لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن

اسد

محفلین
میں جون میں بیشتر وقت گھر سے باہر رہوں گا اور شاید انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسّر نہیں ہو گی۔ جولائی میں کچھ وقت دے سکوں گا۔
لائبریری کے لئے میں کتابیں سکین کر سکتا ہوں اور فورم کی حد تک کچھ معلومات بھی فراہم کر سکتا ہوں۔

پریزنٹیشن کے بارے میں دوسرے ممبران کی رائے سامنے آئے تو میں بھی شاید کچھ کہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
میں تو روزانہ دونوں وقت آتا ہی ہوں، دو راتوں کو شادی میں جانا ہوا اس لئے نہیں آ سکا۔ دن میں کبھی دفتر میں انٹر نیٹ نہیں ہوتا تو غیر حاضری ہوتی ہے، ورنہ سب کو معلوم ہے کہ میں صبح دفتر پہنچتے ہی لاگ ان کرتا ہوں، اور دو ایک گھنٹے بیٹھتا ہوں۔
میں یہاں لائبریری میں محض پروف ریڈنگ کر سکوں گا، اس کی بھی فی الحال فرصت نہیں ہے، اپنی سائٹ کی لا تعداد کتابوں میں لگا ہوں، وہ بھی تو اپنی لائبریری کی ہی ہیں (خیال رہے، ہر کتاب میں لکھتا ہوں ’اردو لائبریری ڈاٹ آرگ اور۔۔۔ کی مشترکہ پیش کش‘۔ اس لئے مزید قوقت نہیں دے سکوں گا۔ البتہ جو اغلاط عام طور پر ہوتی ہیں، اور جن کو پروف ریڈنگ میں ہمیشہ چھوڑ دیا جاتا ہے (کہ دیکھنے میں صحیح لگتی ہیں( ان کی ورڈ فائل بھیج دی جائے تو میں آج کل محض ورڈ سے سپیل چیک کرتا ہوں۔
خرم۔۔۔ کیا ذ پ کا الگ سے جواب بھی دوں؟؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین

شکریہ فرخ بھائی ، فرحت کا انتظار کر لیتے ہیں تاکہ فرحت خود یہاں تحریر کر سکیں اور میری دستیابی کے اوقات جون کے پہلے ہفتہ تک آٹھ سے دس گھنٹہ روازنہ رہیں گے اور جون کے دوسرے ہفتہ میں اس میں تبدیلی متوقع ہے ۔

السلام علیکم
شکریہ شگفتہ :)
امید ہے کہ سب لوگ خیریت سے ہوں گے۔
معذرت کہ پچھلے کچھ عرصے سے سفر میں ہونے کی وجہ سے یہاں باقاعدگی سے نہیں آ پائی لیکن کوشش کی کہ میری وجہ سے لائبریری کے کام میں زیادہ وقفہ نہ آئے۔ اس دوران ایک پراجیکٹ کی ٹائپنگ اور دو پراجیکٹس کی پروف ریڈ نگ پر کام ہوتا رہا ہے۔
ابھی میں وسط جون تک دستیاب ہوں اور اس کے بعد شاید ایک ہفتے کے وقفے کے بعد انشاءاللہ جون کے آخر سے پھر یہاں موجود ہوں گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم

بہت غیر متوقع خبر محمد وارث بھائی ! اگر وجوہات آپ کے گھر، فیملی اور ذاتی زندگی سے مربوط نہیں ہوں تو دیکھیں اس فیصلے پر نظر ثانی کی گنجائش ضرور موجود ہوگی کہیں نہ کہیں ۔ ایسی صورت میں ہم سب اراکین آپ سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی امید رکھتے ہیں۔ اس بارے میں ضرور اور جلد اپڈیٹ کیجیے گا ۔

نوازش آپ کی، دراصل میری بڑھتی ہوئیں مصروفیات اور گرتی ہوئی صحت مجھے 'تنگ' کر رہی ہیں، بہرحال لائبریری کے ارد گرد میں 'منڈلاتا' تو رہونگا۔
 
نایاب

لائبریرین
نوازش آپ کی، دراصل میری بڑھتی ہوئیں مصروفیات اور گرتی ہوئی صحت مجھے 'تنگ' کر رہی ہیں، بہرحال لائبریری کے ارد گرد میں 'منڈلاتا' تو رہونگا۔

السلام علیکم
محترم محمد وارث بھائی
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
مصروفیات کا بڑھنا تو گوارہ ہے
مگر یہ
" گرتی ہوئی صحت "
کسی صورت قبول نہیں ۔
آپ اپنا خیال رکھا کریں بہت سارا ۔
" دعا " اور " دوا " سے بالکل لاپرواہی نہ کیا کریں ۔
اللہ تعالی آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین
آپ تو ماشااللہ بذات خود اک روشن چراغ ہیں ۔
جس کے گرد پروانے منڈلاتے ہیں ۔
نایاب
 
محمد نعمان

محفلین
نوازش آپ کی، دراصل میری بڑھتی ہوئیں مصروفیات اور گرتی ہوئی صحت مجھے 'تنگ' کر رہی ہیں، بہرحال لائبریری کے ارد گرد میں 'منڈلاتا' تو رہونگا۔

وارث بھائی آپ نے تو حد درجہ پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
ایسا کیا ہوا آپ کو اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور صحت کاملہ عطا فرمائے۔آمین
ہم سب کی دعائیں اور خصوصی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نوازش آپ کی، دراصل میری بڑھتی ہوئیں مصروفیات اور گرتی ہوئی صحت مجھے 'تنگ' کر رہی ہیں، بہرحال لائبریری کے ارد گرد میں 'منڈلاتا' تو رہونگا۔

شکریہ وارث بھائی ، آپ کو کچھ رعایت مل سکتی ہے کیونکہ مصروفیات یقیناً آپ مینیج کر لیں گے البتہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھیں ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
شکریہ شگفتہ :)
امید ہے کہ سب لوگ خیریت سے ہوں گے۔
معذرت کہ پچھلے کچھ عرصے سے سفر میں ہونے کی وجہ سے یہاں باقاعدگی سے نہیں آ پائی لیکن کوشش کی کہ میری وجہ سے لائبریری کے کام میں زیادہ وقفہ نہ آئے۔ اس دوران ایک پراجیکٹ کی ٹائپنگ اور دو پراجیکٹس کی پروف ریڈ نگ پر کام ہوتا رہا ہے۔
ابھی میں وسط جون تک دستیاب ہوں اور اس کے بعد شاید ایک ہفتے کے وقفے کے بعد انشاءاللہ جون کے آخر سے پھر یہاں موجود ہوں گی۔

ویلکم بیک فرحت ، پریزینٹیشن کے حوالے سے کافی نکات آپ سے ڈسکس ہو چکے تھے علاوہ ازیں نبیل بھائی نے مفید رہنمائی کی ہے پریزنٹیشن کے حوالے سے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں جون میں بیشتر وقت گھر سے باہر رہوں گا اور شاید انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسّر نہیں ہو گی۔ جولائی میں کچھ وقت دے سکوں گا۔
لائبریری کے لئے میں کتابیں سکین کر سکتا ہوں اور فورم کی حد تک کچھ معلومات بھی فراہم کر سکتا ہوں۔

پریزنٹیشن کے بارے میں دوسرے ممبران کی رائے سامنے آئے تو میں بھی شاید کچھ کہوں۔

شکریہ اسد بھائی ، کیا فوری طور پر آپ کے پاس اسکین متن دستیاب ہے / ہیں ؟ اگر یہ بھی بتا سکیں کہ لائبریری کے کون سے زمرہ جات کے لیے آپ کے پاس کتب دستیاب ہیں / ہوں گی ؟ اس کے لیے آپ سے درخواست ہے ۔

پریزنٹیشن کے حوالے سے اگر آپ تجاویز دینا چاہیں تو ضرور شیئر کیجیے ۔ شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لائبریری کے لئے میں کتابیں سکین کر سکتا ہوں اور فورم کی حد تک کچھ معلومات بھی فراہم کر سکتا ہوں۔

پریزنٹیشن کے بارے میں دوسرے ممبران کی رائے سامنے آئے تو میں بھی شاید کچھ کہوں۔

کس نوعیت کی معلومات اسد بھائی ؟ ضرور شیئر کیجیے ۔

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں تو روزانہ دونوں وقت آتا ہی ہوں، دو راتوں کو شادی میں جانا ہوا اس لئے نہیں آ سکا۔ دن میں کبھی دفتر میں انٹر نیٹ نہیں ہوتا تو غیر حاضری ہوتی ہے، ورنہ سب کو معلوم ہے کہ میں صبح دفتر پہنچتے ہی لاگ ان کرتا ہوں، اور دو ایک گھنٹے بیٹھتا ہوں۔
میں یہاں لائبریری میں محض پروف ریڈنگ کر سکوں گا، اس کی بھی فی الحال فرصت نہیں ہے، اپنی سائٹ کی لا تعداد کتابوں میں لگا ہوں، وہ بھی تو اپنی لائبریری کی ہی ہیں (خیال رہے، ہر کتاب میں لکھتا ہوں ’اردو لائبریری ڈاٹ آرگ اور۔۔۔ کی مشترکہ پیش کش‘۔ اس لئے مزید قوقت نہیں دے سکوں گا۔ البتہ جو اغلاط عام طور پر ہوتی ہیں، اور جن کو پروف ریڈنگ میں ہمیشہ چھوڑ دیا جاتا ہے (کہ دیکھنے میں صحیح لگتی ہیں( ان کی ورڈ فائل بھیج دی جائے تو میں آج کل محض ورڈ سے سپیل چیک کرتا ہوں۔
خرم۔۔۔ کیا ذ پ کا الگ سے جواب بھی دوں؟؟
نہیں سر جی اس کی ضرورت نہیں ہے آپ کا ای میل میرے پاس ہے جن کا ای میل میرے پاس نہیں ہے ان کے لیے لکھا تھا بہت شکریہ
 
Top