لاسانے

قیصرانی

لائبریرین
لاسانے بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔ اسے دو طرح سے میں بناتا ہوں۔ ایک طریقہ یہ رہا
سب سے پہلے تو 400 سے 500 گرام جتنا قیمہ، بڑے گوشت یعنی بیف کا
ڈولمیو کا لاسانے نام سے کرشڈ ٹماٹو ساس ایک بوتل
ڈولمیو کا لاسانے نام سے ہی سفید ساس کی ایک بوتل
میکرونی پلیٹس
دو سو گرام جتنا کرشڈ پنیر
ایک ڈش یا پین
تھوڑا سا مکھن یا تیل

سب سے پہلے تو یہ دیکھ لیں کہ آپ کو کُکنگ پر کتنا عبور ہے۔ اگر ایک وقت میں دو کام کر سکتے ہوں تو سفید ساس اور قیمے والا کام ایک ساتھ کر سکتے ہیں۔ اگر پوری توجہ نہ دے سکتے ہوں تو وائٹ ساس بعد میں بنا لیجئے کہ اس میں پیندہ آسانی سے جلنے کے امکانات ہوتے ہیں

پہلے قیمے کو اچھی طرح خالی بھون لیں۔ نان سٹک پین کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ تیل یا گھی نہیں ڈالنا پڑتا۔ کیلوریز کی بچت ہو جائے گی۔ جب قیمہ اچھی طرح بھون لیا جائے تو اس میں ڈولمیو کا سرخ والا کرشڈ ٹومیٹو ساس ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ تھوڑا سا پانی بھی ڈال سکتے ہیں (عموماً جب کرشڈ ٹماٹر ڈالتے ہیں تو تھوڑا سا بوتل میں رہ جاتا ہے۔ تھوڑا سا پانی (چوتھائی بوتل سے ذرا سا کم) پانی ڈال کر ایک طرح سے کنگھال لیں اور وہ پانی بھی قیمے میں ڈال دیں۔ جب ابلنے لگے تو ہلکی آنچ پر رکھ دیں

وائٹ ساس کی ساری بوتل ایک پین میں انڈیل دیں اور اسے مناسب آنچ پر گرم کریں۔ جب ابلنے کے قریب ہو تو اس میں کچھ پنیر بھی ڈال دیں، میں نے تقریباً پچاس گرام جتنا پنیر ڈالا تھا۔ اگر پنیر کو نہ بھی ڈالیں تو ذائقے پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ مجھے پنیر بہت پسند ہے تو اس لئے میں نے الگ سے ڈالا۔ جب یہ ابلنے کے قریب ہو تو ہیٹنگ کو بند کر دیں

اب ڈیپ پین یا ٹرے کو 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر چند سیکنڈ کے لئے گرم کر لیں۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ مکھن کو اس میں پھیلانے کی آسانی ہو جاتی ہے کہ پھر ساس وغیرہ اس سے چپکیں گے نہیں۔ اگر میری طرح سُستی کی انتہا ہو تو پھر بیکنگ پیپر کی ایک تہہ لگا دیجئے

اب پہلے تھوڑا سا ساس بمع قیمہ ڈالئے تاکہ پیندہ بالکل ہی خشک نہ رہے۔ پھر اس پر ایک تہہ میکرونی پلیٹس کی لگا دیجئے۔ اس پر پھر قیمہ ساس کی ایک مناسب تہہ لگائیے اور اس پر سفید ساس کی ایک تہہ۔ پھر میکرونی پلیٹس کی تہہ اور پھر قیمہ ساس اور پھر وائٹ ساس کی تہہ۔ ساتھ ساتھ اسے پھیلاتے رہئے تاکہ پلیٹس کسی جگہ سے خشک نہ رہیں۔ جب تک پلیٹس اور ساسز میں دم ہو، یہی تہیں لگاتے جائیے۔ یاد رہے کہ آخری تہہ کی پلیٹس کے بعد قیمہ ساس اور وائٹ ساس کی اچھی خاصی موٹی تہہ ہونی چاہئے، یعنی نچلی تہوں سے دو گنا زیادہ

اگر پنیر بہت پسند ہے تو اس کا چورا ساتھ ساتھ ہر تہہ پر ڈالتے رہیئے اور اوپری تہہ پر پنیر کی ایک تہہ اچھی رہے گی

اب اس ٹرے کو اٹھا کر اوون میں رکھ دیجئے۔ 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر (اوپر اور نیچے والی ہیٹنگ آن ہو، فین ہو تو وہ بھی چلا لیجئے) تقریباً 30 سے 35 منٹ بیک کیجئے۔ اندازے سے دیکھتے رہئے کہ نصف گھنٹے بعد ساس بالکل ہی خشک نہ ہو جائے اور میکرونی پلیٹس اتنی نرم ہوں کہ فورک یعنی کانٹے سے آسانی سے آپ ٹرے کی تہہ تک پہنچ سکیں تو لاسانے تیار ہے

تصاویر نیچے دے رہا ہوں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
قیمہ بھونتے وقت :)
1510601_10151882890027183_893852335_n.jpg
 

بھلکڑ

لائبریرین
مزے کا ہی ہوگا !!!:(:(:(
ویسے کھانے والی چیزیں ۔۔۔۔۔۔۔وقت۔۔۔۔:surprise:

اوکھا کم اے یار :idontknow:
تسی بنائی اسی بنائی گل اکو ای اے نا :battingeyelashes:
اگلی واری بنائی تے اطلاع کردیا جے میں پہنچ جاواں گا :wink2:
:loser:
پر ایہناں کھادی ۔۔۔اساں کھادی ۔۔۔اکو گل:thinking: مُشکل اے!!!!:lovestruck:
 
Top