لال مسجد نماز جمعہ

زیک

مسافر
جب میں نے سنا کہ لال مسجد میں ہزاروں افراد جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے پھنچے اور سرکاری امام مولانا اشفاق کو نماز پڑھانے سے اور جمعہ کا خطبہ دینے سے روکدیا تو نہ جانے کیوں میرے لبوں‌ پر مسکراہٹ آگئی ، اور ایسا لگا جیسے کسی نے یزید وقت پرویز مشرف کے رخسار پر ایک ”زوردار طمانچہ “رسید کردیا ہے ،

اسلام آباد کے مسلمانوں کی طرف سے لال مسجد کے شھداء خصوصا جامعہ حفصہ کی شھید طالبات کے لئے ایک بھترین ”خراج عقیدت “بھی ہے اور دل میں خیال آیا کہ ابھی اسلام آباد میں بسنے والے مسلمانوں کا ”ضمیر“ مردہ نھیں ہوا ہے ، اس سے یہ بات بھی واضح ہوجاتی ہے کہ عوام ،اپنے جذبات کے پر امن اظھار کے لئے
نہ تو کسی سیاسی پارٹی کے محتاج ہیں اور نہ ہی کسی تنظیم کے ،

امید ہے خودکش دھماکے کا سن کر تو آپ نے قہقہے لگائے ہوں گے؟؟؟
 
سید ابرار

محفلین
امید ہے خودکش دھماکے کا سن کر تو آپ نے قہقہے لگائے ہوں گے؟؟؟
آپ کا ”قیاس“ غلط ہے ، اس لئے کہ خود کش حملوں کا سن کر وہ ”مسکراہٹ“ غائب ہوچکی تھی ، ہاں اس طرح کے ”حملے“ اگر امریکن فوج یا پولیس پر ہوتے نہ صرف ”قھقھے “ نکلتے بلکہ شاید ”مٹھائی “ بھی تقسیم کی جاتی ،
ویسے بھی جن ”خود کش حملوں “ کے پیچھے c.i.a سی آئی اے کا نیٹ ورک کام کررہا ہے اس پر اسلام پسندوں کے ”خوش“ ہونے کی ”توقع“ بے جا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
واجد، موڈ زکریا نے سیٹ کیا ہے اور چڑھ آپ کے دماغ کو گئی ہے۔:bore:

ابرار، خود کش دھماکوں کے پیچے سی آئی اے؟؟؟

کیا سی آئی اے کے ایجنٹ اپنے جسموں سے بم باندھ کر خود کو اڑا رہے ہیں؟
 
سید ابرار

محفلین
ابرار، خود کش دھماکوں کے پیچے سی آئی اے؟؟؟

کیا سی آئی اے کے ایجنٹ اپنے جسموں سے بم باندھ کر خود کو اڑا رہے ہیں؟

جس طرح 11/9 کےواقعہ میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ میں بظاھر عرب نوجوان تھے اور ”پس پردہ“ سی آئی اے ، اور ”موساد“
اسی طرح مذکورہ خود کش حملے بھی اسی کی ایک کڑی ہیں ، جس میں ”پاکستانی پرجوش نوجوانوں“ کو ”استعمال“ کیا جارہا ہے،اور ”استعمال“ کرنے والے ”ان“ کی ”نفسیات“ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ، جب وہ ماضی میں پاکستان میں لسانی ، علاقائی ، فرقہ وارائی ،
نظریاتی اور سیاسی بنیادوں پر اشتعال کے ”اسباب “ پیدا کرکے ، پاکستانی نوجوانوں کو ”استعمال“ کرکے ”قتل و غارت گردی کا طوفان“ مچاسکتے ہیں ، تو اب مذھبی بنیادوں پر پیدا ہونے والے ”اشتعال “ کو ، آپس کی ”خانہ جنگی “ میں‌ تبدیل کرنے میں ان کے ”کردار“ کا کیسے انکار کیا جاسکتا ہے ، جب کہ اپنے ”عالمی مفادات“ ان کے ”مد نظر“ ہیں ،
 
غازی عثمان

اسے مطلوبہ ردعمل ( ریکوئرڈ ری ایکشن )‌ حاصل کر نا کہتے ہیں، یہ ایک ذبردست ہتھکنڈا ہوتا ہے ایجنسیز کا ،، اور دشمن اسے انتہائی احسن طریقہ سے استعمال کر رہا ہے۔
 
ساجداقبال

محفلین
زکریا ذرا یہ ”conspiracy theory“ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ اور اگر نائن الیون کمیشن رپورٹ میں انکے جوابات موجود ہیں تو ہمیں بھی حقیقت سے آشنا کریں۔ حقیقت سے ناآشنائی کیوجہ سے ہی تھیوریز بنتی ہیں۔
 
ساجداقبال

محفلین
1100238456-1.jpg

1100238456-2.gif
اسے کہتے ہیں حکومتی رٹ۔۔۔۔۔۔جو بارش کیساتھ بہہ جاتی ہے۔ ;)
 
Top