السلام علیکم
سب سے پہلے تو تمام ساتھیوں کا لائبریری میٹنگز کے سلسلے میں تعاون کے لئے دلی شکریہ۔
ہماری پہلی میٹنگ آج پاکستان کے وقت کے مطابق چار بجے شروع ہو گی انشاءاللہ۔ اور دس بجے تک جاری رہے گی۔ دورانیہ زیادہ رکھنے کی وجہ بجلی اور انٹرنیٹ کے مسائل اور اراکین کی ممکنہ مصروفیت ہے۔
آج کی میٹنگ میں جو نکات شاملِ گفتگو رہیں گے ان میں سے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
o کسی بھی بڑے اور اہم پراجیکٹ کی کامیابی میں پراجیکٹ وژن مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کے نزدیک اردو لائبریری وژن؟
o ماشاءاللہ اکثر لائبریری اراکین کے پاس کتابوں کے بہترین ذخیرہ موجود ہے جس کو انفرادی اور ٹیم ہر دو سطح پر برقایا جا رہا ہے( اور برقایا جائے گا)۔ کیا آپ اس وقت کسی خاص متن پر کام کر رہے ہیں یا کرنے کا ارادہ ہے؟ دوسرے الفاظ میں آپ کے نئے اہداف کیا ہیں؟
o لائبریری ٹیم کی سلسلہ وار اور باقاعدہ میٹنگز
۔۔۔۔ لائبریری میٹنگز کا بنیادی مقصد لائبریری ٹیم میں ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کے ذریعے کام کی رفتار بہتر کرنا ہے۔ اس بارے میں آپ کی رائے؟
۔۔۔۔ آج کی میٹنگ میں ہمیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ یہ میٹنگز باقاعدگی سے کیسے منعقد کی جا سکتی ہیں۔ ہفتہ وار، ماہوار یا سہ ماہی؟
لائبریری ممبرز تو میٹنگ میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے ہی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر دیگر اراکینِ محفل بھی کوئی تجویز دینا چاہیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔
یہ تھا آج شام کا میٹنگ ایجنڈا۔ باقی گفتگو میٹنگ میں۔ انشاءاللہ