لائبریری : گوشۂ صحبت

الف عین

لائبریرین
میں آج جمعے کو ہی حاضر ہوں۔ اتوار کا وعدہ نہیں کر سکتا، اس صبح تمھاری آنٹی آ رہی ہیں نا شگف۔ بہر حال بعد میں دیکھ لوں گا۔ ادھر تو خود میں اپنے پاس کی بہت سی کتابوں کو مکمل کرنے کا وقت نکال نہیں پا رہا۔ ادھر میری ہی چھہ کتابیًں ٹائپ ہو چکی ہیں۔ ان کو چھپوانے کا منصوبہ بھی ہے، ان کی پروف ریڈنگ بھی چل رہی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر شفٹنگ نہ شروع ہوئی تو میں اتوار کو ادھر ہی ہوں گا۔ ورنہ معذرت

اتوار کو کس وقت؟
 

رضوان

محفلین
شاید آج اتوار ہی ہے اور میں آچکا ہوں‌ اب جوں جوں باقی احباب کو موقع ملے تو
خوش آمدید
 

رضوان

محفلین
شاید اس وجہ سے کہ میں صبح سے یہیں آکر بیٹھ گیا ہوں اسی وجہ سے کوئی نہیں آرہا۔:(

اچھاہوا اعجاز صاحب آپ تو تشریف لائے اب میں چلتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

معذرت رضوان بھائی سب اراکین یہاں تقریباً رات کو ہی موجود ہوتے ہیں وہی وقت ذہن میں تھا۔ آپ کو انتظار کی زحمت ہوئی۔ اعجاز انکل آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آپ سے بھی معذرت۔

بس چند نکات شیئر کرنا ہیں۔ اور آپ سب کی آراء اور دراصل اس آڑ میں باتیں کرنا :) ہم لوگ کام تو پھر بھی کر لیتے ہیں لیکن ایک ساتھ باقاعدہ مل کر نہیں بیٹھتے خاص دنوں اور مواقع کے علاوہ تو ایک خواہش یہی ہے کہ روزانہ ۔۔۔ ورنہ ہفتہ میں ایک دن یا ماہ میں چند دن یہاں مل بیٹھیں ۔۔۔ میں پھر ابھی سے لکھنا شروع کر دیتی ہوں تاکہ جو بھی رکن اپنی اپنی فرصت سے یہاں آئیں تو دیکھ سکیں اور شریک ہوسکیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تمام لائبریری اراکین جو اس ہفتہ لائبریری کے لیے وقت نکال سکتے ہیں یہاں اپنا نام درج کردیں یا ذپ کردیں ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کا بہت شکریہ۔

درج ذیل اراکین کو صفحات ایمیل کر دیے ہیں :


  • شمشاد
  • محمد وارث
  • ایم بلال
  • فہیم


آپ تمام اراکین سے درخواست ہے کہ صفحات (ایمیل) موصول ہونے کی تصدیق یہاں کر دیں ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہر رکن کو بھیجے گئے اسکین متن سے (تمام نہیں) صرف دس صفحات پر کام کرنا ہے۔

ان صفحات پر کام ایک ہفتہ تک مکمل کرنا ہے ۔ عمران سیریز کے مذکورہ متن پر کام ایک ورک فلو کے تحت ایک مخصوص دورانیہ میں مکمل کرنا ہے اگر کوئی رکن اپنا نام واپس لینا چاہیں تو جلد مطلع کر دیں۔ شکریہ

صفحات کی تقسیم کی نشاندہی متعلقہ تھریڈ پر کر دی جائے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے 'خطرناک لاشیں' کے 39 صفحات مل گئے ہیں۔ لیکن کیا ابنِ صفی کی 'عمران سیریز' کی کتابیں کاپی رائٹ فری ہیں؟
 
Top