لائبریری ٹیم میٹنگ جولائی 2009

طالوت

محفلین
میں اگرچہ لائبریری ٹیم کا حصہ نہیں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے کہ آزاد رہ کر کام کرنا پسند ہے مگر میں نے تین کتب برقیائی ہیں جو ای میل کر چکا ہوں اور سیدہ شگفتہ کو اس کی اطلاع بھی کر دی تھی امید ہے ان کی پروف ریڈنگ کے لئے اراکین تعاون کریں گے ۔ فی الحال میرے پاس صرف مذہبی کتب ہیں دلچسپی کی کچھ مزید کتب ملیں تو انشاء انھیں بھی برقیانے کی کوشش کروں گا۔
وسلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

آپ سب کا بہت شکریہ ۔

ہفتہ لائبریری اور لائبریری میٹنگ میں تمام اراکین جنہون نے کسی نہ کسی انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور وہ اراکین جنہوں نے غیر معمولی تعاون کیا میں آپ سب کو تشکر کہنا چاہوں گی ۔ اردو لائبریری کا سفر جاری ہے ۔ اس کا دائرہ کار وسیع ہو چکا ہے اور ابھی اس میں مزید وسعت ہونا باقی ہے ۔ دائرہ کار کی وسعت کے لحاظ سے مختلف مراحل میں ذمہ داریوں اور کام کو لائبریری اراکین میں متوازن طور پر تقسیم کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور جلد ہی اس سلسلے اراکین کو باقاعدہ طور پر آگاہی بھی دی جائے گی ۔ اراکین کے درمیان ذمہ داریوں کی تقسیم درج ذیل اوامر کے پس منظر میں ہو گی ۔
  • لائبریری سروے میں دیئے گئے جوابات
  • ذیلی ٹیموں کے لیے دیے گئے اراکین کے نام
  • لائبریری کے لیے پیش و آغازکیے گئے سلسلوں میں اراکین کی کارکردگی

لائبریری اراکین کی اپڈیٹڈ فہرست بھی جاری کی جانے والی ہے ۔ ایسے اراکین جن کا نام لائبریری رکن کے طور پر ٹیم میں شامل رہا ہے تاہم انھوں نے اب تک کسی بھی نوعیت کی فعالیت ظاہر نہیں کی اگر وہ اپنا نام ٹیم میں شامل رکھنا چاہیں تو ماہ جولائ 09 کے اختتام تک اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیں اور کسی فعالیت / جاری پراجیکٹ میں شریک ہو جائیں ۔

جو اراکین اپنا نام لائبریری میں کسی مخصوص شعبہ کے لیے دینا چاہیں ماہ جولائ 09 کے اختتام تک مطلع کر دیں ۔

میٹنگ میں لائبریری رابطہ اراکین کے نام پیش کیے گئے ہیں اس ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے میں رابطہ اراکین کو شکریہ کہنا چاہوں گی ۔ رابطہ اراکین کی مخصوص ذمہ داریوں سے لائبریری ٹیم کو آگاہی بھی دی جائے گی ۔ لائبریری رابطہ رکن خرم شہزاد خرم بوجوہ عدم دستیاب ہیں تاہم جلد ہی جوائن کر سکیں گے ۔

تمام لائبریری اراکین سے درخواست ہے کہ اپنے ایمیل آئی ڈی رابطہ اراکین کے پاس اپڈیٹ کر دیں بالخصوص وہ اراکین جو اب تک مطلع نہیں کر سکے ۔

تمام لائبریری اراکین جن کے اکاؤنٹس لائبریری سائٹ پر تشکیل شدہ ہیں وہ لائبریری سائٹ پر اپنا تعارفی صفحہ تشکیل دیں اور یہاں ربط بھی شامل کر دیں فیڈ بیک کے طور پر۔

آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ

ظہیر بھائی ،

کسی دوسرے فارمیٹ میں بھیج سکتے ہیں ؟ یا پھر کوئی دوسرا رستہ سوچا جائے ۔ یہ فارمیٹ میرے پاس نہیں کھل رہا جس میں آپ نے بھیجا ہے ۔
 
طالوت

محفلین
جی سیدہ مگر آپ یہ بتائیں کہ آپ کس فائل کی بات کر رہی ہیں ۔ ہر میل میں دو فائلیں ہیں ۔ ایک ڈی جے وی یو فامیٹ جو اسکین متن ہے اور اسے تبدیل کرنا میرے بس میں نہیں ۔ دوسرے فائل ایم ایس ورڈ 2007 ورژن ہے جس کی ایکسٹنشن docx ہے اور وہ صرف ایم ایس آفس 2007 میں ہی کھلے گی ۔ اگر آپ چاہیں تو میں اسے تبدیل کر سکتا ہوں 97 سے 2003 فامیٹ میں۔
وسلام
 
الف عین

لائبریرین
مجھے بھی ای میل سے بھیج دیں یہ کتابیں، مجھ کو Docx بھی چلے گا، دی جے ویو فائل کی ضرورت نہیں۔
ای میل آئ ڈی میری پروفائل میں ہے۔
 
ظہیر بھائی ، دونوں ہی فارمیٹ نہیں کھلے اور 2007 ورژن ابھی انسٹال نہیں میرے پاس ۔

خرم شہزاد خرم

لائبریرین

السلام علیکم

آپ سب کا بہت شکریہ ۔

ہفتہ لائبریری اور لائبریری میٹنگ میں تمام اراکین جنہون نے کسی نہ کسی انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور وہ اراکین جنہوں نے غیر معمولی تعاون کیا میں آپ سب کو تشکر کہنا چاہوں گی ۔ اردو لائبریری کا سفر جاری ہے ۔ اس کا دائرہ کار وسیع ہو چکا ہے اور ابھی اس میں مزید وسعت ہونا باقی ہے ۔ دائرہ کار کی وسعت کے لحاظ سے مختلف مراحل میں ذمہ داریوں اور کام کو لائبریری اراکین میں متوازن طور پر تقسیم کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور جلد ہی اس سلسلے اراکین کو باقاعدہ طور پر آگاہی بھی دی جائے گی ۔ اراکین کے درمیان ذمہ داریوں کی تقسیم درج ذیل اوامر کے پس منظر میں ہو گی ۔
  • لائبریری سروے میں دیئے گئے جوابات
  • ذیلی ٹیموں کے لیے دیے گئے اراکین کے نام
  • لائبریری کے لیے پیش و آغازکیے گئے سلسلوں میں اراکین کی کارکردگی

لائبریری اراکین کی اپڈیٹڈ فہرست بھی جاری کی جانے والی ہے ۔ ایسے اراکین جن کا نام لائبریری رکن کے طور پر ٹیم میں شامل رہا ہے تاہم انھوں نے اب تک کسی بھی نوعیت کی فعالیت ظاہر نہیں کی اگر وہ اپنا نام ٹیم میں شامل رکھنا چاہیں تو ماہ جولائ 09 کے اختتام تک اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیں اور کسی فعالیت / جاری پراجیکٹ میں شریک ہو جائیں ۔

جو اراکین اپنا نام لائبریری میں کسی مخصوص شعبہ کے لیے دینا چاہیں ماہ جولائ 09 کے اختتام تک مطلع کر دیں ۔

میٹنگ میں لائبریری رابطہ اراکین کے نام پیش کیے گئے ہیں اس ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے میں رابطہ اراکین کو شکریہ کہنا چاہوں گی ۔ رابطہ اراکین کی مخصوص ذمہ داریوں سے لائبریری ٹیم کو آگاہی بھی دی جائے گی ۔ لائبریری رابطہ رکن خرم شہزاد خرم بوجوہ عدم دستیاب ہیں تاہم جلد ہی جوائن کر سکیں گے ۔

تمام لائبریری اراکین سے درخواست ہے کہ اپنے ایمیل آئی ڈی رابطہ اراکین کے پاس اپڈیٹ کر دیں بالخصوص وہ اراکین جو اب تک مطلع نہیں کر سکے ۔

تمام لائبریری اراکین جن کے اکاؤنٹس لائبریری سائٹ پر تشکیل شدہ ہیں وہ لائبریری سائٹ پر اپنا تعارفی صفحہ تشکیل دیں اور یہاں ربط بھی شامل کر دیں فیڈ بیک کے طور پر۔

آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ

السلام علیکم آپی جی میں یہاں آ چکا ہوں کل ہی میرا مسئلہ حل ہو گیا تھا میں نے میٹگ میں شرکت بھی کی ہے اپ میرے ادا کے ہوئے شکریہ دیکھ سکتی ہیں مجھے میرا کام بتا دیجئے گا شکریہ
 
طالوت

محفلین
مجھے بھی ای میل سے بھیج دیں یہ کتابیں، مجھ کو Docx بھی چلے گا، دی جے ویو فائل کی ضرورت نہیں۔
ای میل آئ ڈی میری پروفائل میں ہے۔
جی حضرت ابھی بھیجتا ہوں ۔

ظہیر بھائی ، دونوں ہی فارمیٹ نہیں کھلے اور 2007 ورژن ابھی انسٹال نہیں میرے پاس ۔

جی سیدہ میں فارمیٹ بدل کر بھیجتا ہوں ۔ اسکین متن جو ڈی جے یو وی فارمیٹ میں ہے اسے کھولنے کے آپ کو ڈی جے وی یو انسٹال کرنا پڑے گا اور وہ آپ یہاں سے کر سکتی ہیں ۔
وسلام
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
میں‌آپ سب سے معذرت خواہ ہوں‌کہ میں‌وعدے کے باوجود میٹنگ میں‌حاضر نہیں‌ہوپایا
مجھے 3 بجے تک یاد تھا مجھے تین دن کے لیے ایبٹ آباد جانا تھا اسی لیے ذہن سے بالکل محو ہوگیا۔
اللہ رب العزت مجھے معاف فرمائے اور آئندہ مجھے محتاط رہنے کی توفیق عنایت کرے آمین
 
Top