آپ کی بات درست ہے کہ یہ low hanging fruit ہے۔ کیوں نہ آپ اور کچھ ارکان مل کر ایسی تمام کتب کی نشاندہی کریں اور انہیں ڈاؤنلوڈ کر کے ایک سٹینڈرڈ فارمیٹ میں سٹور کر لیا جائے تاکہ انہیں تحریری اردو میں برقیایا جا سکے۔
میرا خیال ہے کہ میں جلد ہی تقریباً ایک ہزار کتابوں کی نشاندہی کر سکوں گا۔ انہیں ڈاؤنلوڈ کرنے اور سٹینڈرڈ فورمیٹ میں محفوظ کرنے کے لئے یکساں طریق کار بھی وضع کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں آپ اپنی رائے اور مشورے دیں۔ میں صرف ونڈوز کے بارے میں لکھوں گا۔
جو لائبریری اراکین، یا دیگر محفل اراکین میں سے کوئی، کتابیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے تیار ہوں اپنی دلچسپی ظاہر کریں۔ یہ بھی بتائیں کہ کیا وہ کنورژن بھی کریں گے یا صرف ڈاؤنلوڈ۔ عام طور پر ایک صفحہ 300کلوبائٹ سے 500کلوبائٹ تک ہو گا۔ بعض صفحات اس سے بڑے بھی ہوں گے۔
زیادہ تر کتابیں ہر صفحے کی علیحدہ فائل میں ہوں گی اور 200 صفحے کی کتاب کے لئے 200 امیجز ڈاؤنلوڈ کرنے ہوتے ہیں۔ میں ان فائلوں کی لسٹ تیار کر کے کہیں اپلوڈ کر دوں گا اور دوسرے انہیں ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔
ڈاؤنلوڈ کے لئے
فری ڈاؤنلوڈ مینیجر استعمال کرنا ہو گا یا کوئی بھی ایسا ڈاؤنلوڈ مینیجر جو فائلوں کی فہرست درآمد کر سکے۔
فائلیں ری سائز کرنے کے لئے میں
XnView استعمال کرتا ہوں، کوئی بھی ایسا گرافکس پروگرام استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں batch conversion میں resize اور DPI سیٹ کرنے کی سہولت موجود ہو۔
عرفان ویو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پی ڈی ایف تیار کرنے کے لئے ایکروبیٹ پروفیشنل سب سے بہتر ہے، لیکن کوئی بھی ایسا پروگرام استعمال کیا جا سکتا ہے جو براہِ راست امیجز سے پی ڈی ایف بنا سکتا ہو اور اس میں G4 کمپریشن کی سپورٹ موجود ہو۔ G4 کمپریشن بلیک اینڈ وہائٹ امیجز کے لئے بہترین ہے اور ایکروبیٹ یہی کمپریشن استعمال کرتا ہے۔ آپ لوگ بھی بتائیں کہ کون سے فری پروگرام ایسا کر سکتے ہیں۔
عرفان ویو بھی یہ کام کر سکتا ہے اور میرے ایک ٹیسٹ میں ایکروبیٹ پروفیشنل سے بھی چھوٹی پی ڈی ایف بنی ہے۔