لائبریری ٹیم : میٹنگ کارنر

ماوراء

محفلین
فرحت، بس آپ فکر نہ کریں۔۔ میں نے گھر میں سب کو الرٹ کر دیا ہے کہ کل ہماری لائبریری میٹنگ ہے، گھر واپس جلدی آنا ہے۔۔ اور صبح اگر میں نہ اٹھوں تو جوتے مار مار کر اٹھانا ہے۔ :grin:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت، بس آپ فکر نہ کریں۔۔ میں نے گھر میں سب کو الرٹ کر دیا ہے کہ کل ہماری لائبریری میٹنگ ہے، گھر واپس جلدی آنا ہے۔۔ اور صبح اگر میں نہ اٹھوں تو جوتے مار مار کر اٹھانا ہے۔ :grin:

:ڈ پھر ٹھیک ہے۔ اب مجھے تسلی ہو گئی ہے :ڈ
شکریہ ماوراء :flower:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
سب سے پہلے تو تمام ساتھیوں کا لائبریری میٹنگز کے سلسلے میں تعاون کے لئے دلی شکریہ۔
ہماری پہلی میٹنگ آج پاکستان کے وقت کے مطابق چار بجے شروع ہو گی انشاءاللہ۔ اور دس بجے تک جاری رہے گی۔ دورانیہ زیادہ رکھنے کی وجہ بجلی اور انٹرنیٹ کے مسائل اور اراکین کی ممکنہ مصروفیت ہے۔

آج کی میٹنگ میں جو نکات شاملِ گفتگو رہیں گے ان میں سے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

o کسی بھی بڑے اور اہم پراجیکٹ کی کامیابی میں پراجیکٹ وژن مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کے نزدیک اردو لائبریری وژن؟
o ماشاءاللہ اکثر لائبریری اراکین کے پاس کتابوں کے بہترین ذخیرہ موجود ہے جس کو انفرادی اور ٹیم ہر دو سطح پر برقایا جا رہا ہے( اور برقایا جائے گا)۔ کیا آپ اس وقت کسی خاص متن پر کام کر رہے ہیں یا کرنے کا ارادہ ہے؟ دوسرے الفاظ میں آپ کے نئے اہداف کیا ہیں؟
o لائبریری ٹیم کی سلسلہ وار اور باقاعدہ میٹنگز
۔۔۔۔ لائبریری میٹنگز کا بنیادی مقصد لائبریری ٹیم میں ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کے ذریعے کام کی رفتار بہتر کرنا ہے۔ اس بارے میں آپ کی رائے؟
۔۔۔۔ آج کی میٹنگ میں ہمیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ یہ میٹنگز باقاعدگی سے کیسے منعقد کی جا سکتی ہیں۔ ہفتہ وار، ماہوار یا سہ ماہی؟

لائبریری ممبرز تو میٹنگ میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے ہی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر دیگر اراکینِ محفل بھی کوئی تجویز دینا چاہیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔:)

یہ تھا آج شام کا میٹنگ ایجنڈا۔ باقی گفتگو میٹنگ میں۔ انشاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
وقت تو مناسب ہی ہے۔ایک ڈیڑھ گھنٹہ مل ہی جائے گا میٹنگ میں شرکت کے لیے۔
(ماوراء ان کو یہ بھی کہنا تھا کہ جوتا دس نمبر کا ہونا چاہیے)
 

ماوراء

محفلین
میں حاضر ہوں۔ سوری، الارم بجتا رہا۔۔لیکن مجھ پر اس کا اثر نہ ہو سکا۔ اور بہن نے ابھی کچھ دیر پہلے اٹھایا ہے۔ :(
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لائبریری میٹنگ کا دورانیہ بڑھا کر 31 دسمبر تک کر دیا گیا ہے تا کہ زیرِ بحث امور پر تفصیلاً گفتگو کی جا سکے۔ اراکین سے گزارش ہے کہ ایک بار پھر میٹنگ ایجنڈا دیکھ لیں اور جن پوائنٹس پر آپ پہلے رائے نہیں دے سکے ان کو بھی فوکس کریں۔یہ بہت اہم ہے کہ اس طرح اس میٹنگ کے اختتام پر ہمارا ورک پلان کافی حد تک واضح ہو سکے گا اور اگلے مرحلے کی طرف بڑھنا آسان ہو جائے گا۔

بہت شکریہ :)
 
السلام علیکم!

مجھے لگ رہا ہے کہ ماہانہ نہ سہی تو بھی اب سہہ ماہی جنرل باڈی میٹینگ کی ابتدائی تیاری شروع کر دینی چاہئے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ سعود۔ مجھے خود بھی احساس ہے کہ لائبریری میٹنگ تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ انشاءاللہ اگلے چند دنوں میں اس بارے میں بھی کچھ فائنل کر لیا جائے گا۔
 
Top