یوزر نیم ڈیٹا Lost
آج ڈیٹا بیس کو محفوظ کرنے کے چکر میں کوئی غلط بٹن دب گیا جس سے یوزر نیم ڈیٹا بیس کا Table ڈیلیٹ ہو گیا ہے۔
معذرت کہ لگتا ہے کہ آپ لوگوں کو پھر سے اپنے اکاونٹ بنانے پڑیں گے۔ مسئلہ کوئی نہیں ہے، صرف آدھے منٹ میں آپکا نیا اکاونٹ بن جائے گا اور آپ پھر سے پوسٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔
عام طور پر جملہ کی ایک یوٹیلیٹی ہے جو کہ ہر روز خود بخود ڈیٹابیس کو محفوظ کر لیتی ہے۔ لیکن ابھی تک میں نے یہ انسٹال نہیں کی تھی اور اس لیے Manually ڈیٹا بیس کو محفوظ کرنا چاہ رہی تھی۔
/////////////////////////////////////////////////////
از نبیل:
۔ آرٹیکل ریٹنگ
۔ مضامین پر تبصرے
۔ ایک ماڈیول جس میں حالیہ زیر تکمیل کتب پر پراگریس بار کے ذریعے کام کی پیشرفت دکھائی جائے
- لائبریری سائٹ کا نیوز لیٹر
- لائبریری سائٹ کی آر ایس ایس فیڈ
/۔ آرٹیکل ریٹنگ کے لیے بہت ساری ایکسٹنشنز موجود ہیں۔ یہ کوئی مسئلہ نہیں۔
آرٹیکل ایکس ایکسٹنشن میں ایک اور سہولت ہے کہ یہ No. of Hits بھی دکھاتا ہے [یعنی ایک کتاب کا کتنے لوگوں نے مطالعہ کیا ہے]
۔ مضامین پر تبصرے کے لیے Comments کی بہت ساری ایکسٹنشنز موجود ہیں [مگر انکو انسٹال کرنے کے لیے نبیل بھائی کی مدد چاہیے ہو گی۔
نبیل بھائی، "ایرر لاگ" کی لسٹ ڈریم ہوسٹ پر کہاں سے مل سکتی ہے۔ میرے شیل اکاونٹ پر تو ایرر لاگ کا فولڈر خالی دکھائی دے رہا ہے۔
فولڈرز کی Permissions کے لیے آپ کی مزید مدد کی ضرورت ایک دفعہ پڑے گی۔
۔ زیر تکمیل مضامین کی پراگرس دکھانے کو شاید کسی حد تک Manually ہی ہینڈل کرنا پڑے کیونکہ اسکی کوئی باقاعدہ ایکسٹنشن موجود نہیں ہے۔ میرے ذہن میں آئیڈیا ہے، جو اگلی پوسٹ میں بیان کرتی ہوں۔
۔ لائبریری سائیٹ کا نیوز لیٹر اچھی تجویز ہے اور بہت سی ایکسٹنشنز موجود ہیں۔ لہذا انسٹالیشن میں پرابلم نہ ہوئی تو نیوز لیٹر کو شامل کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔
۔ آر ایس ایس فیڈ بیک بھی کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
والسلام۔