ماوراء
محفلین
~~
زاویہ 1
زاویہ 2
اشفاق احمد
1۔شمشاد
2۔محب علوی
3۔ماوراء
4۔قیصرانی
5۔فریب
اور
6۔فیصل عظیم
زاویہ 1
زاویہ 2
اشفاق احمد
1۔شمشاد
2۔محب علوی
3۔ماوراء
4۔قیصرانی
5۔فریب
اور
6۔فیصل عظیم
عزیز دوستو،
آج ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے اپنی مشترکہ محنت سے لائبریری پراجیکٹ میں زاویہ 1 اور زاویہ 2 کی دونوں کتابیں مکمل کر لی ہیں۔ جس سے یہ بات واقعی سچ ثابت ہوتی ہے کہ “ اتفاق میں برکت ہے۔“ اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ میں یہ دوسری اور تیسری کتابیں ہیں جو آج مکمل ہوئی ہیں۔ اس سے پہلےہم سب کو معلوم ہے سیدہ شگفتہ نے پہلی کتاب لکھی تھی۔
زاویہ لکھنے کا آغاز ہم نے 12 فروری سے کیا۔ اور اس طرح اس کو 18 جون تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ جو کہ تقریباً 4 مہینوں میں مکمل ہوا۔ اور میرا خیال ہے کہ یہ کام بہت جلد مکمل ہوا ہے۔ کیونکہ زاویہ کے کل باب 103 ہیں۔
میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ سب اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کریں۔ تاکہ ہم آئندہ مزید بہتر طور پر کام کر سکیں۔ میں شمشاد بھائی، فریب، قیصرانی، محب اور فیصل بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے محنت اور لگن سے کام کیا۔ اور ساتھ ہی میں ہم چاہیں گے کہ منتظمِ اعلٰی اور لائبریری ٹیم کی لیڈر ہماری اس مشترکہ کاوش کو ضرور سراہیں تاکہ مستقبل میں ہم ایک نئے حوصلہ اور لگن کے ساتھ اس کام کو آگے بڑھا سکیں۔
مستقبل کی بات آئی تو میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہوں گی کہ ہماری ٹیم میں مزید کچھ اور لوگ بھی شامل ہونگے۔ جن میں ۔سارا۔ اور ۔سارہ خان۔ شامل ہیں اور اس دفعہ ارادہ ہے کہ رضوان ایک نئی کتاب میں انہیں لیڈ بھی کریں۔ مجھے امید ہے کہ ان کی آمد سے ہماری ٹیم اور بھی مضبوط ہو جائے گی۔ اور ہم بہت جلد اعلان کریں گے کہ لائبریری پراجیکٹ میں اگلی کتاب کون سی ہو گی۔ جس پر ہم مل کر کام کریں گے۔
اور زاویہ کے اختتام کے بعد ہم ساتھ ساتھ پروف ریڈنگ کا کام بھی شروع کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ہم اسے وکی پیڈیا میں پوسٹ کر دیں گے۔ جس کی تفصیل ہمیں نبیل بتائیں گے۔
پروف ریڈرز
1۔ دوست
2۔ شمشاد
3۔ قیصرانی
4۔ محب علوی
5۔ماوراء
6۔ جویریہ مسعود
7۔ سارا
8۔ سارہ خان
1۔ دوست
2۔ شمشاد
3۔ قیصرانی
4۔ محب علوی
5۔ماوراء
6۔ جویریہ مسعود
7۔ سارا
8۔ سارہ خان
اور بھی اگر کوئی اس کام میں مدد کرنا چاہے تو اس کو بھی خوش آمدید۔!!
~~
[align=left:3e11c6b911]