرتی جاتی ہے اور یوں بہت سے لوگ مل کر ایک پراجیکٹ پر کام کر سکتے ہیں۔

۶۔ DropdownTOC - Compact list of page links
یہ ایکسٹنشن ایک بڑے آرٹیکل/کتاب کو کئی صفحات پر ہیڈنگز کے حوالے سے پھیلا سکتی ہے۔ یوں ایک صفحے پر زیادہ مواد پیش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
نیز یہ کہ اسکی مدد سے ہم بہت بڑے سائز کی کتاب کو بھی ایک ہی کانٹینٹ/آرٹیکل شکل میں جملہ پر پیش کر سکتے ہیں۔
مثلا اگر کسی کتاب میں تین ہزار صفحات ہیں، اور اسکی ٹیکسٹ فائل کا سائز ۳ میگا بائیٹ تک ہے تو بھی اس ایکسٹنشن کی مدد سے ہم اس کتاب کو ھینڈنگز یا موضوعات وغیرہ کی بنیاد پر کئی صفحات میں پھیلا سکتے ہیں اور ہر صفحے میں اوپر اور نیچے یہ ڈراپ ڈاون ٹیبل آف کانٹینٹ ظاہر ہو گا۔

۷۔ سیکشن ایکس ایکسٹنشن SectionEx
کانٹینٹ کو ویب پر پیش کرنے کے حوالے سے یہ میرے انتہائی پسندیدہ ایکسٹنشن ہے۔ آپ اسکے ڈیمو صفحے پر جا کر دیکھیں۔
سیکشن ایکس کی مدد سے کتابوں کی لسٹ بہت سی مختلف اشکال میں پیش کی جا سکتی ہیں [بمع انکی Expandable Introduction کے]۔ مثلا:
۔ کتب حروف تہجی کی اعتبار سے
۔ اور جن کیٹیگریز میں یہ کتب موجود ہیں وہ بھی حروف تہجی کی اعتبار سے
۔ اور پھر ہر سیکشن اور کیٹیگری کا تعارف بھی لکھا جا سکتا ہے۔
۔ اور سب سے اہم چیز یہ کہ ایک سیکشن میں موجود کتب کو "مصنف" اور "کانٹینٹ" وغیرہ کے حساب سے فلٹر بھی کیا جا سکتا ہے۔ مثلا اردو نثر کے سیکشن میں بہت سی کیٹیگریز ہوں گی اور ایک مصنف نے مختلف کیٹیگریز میں بہت سے کتابیں لکھی ہوئی ہوں گی۔ تو اس فلٹر کی مدد سے اس مصنف کی تمام کتب کو ایک ہی جگہ جمع کیا جا سکتا ہے۔

۸۔ AlphaContent 4.0.6 (Joomla 1.5 natively)
اس ایکسٹنشن کی مدد سے تمام کے تمام کانٹینٹز کو حروف تہجی کے اعتبار سے "الف تا ے" تک ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
بہتر رہے گا کہ کتب کی فہرست کو "دو عدد" ماڈیولز کے ذریعے پیش کیا جائے۔ ایک سیکشن اور کیٹیگری کے لحاظ سے جس میں "سیکشن ایکس" ایکسٹنشن کا استعمال کیا جائے [جسکی میں بہت بڑی فین ہوں] اور دوسرا تمام کتابوں کا "الف تا ے" کی فہرست کی صورت میں پیش کیا جائے۔

//////////////////////////////////////////////////

آخری بات:
میری یہ باتیں ابھی بہت سے ممبران کو تو سمجھ ہی نہیں آ رہی ہوں گی۔ صرف وہی ممبران مکمل سمجھنے کے قابل ہیں جنہیں جملہ کی کچھ سوجھ بوجھ ہے۔
مگر میں چاہتی ہوں کہ ان بقیہ ممبران [جنہیں جنہیں جملہ کی سمجھ نہیں] ان کے لیے اردو لائبریری کا ایک ڈھانچہ کھڑا کیا جائے تاکہ وہ اسے دیکھ کر اپنی آراء پیش کر سکیں۔

اس لیے نبیل بھائی سے گذارش ہے کہ وہ جملہ 1٫5 کا ایک ڈیمو انسٹال کر کے میرے حوالے کریں تاکہ میں اس پر اردو لائبریری کا ایک ڈھانچہ کھڑا سکوں جسے دیکھ کر مجھے امید ہے کہ ممبران اچھے طریقے سے چیزوں کو سمجھ سکیں گے۔انشاء اللہ۔

والسلام۔
 

مکی

معطل
شکر ہے کہ کوئی تو ہے جو یہ تسلیم کرتا ہے کہ لائبریری پراجیکٹ کی ناکامی کی وجہ میڈیا وکی ہے.. جہاں تک کاپی رائٹ کی بات ہے تو اس کی ٹینشن خواہ مخواہ سر پر سوار کرلی گئی.. جملہ کو سیکھنا میڈیا وکی کو سیکھنے سے زیادہ آسان ہوگا تبھی لائبریری پراجیکٹ کچھ پیش رفت کر سکے گا..

مجھے آپ کی باتوں سے مکمل اتفاق ہے ما سوائے فونٹ والی بات کے.. میرے خیال میں یہ اتنا ضروری نہیں.. کیا صرف ایک فونٹ کی وجہ سے پورا پراجیکٹ ناکامی کا شکار ہوجائے گا..!! کیا اب تک کسی نستعلیق کے بغیر اردو نہیں لکھی جاسکتی تھی..!؟ اور پھر علوی نستعلیق کامیاب ہوگا.. مجھے اب بھی شبہ ہے..!!
 

arifkarim

معطل
مہوش بہن نے دھماکے دار انٹری کی ہے! آپ نے درست فرمایا کہ ویب کیلئے ایک خوبصورت نستعلیق فانٹ نہ ہونے سے بہت کم لوگ اسکرین کی طرف آتے تھے۔ میرا اپنا یہی حال تھا۔۔۔۔ لیکن اب علوی نستعلیق کی بدولت حالات بہتر ہوں گے، انشاءاللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں موضوع اور حقائق میں قدرے درستگی کی ضرورت ہے۔
لائبریری پراجیکٹ نہیں بلکہ اردو لائبریری سائٹ کو چلانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اور اس کی وجہ فونٹ یا میڈیا وکی نہیں بلکہ خود لائبریری پراجیکٹ کے چند ذمہ دار افراد کا اس پراجیکٹ کے کام کو چھوڑ کر غیر ضروری مباحث اور جھگڑوں میں مسلسل الجھے رہنا اور اس طرح اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کرتے رہنا ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کے لیے مسلسل ٹیم ورک کی ضرورت ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے اگر اس کے ذمہ دار مناسب منصوبہ بندی کرتے رہیں اور لائبریری ٹیم کو کام میں مصروف رکھیں۔ اور اگر یہی لوگ اہم پراجیکٹس کو پس پشت ڈال کر مباحث میں مشغول ہو جائیں تو اس پراجیکٹ میں تعطل کا ذمہ دار کسی اور فیکٹر کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

میں ابھی تک اس بات پر قائم ہوں کہ اگر مناسب نظامت کا بندوبست ہو تو لائبریری سائٹ اس پراجیکٹ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس ربط پر جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ میڈیا وکی پر مبنی کتنی آنلائن لائبریریز موجود ہیں۔ جہاں تک لائبریری سائٹ کی غیر فعالیت کا تعلق ہے تو میرے اندازے کے مطابق یہاں کسی اور کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم انسٹال کرنے سے بھی فرق نہیں پڑے گا۔ لوگوں کو فورم پر پوسٹ کرنا ہی آسان لگتا ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ اسے لائبریری سائٹ پر منتقل کرنے کا کام کوئی اور کر دے گا۔

میری نظر میں لائبریری سائٹ کی غیر فعالیت کی بڑی وجہ اس کی اچھی پریزنٹیشن نہ ہونا ہے۔ میں اس کا پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ ہمیں لائبریری سائٹ پر پورٹل صفحات کی ضرورت ہے جس کے ذریعے لائبریری سائٹ کا ڈیش بورڈ پیش کیا جا سکے۔ میرا ارادہ اسی جانب تحقیق کرنے کو تھا۔

بہرحال میں مہوش کے کہنے کے مطابق جملہ کی ایک انسٹالیشن سیٹ اپ کر دوں گا جہاں وہ اپنے تجربات کر سکیں گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے ذاتی خیال میں بھی لائبریری پروجیکٹ پر زیادہ کام نہ ہونے کی وجہ لائبریری ٹیم ممبران کا لائبریری کو کم وقت دینا ہے، اول تو نوکری پیشہ یا کاروباری حضرات کے پاس وقت ہی کم ہوتا ہے اور جو ہوتا ہے وہ بھی ادھر ادھر صرف ہو جاتا ہے۔ مسئلہ صرف ٹائپنگ کا ہے، اگر یہ کام ہو جائے (جو کہ خود بخود کبھی نہیں ہوگا بلکہ کام کرنا اور لینا پڑے گا) تو پھر نہ فونٹ کا مسئلہ ہے اور نہ دیگر جملہ مسائل۔

کاپی رائٹس کی بات اصول کی ہے، (میری انتہائی ذاتی رائے میں) ہم کاپی رائٹس قوانین کے خلاف احتجاج تو کر سکتے ہیں لیکن اسکی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے (پروجیکٹ گیٹن برگ کی طرح)۔

اللہ کا نام لیکر ایک بار پھر لائبریری ٹیم ممبران کو لائبریری کی طرف بلانا چاہیئے شاید کوئی اس 'اذان' کو سن لے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
کسی اور موضوع پر لائبریری پراجیکٹ‌ کے ورک فلو کے لیے کچھ اور سوفٹویر کے استعمال کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی جس میں کتابوں کی سکیننگ اور پروف ریڈنگ کے مراحل کا احاطہ ہوتا ہے۔ اس جانب بھی تحقیق کی ضرورت ہے۔
میں ایک مرتبہ پھر یہ بات دہراؤں گا کہ کوئی بھی سوفٹویر یا کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم خواہ وہ کتنا ہی پاورفل کیوں نہ ہو، کمیونٹی کی کاوش کے بغیر بالکل بے اثر ہوتا ہے۔ لائبریری سائٹ کو اگر کامیابی سے چلانا ہے تو اس کی مؤثر نظامت کی ضرورت ہے اور اس کے ناظمین کو کوشش کرنی ہوگی کہ کمیونٹی کو اس جانب راغب کر سکیں۔ مجھے میڈیا وکی کی جگہ کسی اور سوفٹویر کے استعمال پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن لائبریری سائٹ کے منتظمین کے ذہن میں یہ بات رہنی چاہیے کہ انہیں اس سائٹ کو چلانے کی ذمہ داری لینا ہوگی۔
 

مغزل

محفلین
مہوش بہن نے دھماکے دار انٹری کی ہے! آپ نے درست فرمایا کہ ویب کیلئے ایک خوبصورت نستعلیق فانٹ نہ ہونے سے بہت کم لوگ اسکرین کی طرف آتے تھے۔ میرا اپنا یہی حال تھا۔۔۔۔ لیکن اب علوی نستعلیق کی بدولت حالات بہتر ہوں گے، انشاءاللہ۔

پاک مجلس پر گلفام نے ۔۔ اردو نستعلیق استعمال کیا ہے ۔۔ مگرکیا وجہ ہے وہاں بھی لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔
اس کا بنیادی سبب ۔۔ پاکستان کے دوستوں کی سب سے بڑی مشکل بجلی کی عدم دستیابی ہے ۔۔ جو تھوڑی بہت
ساتھ دے ۔ تو دفتری و دیگر امور آڑے آرہے ہیں ۔۔۔۔۔ بس اور کوئی بات نہیں وگرنہ میں اب تک دو تین کتابیں برقیانے
کے عمل سے گزار چکا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔ (باقی صائب رائے احباب کی)
 

مہوش علی

لائبریرین
ڈیمو سائیٹ
میں نے کوئی دو تین گھنٹے لگا کر ذیل کی ڈیمو سائیٹ بنا دی ہے، جس کا ڈھانچہ ابھی بہت ابتدائی شکل میں ہے، مگر خوشی کی بات یہ ہے کہ جتنا کام ہم نے میڈیا وکی بیسڈ اردو لائبریری پر کیا، اور جس کے لیے ہمیں ہفتوں لگے تھے، وہ تمام کا تمام ایک سے دو دن میں ہم اپنی نئی لائبریری میں منتقل کر سکتے ہیں [اسکی وجہ جملہ پر کام کا بہت تیزی سے ہونا ہے]

میں نے ڈیمو سائیٹ کو صرف انتہائی ابتدائی حالت میں رکھا ہے۔ باقی آپ لوگ لاگ ان ہو کر خود کھیل کود کر سکتے ہیں اور یوں سائیٹ خود بخود بنتی چلی جائے گی۔

ڈیمو سائیٹ ایڈریس: http://mehwish_ali.hyperphp.com/urdulibrary1/
نوٹ: چونکہ مجھے تمام کام کرنے [یعنی پورا جملہ سیٹ اپ بالکل صفر سے شروع کرنے اور یہاں تک پہنچنے کے لیے] صرف تین گھنٹے کا وقت ملا ہے، اس لیے بہت سی چیزیں نامکمل ہیں۔
فی الحال بطور نمونہ آپ صرف "اردو نثر" کے سیکشن کا مطالعہ کریں۔

خود نیا آرٹیکل فرنٹ اینڈ سے جمع کروائیں [بطور نمونہ]:
یوزر نیم: ڈیمو
پاسورڈ: ڈیمو
لنک [فرنٹ اینڈ] http://mehwish_ali.hyperphp.com/urdulibrary1/
نوٹ:
آپ کو پہلے سیکشن اور کیٹیگری بھی منتخب کرنا ہو گی۔ اسکے لیے آپ سیکشن "اردو نثر" اور اس میں موجود کسی بھی کیٹیگری کو منتخب کر لیں۔ اور پھر کوئی بھی ٹوٹا پھوٹا آرٹیکل بطور نمونہ جمع کروا دیں۔ [یہ چیز اتنی ہی آسان ہے جیسا کہ اس محفل پر نئی چیزیں پوسٹ کرنا]

اور یوزر ڈیمو کو میں نے عام "یوزر" سے اٹھا کر "مینیجر" کی پوسٹ پر ترقی دے دی ہے جس کے بعد آپ لوگ "بیک اینڈ" پر بھی داخل ہو سکتے ہیں [یعنی منتظم کی حیثیت سے اور نئی کیٹیگریز وغیرہ شامل کر سکتے ہیں اور آرٹیکلز کو ایک کیٹیگری سے دوسری کیٹیگری وغیرہ میں موو کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ]۔
بیک اینڈ لنک: http://mehwish_ali.hyperphp.com/urdulibrary1/administrator

/////////////////////////////////////////////

سیکشن ایکس کے استعمال کے فائدے

"اردو نثر" کے سیکشن کو "سیکشن ایکس ایکسٹنشن" کی مدد سے بنایا گیا ہے اور یہ میری پسندیدہ ایکسٹنشن ہے جو کہ لائبریری کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

1۔ اس میں تمام ذیلی زمرے [بمع ان میں مضامین کی تعداد] کے خود بخود ظاہر ہوں گے۔

2۔ ہر کتاب کے ساتھ "انٹروڈکشن" یا تعارفی ٹیکسٹ کو کھولا جا سکتا ہے اور پھر بند کیا جا سکتا ہے۔

3۔ ذیلی زمروں کو "حروف تہجی" کے اعتبار سے ترتیب دیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔ یا پھر انہیں "اپنی مرضی" سے بھی ترتیب دیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

4۔ ہر ذیلی زمرے میں موجود مضامین/کتب کو بھی حروف تہجی، یا اپنی مرضی کے مطابق، یا پھر "سب سے زیادہ پڑھے جانے والے" وغیرہ وغیرہ طریقے سے ترتیب دیا جا سکتا ہے [اور یہ تمام کام خود بخود ہو گا]

5۔ ایک سیکشن ، مثلا اردو نثر میں اگر ایک مصنف کی مختلف کتابیں مختلف ذیلی زمروں میں موجود ہیں تو ہمارے پاس بالکل اوپر "فلٹر" کی آپشن موجود ہے۔
۔ مصنف فلٹر
۔ کانٹینٹ فلٹر
۔ ٹائٹل فلٹر

ان فلٹروں کا شکریہ کیونکہ انکی مدد سے ہم اپنی مرضی کی کتاب پر بہت آسانی سے پہنچ جائیں گے۔ یا اپنے پسندیدہ مصنف کی تمام کتب کو آسانی سے ڈھونڈ لیں گے۔

//////////////////////////////////////////////////

جملہ بیسڈ سائیٹ کے مزید فائدے [جو مجھے نظر آ رہے ہیں]

1۔ آرٹیکلز/کتب تک "نیویگیشن" خود بخود بنتی چلی جائے گی [بالکل ہماری محفل فورم کی طرح}۔ بس ہمیں پوسٹ کرتے ہوئے سیکشن اور کیٹیگری کا انتخاب کرنا ہے جو کہ بہت ہی آسان ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی جیسا کہ ہم محفل فورم میں متعلقہ سیکشن میں جا کر موضوع کو پوسٹ کرتے ہیں۔
[میڈیا وکی میں نیویگیشن بنانا ایک عذاب تھا]

2۔ بڑی سائز کتب کی "ٹیبل آف کانٹینٹ"
یہ بھی انتہائی آسان ہے۔
آپ ڈیمو سائیٹ پر "فردوس بریں" کی "ڈراپ ڈاون ٹاک" بطور نمونہ دیکھیں۔
کرنا صرف یہ ہوتا ہے کہ:
۔ پوری کتاب کی تیکسٹ فائل کو کسی بھی ایڈیٹر میں کھولیں [یا پھر جملہ کے ہی ایڈیٹر باکس میں کھول لیں]
۔ ہر باب کے اوپر یہ ایک لائن کا کوڈ لکھ دیں {jospagebreak_scroll title=The page title}
یہاں The Page Title کی جگہ باب کا نام لکھ دیں۔ ۔۔۔۔۔۔ اور بس کام ختم۔۔۔۔ اب اسے محفوظ کر لیں اور آپکی ٹیبل آف کانٹینٹ خود بخود بن جائیں گے۔
نیز۔۔۔۔۔ اب ہر باب اپنے الگ صفحے پر ظاہر ہو گا
نیز۔۔۔۔۔ اگلے اور پچھلے ابواب کا لنک بھی خود بخود ظاہر ہو جائے گا۔
[اس تمام چیز میں "میڈیا وکی" کی نسبت آپ کم از کم 10 سے 15 گنا وقت بچا لیں گے [یا پھر اس سے بھی زیادہ]، کیونکہ میڈیا وکی میں ابواب کی نیویگیشن اور ٹیبل آف کانٹینٹ بنانے میں نانی یاد آ جاتی تھی اور الفاظ ٹائپنگ کی ذرا سی غلطی سے نیوگیشن تباہ ہو جاتی تھی اور مطلوبہ صفحہ نہیں مل پاتا تھا]

3۔ میڈیا وکی میں کچھ ٹیکنیکل پرابلمز ہو گئے تھے جو کہ کئی ہفتے مغز ماری کرنے کے باوجود بھی حل نہیں ہو پائے۔
جملہ استعمال کرتے وقت کم از کم مجھے یہ اطمنان ہے کہ اولا ایسا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے اور تمام چیزیں کام کرنے کی حالت میں کچھ گھنٹوں کی کاوش کے بعد آ جائیں گی۔ اور دوم اگر ہوا بھی تو بھَی اسکو حل کرنے کے لیے مجھے کسی چیز کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اتنا کام میں جملہ پر کر چکی ہوں کہ اسے آسانی سے حل کر سکوں [حالانکہ میں نان ٹیکنیکل بیک گراونڈ کی ہوں] اور اس میں میرا کمال نہیں بلکہ اسکی سب سے بڑی وجہ خود جملہ کا انتہائی آسان ہونا ہے

یاد رکھنے والی اہم بات یہ ہے کہ ہم جملہ لائبریری سائیٹ کو صرف چند گھنٹوں کے بعد ہی اس حد تک لا سکتے ہیں کہ یہ مکمل Running State میں آ جائے گا [کم از کم میڈیا وکی پر موجود ہماری لائبریری کے مقابلے میں بہتر صورت میں]۔ باقی نوک پلک سنوارنے کے لیے ہمارے پاس بہت وقت موجود ہے اور ڈیزائنر حضرات اپنا کام یہاں پورا کر سکتے ہیں۔

///////////////////////////////

اب آخر میں آپ لوگوں سے یہ گذارش ہے کہ آپ اس ڈیمو سائیٹ پر کھیلیں کودیں، اور کچھ آرٹیکل بطور نمونہ ارسال کریں تاکہ آپ کو خود چیزوں کا اندازہ ہو سکے۔
اسکے بعد ہم ایک پول کھولیں گے جس میں اراکین سے رائے لی جائے گی کہ وہ پرانی میڈیا وکی بیسڈ لائبریری کو ترجیح دینا چاہتے ہیں یا پھر نئی جملہ بیسڈ ویب سائیٹ کو بہتر متبادل سمجھ رہے ہیں۔

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نوٹ:
میں نے ڈیمو سائیٹ پر تین آرٹیکل شائع کیے ہیں جنکی اصل کیٹیگری "داستان" ہے، مگر تجرباتی طور پر انکی کاپیاں میں نے دیگر کیٹیگریز مثلا "آب بیتی" وغیرہ میں بھی شائع کی ہیں۔ لہذا اگر آپ کو یہ آرٹیکل ایک سے زیادہ کیٹیگریز میں نظر آئیں تو پریشان نہ ہوئیے گا، یہ میں نے ارادتا اور تجرباتی طور پر کیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ مہوش۔۔۔ ویسے تمہارا لنک کار کرد نہیں ہے اس وقت۔۔۔۔۔
میڈیا وکی کی تو میں بھی عرصے سے مخالفت کرتا آیا ہوں، سب سے بڑا مسئلکہ اس میں لنکس کا ہی لگا کہ یہ ممکن نہیں کہ آپ خود ہی اپنے صفحے کا کچھ نام دیں اور اسے لنک کریں۔ براؤز کر کے۔ یہاں اس حد تک آٹو میٹک ہوتا ہے کہ بے شمار صفحات سرور پر جگہ گھیرتے ہوں گے لیکن دستیاب نہیں رہے۔۔

سب سے ضروری بات جو میں کہتا رہا ہوں وہ یہ اس کے دو مختلف فرنٹ اینڈ بہت ضروری ہیں۔ سارف جو محض کتابیں پڑھنے آئے اسے تو کم از کم ٹھیک ٹھاک کتاب پڑھنے کا موقع دیں!! اور ارکان کو محفل کے پوسٹ پیج کی طرح لاگ ان کر کے کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
فانٹ۔۔۔۔۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کی وجہ سے مجھے خود بھی وہاں الجھن ہوتی ہے۔ پروف ریڈنگ تو نا ممکن ہے۔ حال ہی میں سوچا کہ اس فانٹ کو ان انسٹال کر دوں تو تاہوما اس سے تو بہتر ہے۔
سعود نے بھی اس سلسلے میں کافی کام کر رکھا ہے۔ ان سے بھی ،شورہ ضروری ہے کہ جملہ اور ان کے سسٹم میں سے کیا بہتر ہوگا۔
وکی کی مخالفت میں تو میرا ووٹ ابھی سے لکھ لیا جائے!!
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ مہوش۔۔۔ ویسے تمہارا لنک کار کرد نہیں ہے اس وقت۔۔۔۔۔
میڈیا وکی کی تو میں بھی عرصے سے مخالفت کرتا آیا ہوں، سب سے بڑا مسئلکہ اس میں لنکس کا ہی لگا کہ یہ ممکن نہیں کہ آپ خود ہی اپنے صفحے کا کچھ نام دیں اور اسے لنک کریں۔ براؤز کر کے۔ یہاں اس حد تک آٹو میٹک ہوتا ہے کہ بے شمار صفحات سرور پر جگہ گھیرتے ہوں گے لیکن دستیاب نہیں رہے۔۔

سب سے ضروری بات جو میں کہتا رہا ہوں وہ یہ اس کے دو مختلف فرنٹ اینڈ بہت ضروری ہیں۔ سارف جو محض کتابیں پڑھنے آئے اسے تو کم از کم ٹھیک ٹھاک کتاب پڑھنے کا موقع دیں!! اور ارکان کو محفل کے پوسٹ پیج کی طرح لاگ ان کر کے کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
فانٹ۔۔۔۔۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کی وجہ سے مجھے خود بھی وہاں الجھن ہوتی ہے۔ پروف ریڈنگ تو نا ممکن ہے۔ حال ہی میں سوچا کہ اس فانٹ کو ان انسٹال کر دوں تو تاہوما اس سے تو بہتر ہے۔
سعود نے بھی اس سلسلے میں کافی کام کر رکھا ہے۔ ان سے بھی ،شورہ ضروری ہے کہ جملہ اور ان کے سسٹم میں سے کیا بہتر ہوگا۔
وکی کی مخالفت میں تو میرا ووٹ ابھی سے لکھ لیا جائے!!

اعجاز صاحب، میرے پاس تو یہ ڈیمو سائٹ مسلسل بغیر پرابلم کے کھل رہی ہے۔ لیکن مجھے محفل کا صفحہ کھولنے میں پرابلم ہو رہی ہے [کیا آپ لوگوں کے ساتھ بھی یہ پرابلم ہو رہی ہے کہ محفل کا سرور سلو لگ رہا ہے؟}

بہرحال اعجاز صاحب فیڈ بیک کا شکریہ۔ یہ بہت اہم ہے۔
اسکے علاوہ اگر ڈیمو سائٹ آپکے پاس کھلے تو آپ کو جملہ سائیٹ کے مثبت اور منفی [جو آپکو نظر آ رہے ہیں] انکا بھی فیڈ بیک دیں۔

نوٹ: ڈیمو میں فی الحال تو ایشیا نسخ ہی استعمال کیا گیا ہے۔ نیز یہ جملہ بھی انگلش ورژن کا ہے، مگر جب نبیل بھائی اصل سائٹ کے لیے جملہ انسٹال کریں گے تو وہ اردو ورژن کا ہو گا۔

نیز، فی الحال ایڈیٹر Ltr ہے، مگر اصل سائیٹ پر یہ پرابلم بھی حل ہو گی۔
 

ابو کاشان

محفلین
ڈیمو تو اچھا ہے۔ وکی کی تو مجھے سمجھ ہی نہیں آتی کیا بلا ہے۔ کتابیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا لیکن کچھ نہیں ملا یا شاید ہے ہی نہیں۔
 

arifkarim

معطل
بہت خوب مہوش بہن۔۔۔۔۔ جملہ وکی میڈیا سے بہت بہتر ہے۔ اس میں کتب کا کیٹلاگ بنانا نہایت آسان ہے۔ نئے نستعلیق فانٹ کیساتھ یہاں کتب پڑھنا اور پوسٹ کرنا ایک ''نئے'' صارف کیلئے بھی مشکل نہ ہوگا۔ بالکل فارم کی بیس پر کام کرتا ہے۔ آپ کی ریسرچ قابل تعریف ہے!
 

arifkarim

معطل
پاک مجلس پر گلفام نے ۔۔ اردو نستعلیق استعمال کیا ہے ۔۔ مگرکیا وجہ ہے وہاں بھی لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔
اس کا بنیادی سبب ۔۔ پاکستان کے دوستوں کی سب سے بڑی مشکل بجلی کی عدم دستیابی ہے ۔۔ جو تھوڑی بہت
ساتھ دے ۔ تو دفتری و دیگر امور آڑے آرہے ہیں ۔۔۔۔۔ بس اور کوئی بات نہیں وگرنہ میں اب تک دو تین کتابیں برقیانے
کے عمل سے گزار چکا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔ (باقی صائب رائے احباب کی)

تین وجوہات:
ایک تو پاک مجلس ایک نیا فارم ہے،
دوسرا جو نستعلیق فانٹ انہوں نے ایمبڈ کیا ہے وہ جوہر نستعلیق ہے۔ سوائے انٹرنیٹ اسکپلورر کے اسے دیکھنا ہی ناممکن ہے۔
تیسرا یہ فانٹ مکمل نوری نستعلیق نہیں اور ویب کیلئے رفتار کے حساب سے غیر موذوں ہے۔

ہم لوگ چونکہ مکمل نوری نستعلیق پڑھنے کے عادی ہیں، اسلئے اسکرین پر ٹیکسٹ پڑھنے کا رواج اتنا عام نہیں ہے۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے پاس نئی سائٹ تو صحیح کھل رہی ہے لیکن میں لاگ ان نہیں ہو پا رہا، اور نہ ہی کوئی تحریر ارسال کر پایا کہ یہ پیغام آ رہا ہے:

You are not authorised to view this resource.
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس آج یہ سائٹ کھل رہی ہے. رات کو گھر پر نہیں کھلی. اور یہاں دفتر میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فانٹ نہیں ہے اس لئے ٹائمز میں ہی دیکھ رہا ہوں. اس سسٹم میں محض نفیس ویب نسخ انسٹال کر رکھا ہے.
لاگ ان میں پہلے مشکل ہوئی جب میں سمجھا کہ انگریزی میں ’ڈیمو‘ یوزر نیم ہے.وارث اردو میں ڈیمو ٹائپ کر کے لاگ ان کریں. مشکل نہیں ہوگی.
وکی سے بدرجہا بہتر ہے.
ایک شکایت باقی ہے. وہ ہے یوزر کے پائنٹ سے. میرے خیال میں ہوم پیج پر محض ایک چھوٹا سا لنک اڈمنسٹریشن کا ہونا چاہیے جس پر جانے کی یوزر کو ضرورت ہی نہ ہو. یا کتاب پڑھنے والوں کے لئے ایک الگ سے محض سٹیٹک سائٹ بنا دی جائے، اور محض ارکان کے لئے یہ رکھا جائے.
میں سعود کی رائے کا بھی منتظر ہوں کہ ان کے ذہن میں جو خاکہ ہے، یہ اس پر کس حد تک پورا اترتا ہے.
 

مہوش علی

لائبریرین
وارث، میرے خیال میں کیونکہ یہ ڈیمو ایک فری سائیٹ پر ہے، اس لیے لاگ ان کی کچھ پرابلمز ہیں [یا پھر Server Permissions کا کچھ مسئلہ ہے [یہ فری سرور جملہ کے حساب سے اچھی طرح سے کنفیگرڈ نہیں تھا]

اس لیے یہ پرابلمز نہ صرف آپ کو ہو رہی ہیں بلکہ مجھے بھی ہوئی ہیں۔ مثلا لاگ ان کرنے کے لیے جب میں نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال کیا تو میں بھی لاگ ان نہیں کر پائی۔ مگر جیسے ہیں میں نے فائر فاکس استعمال کیا، فورا ہی لاگ ان کامیاب ہو گیا۔

اگر آپ کے پاس فائر فاکس ہے تو اس پر کوشش کیجئے۔

میں نے ایک اور یوزر رجسٹرڈ کیا ہے اور آپ اسے بھی استعمال کر سکتے ہیں
یوزر نیم: test
پاسورڈ٫٫ test
///////////////////////////////////////////

آرٹیکل ٹوٹوریل:
1۔ ابتدا میں دو چار لائنوں کا تعارفی ٹیکسٹ [اس تعارفی ٹیکسٹ میں "ھیڈنگز فارمیٹ" کا استعمال نہ کریں۔
2۔ پھر ایڈیٹر باکس کے نیچے ایک بٹن موجود ہے Read More ۔ اسے دبانے سے تعارفی ٹیکسٹ کے نیچے سرخ رنگ کی لکیر نمودار ہو جائے گی۔ باقی کتاب کا ٹیکسٹ اس سرخ لکیر سے نیچے۔ یہاں آپ "ھیڈنگز فارمیٹ" کا استعمال کر سکتے ہیں۔
3۔ ٹیبل آف کانٹینٹ بنانے کے لیے {jospagebreak_scroll title=صفحہ کا عنوان} کا استعمال کریں۔ مثلا
{jospagebreak_scroll title=باب ۱ کا عنوان}
باب 1 کا ٹیکسٹ۔۔۔۔
{jospagebreak_scroll title=باب ۲ کا عنوان}
باب 2 کا ٹیکسٹ۔۔۔۔۔
{jospagebreak_scroll title=باب 3 کا عنوان}
باب 3 کا ٹیکسٹ۔۔۔۔۔۔

4۔ ٹیکسٹ لکھنے کے بعد ایڈیٹر باکس کے نیچے پہلے متعلقہ "سیکشن" منتخب کریں۔ پھر اسکے نیچے متعلقہ کیٹیگری کا انتخاب کریں تاکہ آپکا آرٹیکل/تحریر متعلقہ زمرے میں ہی شائع ہو۔

5۔ نیز ایڈیٹر کے ساتھ ایک اور آپشن ہے Author چننے کی یا پھر "Author Alias چننے کی۔ ضروری ہے کہ Author Alias میں آپ کتاب کے اصل مصنف کا نام دیں [بجائے اپنا یوزر نیم دینے کے]۔ اس طرح یہ تحریر اصل مصنف کے نام سے شائع ہو گی۔

6۔ اسکے بعد آپ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے اوپر موجود Save کے بٹن کو دبا کر تحریر کو شائع ہونے کے لیے ارسال کر دیں۔
پھر متعلق سیکشن میں جا کر دیکھیں کہ آپکی تحریر شائع ہوئی ہے کہ نہیں۔ [چونکہ ڈیمو اور Test دونوں یوزرز کو میں نے Manager کے عہدے پر ترقی دی ہوئی ہے اس لیے تحریر کو فورا شائع ہو جانا چاہیے، ورنہ عام یوزر کے آرٹیکلز پہلے view ہونے کے لیے ایڈمنز کے پاس جاتے ہیں اور پھر اسکے بعد شائع ہوتے ہیں۔

اسکے علاوہ آپ "بیک اینڈ" پر جا کر بھی کام کر سکتے ہیں۔ [اسی یوزرنیم اور پاسورڈ سے]۔ بیک اینڈ کا لنک ہے http://mehwish_ali.hyperphp.com/urdulibrary1/administrator/index.php

///////////////////////////////////////

اعجاز صاحب، سب سے پہلے فیڈ بیک کا پھر سے شکریہ۔ عام قارئین کے لیے ویب سائیٹ کا پروفیشنل نظر آنا اور خوبصورتی انتہائی اہم چیز ہے اور میں اس معاملے میں آپ سے بالکل متفق ہوں۔ اس سلسلے میں گذارشات یہ ہیں کہ:

۱۔ پچھلے کچھ عرصے میں جملہ کے لیے کچھ نئی ایکسٹنشنز لکھی گئی ہیں جو کہ بہت ہی Powerful قسم کی ایکسٹنشنز ہیں اور انکے بعد جملہ میں ہر قسم کا پروفیشنل ویب سائیٹ بنانا ممکن ہو گیا ہے اور ہر قسم کی خوبصورتی پیدا کی جا سکتی ہے۔

2۔ لاگ ان فارم کے متعلق بھی میں آپ سے متفق ہوں۔ اسے مکمل بھی چھپایا جا سکتا ہے اور صرف لنک بھی دیا جا سکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
[اور بیک اینڈ ایڈمنسٹریٹر لنک کی تو عام صارفین کو بالکل ہی ضرورت نہیں۔

میں متعلقہ تبدیلیاں کر دیتی ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
لائبریری کے لئے میں نے کافی عرصہ قبل سیدہ شگفتہ صاحبہ سے ڈسکس کیا تھا کہ اگر ہم وکی پر کام کو صرف چند ایسے اراکین تک محدود کر دیں جو تکنیکی طور پر اسے اچھی طرح جانتے ہوں اور باقی ساری لائبریری ٹیم ٹائپ کرنے، پروف ریڈ کرنے، سکیننگ وغیرہ کے مراحل کو محفل کی حد تک جاری رکھے تو پراجیکٹ کی رفتار کافی تیز ہو سکتی ہے۔ یعنی عام یوزر کے لئے وکی نام کی کوئی مشکل سامنے نہیں ہوگی۔ ان کا کام عام انداز سے چلتا رہے گا۔ ہر روز، ہر ہفتے یا ہر مہینے کی بنیاد پر متن کو وہ چند اراکین محفل سے وکی پر منتقل کرتے رہیں جن کو یہ ذمہ داری دی جائے

کاپی رائٹ ایسا مسئلہ ہے جس سے منہ نہیں موڑا جا سکتا
 
Top