سیدہ شگفتہ
لائبریرین
بٹیا رانی، جس انداز میں آپ نے ان کو بکھرنے دیا ہے اس کو دیکھ کر ہمیں نہیں لگتا کہ ایک ایک کرکے مینولی ان پر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ کار ہے۔ حال ہی میں جو کام ہوا ہے اس کو بھی آپ نے درست طریقے سے نہیں برتا۔ آپ کو تھریڈ پریفکس کا استعمال کرنا چاہیئے تھا، یا پھر کسی بھی دھاگے کا اسٹیٹس بتانے کے لئے اس کے ٹائٹل میں تبدیلی کرنی چاہئے تھی نہ کہ اس کی ذیل میں ایک تبصرہ پوسٹ کرکے۔ آپ خود سوچیں کہ کیا کوئی قدر مشترک ہے ان دھاگوں میں جس کے ذریعہ ان کو باقی دھاگوں سے علیحدہ کیا جا سکے؟
تھریڈ پریفکس کے بارے میں بتائیں سعود بھائی ، مجھے اس کا علم نہیں ہے ۔ یہ کیا ہے ، کب کیسے اور کس لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ، اس کی افادیت اور یہ بھی کہ کیا اس کا استعمال ہر رکن / یوزر کر سکتا ہے یا اس کے اختیارات محدود ہیں؟