لائیبریرین حضرات کی توجہ کے لئے ۔۔۔ ایک لفظ کی غلط املا

شمشاد

لائبریرین
نرگس
نرگسھ
نرگسہ

ہر طرح سے صحیح لکھا جا رہا ہے۔

آپ کون سا فونٹ استعمال کر رہے ہیں؟
 
اگر کوئی خاص فونٹ انسٹال کرنا ہے تو اس کا نام اور استعمال کا طریقہ بتا دیجے۔ ہمارے سسٹم پہ تو بہت سے اردو فونٹ ہیں (مائیکروسوفٹ ورڈ میں تو آسانی سے چنے جاتے ہیں)۔ میں نہیں جانتا ویب پہ کام کرنے کے لئے فونٹ کیسے چنوں۔
 
ابنِ رضا صاحب، میں ایک شعر پوسٹ کرنا چاہ رہا تھا جس میں Nargis کا لفظ آتا ہے اور وہ لکھا نہیں جا رہا، نرگس لکھا جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ یہاں وہ شعر پوسٹ کر دیں اور جو لفظ صحیح پوسٹ نہیں ہو رہا اس کے ہجے لکھ دیں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
این آر جی ایس کو اگر سمال کیس اے بی سی میں ٹائپ کریں تو نرگس لکھا جانا چاہیے۔ اس ایڈیٹر میں تو ایسا مسئلہ درپیش نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ن ر گ س
نرگس
ن ر گ س ھ
نرگسھ
ن ر گ س ہ
نرگسہ

ہر طرح ہی صحیح لکھا جا رہے ہے۔ نجانے مسئلہ کہاں ہے؟
 

ابن رضا

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی۔ لفظ کے ہجے ہیں (ن ر گ س)، مگر جب ملا کر لکھتے ہیں تو خود سے ہی (نرگس) ہو جاتا ہے۔
تو یہاں کیسے درست لکھا نظر آ رہا ہے؟؟

جی نرگس یونہی تو لکھا جاتا ہے۔ آپ کیسے لکھنا چاہ رہے ہیں؟؟ کیا آپ دو چشمی ھ کے ساتھ لکھنا چاہ رہے ہیں ایسے نرگھس ایسا لفظ تو نہیں
 
شمشاد بھائی یہ فونٹ کا مسئلہ ہے۔ آپ کے کمپیوٹر میں جو فونٹ ہے وہ اس لفظ کو درست دکھا رہا ہے، جبکہ بشارت صاحب اور میرے کمپیوٹر کی اسکرین پر یہ لفظ ن ر گ ھ س کا مجموعہ نظر آرہا ہے حتی کہ آپ کا لکھا بھی ۔ یہ دیکھیے:
139039981826978
 
اور ایک مزے کی بات بتاؤں ۔۔۔ عرصہ پہلے کاشف عمران نامی ایک صاحب اس محفل میں آئے تھے جو اب ”نامعلوم اول“ کیے جاچکے ہیں، ان کے محفلین سے بدظن ہونے کی بڑی وجوہات میں سے ایک یہ بھی تھی کہ انھوں نے جو شعر پیش کیا تھا اس میں نرگس کا لفظ تھا، کسی صاحب کو اسی طرح وہ ”نرگھس“ لکھا نظر آیا ، انھوں نے حیرت کا اظہار کیا، مگر کاشف صاحب کو ان کا یہ اظہار حیرت حد درجے تمسخر محسوس ہوا جو انھوں نے دل پر لے لیا تھا اور اس وقت اس بات کو کوئی نہ سمجھ سکا۔ :)
 
اسامہ جی، اس نظم نے قافیہ خراب کر کے رکھ دیا ہے!
ہماری سکرین پہ (ن ر گ س) ملا کر لکھئے تو (ن ر گ ھ س) ملا کر لکھا ہوا نظر آتا ہے۔
شعر عرض ہے:
چشمِ (ن ر گ س) میں پتلیاں رکھ دیں۔
چین زیرِ زمیں نہیں ملتا۔
 
اسامہ جی، اس نظم نے قافیہ خراب کر کے رکھ دیا ہے!
ہماری سکرین پہ (ن ر گ س) ملا کر لکھئے تو (ن ر گ ھ س) ملا کر لکھا ہوا نظر آتا ہے۔
شعر عرض ہے:
چشمِ (ن ر گ س) میں پتلیاں رکھ دیں۔
چین زیرِ زمیں نہیں ملتا۔
آپ نرگس لکھ دیں ۔۔۔ جن کے کمپیوٹر میں متعلقہ فونٹ دستیاب ہے انھیں درست نظر آئے گا۔ جو ہم جیسے ہوں گے ان کے لیے صبر کا راستہ یا مطلوبہ فونٹ کی نشان دہی۔ :) یا پھر س دو بار لکھ دیں ایسے: نرگسس
 

اسد

محفلین
میرے پاس بھی یہ لفظ ھ کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔
Nargis.png

ونڈوز 7 - 64 بِٹ ۔ جمیل نوری نستعلیق فونٹ۔ اوپرا، فائر‌فوکس اور ورڈ پیڈ میں اسی طرح نظر آتا ہے۔ جن لوگوں کے پاس یہ درست نظر آتا ہے کیا وہ فونٹ کا ورژن بتائیں گے؟
JNN-Nargis.png
 
Top