یہاں کچھ مزید وضاحتیں بھی دے دوں۔
1۔ مولانا مودودی کی کتاب اسلامی نظامِ زندگی اور اسلام کے بنیادی تصورات کی فائل ابو شامل نے مہیا کی تھی۔
اس کو میں نے کئی حصوں میں بانٹ دیا ہے:
اسلام کا نظامِ حیات۔
اسلامی تحریک۔
اصلاحِ معاشرہ
الجہاد فی الاسلام
دینِ حق
2۔ اسی طرح رحمت یوسف زئی صاحب سے ان کے استاد ۔ جن کے تحت انہوں نے پی ایچ ڈی کی تھی۔ کے کئی مجامین کمپوزڈ شدہ تھے۔ ان کی میں نے مختلف موضوعات پر الگ الگ ای بکس بنا دی ہیں اور خود ہی نام تجویز کر دئے ہیں۔
بصیرتیں۔
مثنویاں اور داستانیں
مرثیہ۔
مرزا شوق اور زہرِ عشق
وطنیات
یادیں
3۔ افتخار راغب نے ’سمت‘ کے لئے اکٹھی پچیس غزلیں بھیجی تھیں۔ اس میں ایک ترکیب کے مطابق میں نے ’خیال چہرہ‘ عنوان رکھ کر ایک ای بک بنا دی تھی۔ اور جب افتخار راغب کو اس کی اطلاع دینے ہی بیٹھا تھا کہ ایک رسمِ اجرا کی خبر پڑھی۔ جو ان کی اسی نام کے کتاب کی تھی۔۔۔ معلوم ہوا کہ ان کا مکمل مجموعہ اسی نام (خیال چہرا( کے نام سے شائع ہو گیا ہے۔ چنانچہ اب اس ای بک کو روک دیا ہے۔ کل شام کو ہی ای میل سے انہوں نے پوری کتاب کی فائل بھیج دی ہے۔
اور بھی کچھ وضاحتیں شاید دینی ہوں لیکن اس وقت یاد نہیں آ رہی ہیں۔