السلام علیکم
آپ سب کا شکریہ اور فرحت آپ کا بالخصوص ۔ مجھے دس بجے یہاں پہنچنا تھا سو کچھ تاخیر سے موجود ۔ فرحت نے اس میٹنگ میں جو چیزیں میرے کھاتے میں ڈال دی ہیں ان کے سلسلے میں میں فرحت کی خبر بعد میں لے لوں گی
۔ چونکہ میٹنگ کے لیے کل تک کئی گھنٹے ہیں تو کوشش ہو گی کہ اس جائزہ میں کئی نکات کو کور کیا جا سکے، لائبریری میں ہونے والے مختلف کام کون کون سے ہیں ، مختلف مراحل کیا ہیں ، ان کی انجام دہی کس طرح کی جاتی رہی ہے اور کی جا رہی ہے ، ان مراحل میں کون کون سے مسائل پیش آتے ہیں ، آتے رہے ہیں ، کچھ اہم مراحل میں کون سے اراکین اب تک کس طرح لائبریری پراجیکٹ میں مددگار ثابت ہوئے ہیں آئندہ کے مسائل و دیگر۔ اگر ان نکات کو فہرست کرنا چاہیں تو اس طرح سے:
لائبریری میں ہونے والے کام : مختلف مراحل
لائبریری مسائل
کاموں کی تقسیم
منتظمین کی ذمہ داریاں
اراکین کا ریسپانس
اردو لائبریری کو چونکہ ایک ادارہ کی صورت تشکیل دی جا رہی ہے اس لحاظ سے اس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے ۔ اسی ذیل میں لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کافی اہم ہے اور اسے ایک سے زائد مراحل میں انجام دیا جا رہا ہے ۔ میں اپنے نکات ایک پوسٹ کی بجائے مختلف پوسٹس میں یہاں لکھوں گی کیونکہ ایک پوسٹ بہت طویل ہو رہی تھی ۔ دیگر اراکین بھی یہاں شریک و شامل ہوتے رہیں گے ۔
شکریہ