ایک اور سوال :
کیا فورم اپگریڈ کے بعد لائبریری میں کوئی ایسا زمرہ ہے جہاں لائبریری راکین کے علاوہ فورم کے تمام اراکین بھی پوسٹ کر سکیں ؟
شگفتہ بہن، اگر کوئی ایسا زمرہ باقی رہ بھی گیا ہے تو اسے لائبریری سیکشن سے علیحدہ کر دینا بہتر رہے گا۔ لائبریری سیکشن میں صرف ورکنگ زون، اپڈیٹ زون اور تکمیل شدہ کتب کے متون موجود ہونے چاہییں۔ ہم انشاءاللہ جلد ہی موجودہ سیٹ اپ میں ضروری ردوبدل کریں گے۔
زیادہ مناسب قدم! اور بالآخر ہم ایسا ہی کچھ کرنے والے ہیں تاکہ فورم کی فہرست کی پیچیدگی کو کم ترین کیا جا سکے۔
فورم سے مراد اردو محفل فورم یا لائبریری سیکشن ؟
شاید ٹیگ کرنے والے کوڈ میں لمبے ناموں کے لئے کوئی حد مقرر ہے۔ چونکہ سید مقبول شیرازی زلفی صاحب کے نام میں چار الفاظ میں اس لئے نطام اس کو لنک کرنے سے قاصر ہے۔
اپیا میں نےسخندان فارس میں تو ساتھ ساتھ لکھ دیا تھا جو پیج دستیاب نہیں اور جو درست اسکین نہیں ہوا۔ آپ بولیں تو لاسٹ پر ایک لسٹ بھی بنادوں گی ایسے پیجز کی ۔۔
اوکے اپیا ان دھاگوں میں ہی کردوں ناں جن میں اسکین صفحے موجود ہیں؟عائشہ ، ٹائپنگ کے لیے جو صفحات موجود ہوں ان کی ٹائپنگ کے لیے لائبریری اراکین کو ٹیگ کرتی جائیں ۔