لائبریری کی نئی کتاب کا چناؤ

فسانہ عجائب اور اخلاق ہندی کی تکمیل کے بعد اب مرحلہ ہے نئی کتاب کی ٹائپنگ کا۔ اس دفعہ میں نے سوچا کہ ایک نئی لڑی بنا لی جائے اور چند کتابوں کے نام پیش کیے جائیں اور پھر ان میں سے ایک کو منتخب کرکے اس پر کام شروع کر دیا جائے۔ اس طرح مزیدکتابوں کے نام بھی سامنے آ سکتے ہیں اور چند ایسے ارکان زیادہ جوش سے کام کر سکتے ہیں جن کا کتاب کے حوالے سے کوئی تعلق وابستہ ہو۔

میرے ذہن میں اس وقت مندرجہ ذیل کتابیں ہیں:

غبار خاطر از ابولکلام آزاد
آرائش محفل از سید حیدربخش حیدری
نو طرز مرصع از میر محمد حسین عطا خان تحسین
جوہر اخلاق از جیمز فرانسس کارکرن

یہ تمام کتابیں فی الحال ویکیپیڈیا کی مندرجہ ذیل فہرست سے لی جا رہی ہیں:
اردو ادب عالیہ کی فہرست
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
ذرا پتا کر لیں کہ یہ کتاب محفل فورم پر کس حد تک ٹائپ کی جا چکی ہے؟ گوگل سرچ سے تو کافی روابط مل رہے ہیں۔
 
نبیل اس کتاب کو نو طرز مرصع کے بعد ٹائپ کرنا کا سوچا ہے ، اتنی دیر میں تسلی سے اس کی تلاش اور جانچ پڑتال ہو جائے گی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
کلیات جگر مراد آبادی
کلیات سراج اونگ آبادی

مری مراد ان کا جتنا کلام ریختہ پر موجود ہے وہ تمام کا تمام ...

اس کے علاوہ بچوں کا ادب موجود ہے، اس کو بھی ضروری کنورٹ کرنا چاہیے تاکہ نئی نسل کو فائدہ ملے

کیا ان کو برقیانہ ممکن ہے؟
 
محمد عمر

بچوں کے ادب سے کچھ فہرست ہو تو شیئر کیجئے۔
 
فہرست ریختہ پر موجود ہے، آپ دیکھیے ذرا

ادب اطفال | Rekhta
اس فہرست سے کتابوں کا انتخاب غایت احتیاط کا متقاضی ہے، کیونکہ سرسری نظر میں بیشتر کتابیں ایسی نظر آئیں جن کے حقوق محفوظ ہیں۔ ہم انہیں ٹائپ بھی کر لیں تو برقی کتاب کی شکل میں شائع نہیں کر سکتے۔
 
جملہ حقوق کا کیسے علم ہوگا؟
 
Top