ابن سعید بھائی،
بدقسمتی سے پچھلی مرتبہ جو تبدیلیاں آپ نے کی تھیں وہ ڈیٹا بیس کی نظر ہو گئیں۔
آپ سے پھر رجسٹر ہونے کی درخواست ہے۔
[ویسے سب سے پہلا ڈیمو میں نے جملہ 1٫5٫7 پر بنایا تھا اور وہاں پر فائر فاکس میں علوی نستعلیق کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا تھا۔ موجودہ ورژن 1٫5٫8 شاید css میں کچھ اور چیز مانگتا ہے۔
/////////////////////////////////////////////////
نبیل بھائی،
2 چیزیں آپ اپنے ذمہ لے لیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔
1۔ فولڈرز کی پرمیشنز
2۔ نئی ایکسٹنشنز کی انسٹالیشن [یہ نئی ایکسٹنشنز تعداد میں صرف چار پانچ ہی ہیں، اور تجربہ کار ماہر شخص کے لیے شاید چند منٹوں کا ہی کام ہو۔
بہرحال، ڈریم ہوسٹ پر یہ ایکسٹنشنز میں صحیح طور پر انسٹال نہیں کر پائی [اور مسئلہ چند فائلز کی پرمیشنز کا ہے]
دیگر فری سرورز، جو کہ ڈریم ہوسٹ کی طرح لینکس پر نہیں تھے، وہاں پر ان کرپٹڈ فائلز کی پرمیشن کا مسئلہ "ایرر لاگ" میں آ جاتا تھا اور مجھے پتا چل جاتا تھا کہ کون سی فائل پرابلم کر رہی ہے۔
مگر ڈریم ہوسٹ کے اس شیل اکاونٹ میں مجھے کسی ایرر لاگ تک رسائی نہیں۔ ssh کنکشن میں لاگ کا فولڈر تو سامنے آتا ہے مگر وہ خالی ہوتا ہے۔
اس لیے اگر آپ صرف یہ چند گنی چنی ایکسٹنشنز انسٹال کر دیں تو پھر یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔