مہوش سب سے پہلے تو میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ جذبات پر تھوڑا قابو رکھیں، واقعتا یہ آپ کی طبیعت کے لیے ٹھیک نہیں، ویسے آج پتہ چلا کہ آپ کو بھی "اوپر" سے اشارے ملتے ہیں
۔ خوش رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔
ابو شامل برادر،
یہ اشارہ نبیل بھائی نے دیا تھا کہ گفتگو کو دھیما رکھا جائے، ۔۔۔۔ اور نبیل بھائی کی بات کو میں وزن دینے کی ہمیشہ کوشش کرتی ہوں۔
راہبر:
مہوش صاحبہ! میں آپ کی اس بات سے تو اتفاق نہیں کروں گا۔ اگر یہ دھاگہ ہی شروع سے ملاحظہ کرلیا جائے تو واضح ہوجائے گا کہ یہاں بھی "خاموش اکثریت" غازی برادران کے خلاف کہہ رہی ہے۔۔۔ خدا جانے آپ کو کس کے بیان میں غازی برادران کی حمایت نظر آئی؟
ہاں! یہ ضرور ہے کہ آپ اگر پرویز مشرف کی حمایت میں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ ان کا کوئی قصور نظر نہیں آتا تو یہ غلط ہے۔ عوام تو اس بات کا حساب مانگیں گے کہ ایک دارالحکومت میں یہ سب ہوتا رہا، اتنا اسلحہ پہنچتا رہا، کہاں تھی حکومت کی رٹ اور قابلِ فخر انٹیلی جنس؟ کیوں بے خبر آنکھیں بند کیے بیٹھے رہے۔۔۔۔؟؟
بھائی جی،
مجھے نہیں پتا کہ کیا وجہ ہے کہ میں اپنا پیغام نہیں پہنچا پاتی اور اسے غلط معنوں میں ہی سمجھا جاتا ہے۔
میں کب سے کوشش کر رہی ہوں کہ آپ لوگوں تک پیغام پہنچا سکوں کہ لال مسجد میں اسلحہ پہنچنا اور نفرتیں پھیلانا۔۔۔۔ یہ آج کے دور سے نہیں بلکہ پچھلے پندرہ بیس سالوں سے جاری ہے مگر "اچھی اکثریت" خاموش۔ ایجنسیاں بے نظیر اور نواز کے دور میں یہ کام کرتی رہیں مگر خاموشی۔ ۔۔۔۔۔۔ تو اس پورے عرصے میں "اچھی اکثریت" خاموش، حکومت خاموش، تمام مذھبی جماعتیں خاموش، سیاسی جماعتیں خاموش، عمران خان خاموش، ایجنسیاں خاموش اور سب سے بڑھ کر میڈیا خاموش۔۔۔۔ ہر طرف خاموشی ہی خاموشی۔۔۔۔ اور پھر کوئی شور مچائے تو اسے بھی خاموش کر دیا جائے۔
اللہ اللہ کر کے یہ خاموشی ٹوٹی ہے اور پہلی دفعہ مشرف صاحب نے ان خطرات کا ادراک کیا ہے کہ ایسے انتہا پسندوں کی حمایت جاری رکھنا سانپ کو دودھ پلانا ہے کیونکہ انتہا پسندی کسی کو نہیں دیکھتی اور نہ کسی کی سنتی ہے۔ لال مسجد والوں نے قانون اور عدالت کی سنی نہ حکومت کی۔ حد یہ کہ اپنے ملا بھائیوں کی سنی نہ اپنی فقہ کی کتابوں کی سنی۔۔۔۔۔ اور انتہا پسندی کسی کو نہیں دیکھتی تو آپ نے دیکھا کہ انہوں نے اپنے بچوں اور بچیوں کو ہی نہیں دیکھا اور انہی کو یرغمال بنا لیا۔
ان سب کے باوجود آپ کہیں کہ غازی برادران اور اندر موجود مسلح دھشت گردوں کو باعزت طور پر رہا کر دیا جائے؟ یہی انتہا پسند مزید 3 معصوم چینی شہریوں کو قتل کر دیں تو آپ خاموش۔
یہی انتہا پسند باجوڑ میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کرنے کی دھمکیاں دیں تو آپ خاموش۔
۔۔۔۔۔۔ بلکہ نہیں۔
آپ خاموش نہیں بلکہ چیخ رہے ہیں اور چیخ چیخ کر ان سب چیزوں کی بلا مشرف صاحب کے گلے میں ڈال رہے ہیں۔
تو مجھے حق دیں کہ میں اس "اچھی مگر خاموش اکثریت" سے اختلاف کروں کہ اگر اس اکثریت کی یہ خاموشی نہ ہوتی تو یہ انتہا پسند اس طرح پھل پھول نہ سکتے۔
بھائی یہ انتہا پسند کسی کے نہیں ہوتے۔۔۔۔ مگر بدقسمتی سے ہر قوم ہر ملت ہر گروہ میں ہوتے ہیں۔ انتہا پسندی کے اس فتنے کو خاموشی سے کبھی نہیں دبایا جا سکتا اور جب فتنہ ایک حد سے بڑھ جائے تو قران ان کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے کا ہی حکم دیتا ہے۔ (یہ میری ناقص رائے ہے جس سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں، مگر براہ مہربانی بات دلیل سے کیجئے گا)۔
دوسری اہم بات آپ لوگوں کی یہ ہے کہ کیونکہ موجودہ حکومت نے غلط کیا ہے، اس لیے آپ بھی کھل کر اسلحہ اور قتل و غارت کرنے کے باوجود لال مسجد والوں کو دھشت گرد نہیں کہیں گے۔ تو آپ لوگوں کی یہ دلیل بہت کمزور ہے اور واللہ آپ کو اپنا محاسبہ خود کرنا چاہیے۔
/////////////////////
محب، خارجیوں کا فتنہ بہت عرصہ نہیں چلا ہے۔ کہیں آپ خارجیوں کو سبائیوں سے تو نہیں ملا رہے؟ بہرحال ایک ٹھوس بات یہ ہے کہ خارجیوں کے عقائد کبھی کفریہ نہیں تھے بلکہ وہ صرف سیاسی گروہ تھے اور اصلاح امت کے نام پر اٹھے تھے۔ اس طرح اصلاح امت کے نام پر خارجیوں سے پہلے بھی دو گروہوں سے جنگیں ہوئی تھیں اور ان کے عقائد کو بھی کبھی کسی نے کفریہ نہیں کہا بلکہ سب نے انہیں سیاسی گروہ ہی جانا۔
وارث صاحب،
آپ کی کسی دلیل اور بات کی مجھے سمجھ ہی نہیں آ سکی اس لیے جواب دینے سے معذرت (ہو سکتا ہے میری ناسمجھی اور کم عقل کا قصور ہو)۔
خارجین پر یہ میری آخری پوسٹ ہے۔
والسلام۔