محمد امین بھائی بس جو بھی ہو ملک و قوم کے لیے بہتر ہو۔ اگر ملک و قوم کے لیے طاہر القادری کا کامیاب ہونا یعنی ان کے ایجنڈے کا نافذ ہونا بہتر ہے تو اللہ انہیں کامیاب کرے ۔ لیکن اگر کوئی درپردہ عناصر ہیں تو پھر اس کے نتائج بہت بھیانک ہو سکتے ہیں۔ویسے اگر یہ مارچ واقعی میں ملین مارچ ہوا تو کچھ نہ کچھ ہلچل ضرور ہوگی۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ کتنے افراد آئیں گے اس سردی میں۔ پاکستانی عوام میں تحریر اسکوئیر والا نظم و ضبط اور حوصلہ نہیں ہے۔ مزید یہ کہ مسلسل وہاں ٹھہرنے والی بات بھی ابھی دیکھنا باقی ہے۔ بہرحال ایم کیو ایم نے کراچی میں چندہ مہم شروع کی ہوئی ہے، رقم کا تو مسئلہ نہیں ہے۔ انتظامات کی تفاصیل سامنے آئیں تو پتا چلے گا۔ منہاج القرآن والے ہر سال لاہور میں لاکھوں کے اجتماعات کروانے میں خاصے طاق ہیں۔ رمضان میں شہرِ اعتکاف بساتے ہیں جس میں بلاشبہ لاکھوں معتکفین ہوتے ہیں۔
اگر انہوں نے وہیں ڈیرے جما لئے تو اسلام آباد کراچی بن جائے گا!جس تعداد میں لاکھوں لوگ اپنے اپنے پیروں یا جماعتوں کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں، اسلام آباد میں تو یہ تعداد پوری نہیں سما سکے گی
جی بھائی ایسا ہی ہے۔ اور جہاں تک میری معلومات ہیں جب انہوں نے منہاج القرآن کی بنیاد رکھی تو بہت سے بریلوی بھی ان کے ساتھ تھے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ منہاج القرآن کی رکنیت ہر مسلک کا بندہ لے سکتا ہے تو ان لوگوں نے احتجاجاً منہاج القرآن کو چھوڑ دیا۔کسی مضمون میں پڑھا تھا کہ علامہ صاحب کی جماعت میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہیں ۔۔۔ اگر ایسا ہے تو یہ امر انتہائی خوش آئند ہے ۔۔۔
جی بھائی ایسا ہی ہے۔ اور جہاں تک میری معلومات ہیں جب انہوں نے منہاج القرآن کی بنیاد رکھی تو بہت سے بریلوی بھی ان کے ساتھ تھے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ منہاج القرآن کی رکنیت ہر مسلک کا بندہ لے سکتا ہے تو ان لوگوں نے احتجاجاً منہاج القرآن کو چھوڑ دیا۔
رکنیت فارم میں اسے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے بھی بڑھ کے منہاج القرآن کے مختلف ونگز ہیں جن میں وکلاء، تاجر، فنکار حتی کہ غیر مسلمز کے لیے بھی ہے۔
باقی اگے اللہ ہی خیر کرے۔
قادیانی کدھر ہیں؟قادیانیوں کے لیے بھی رکنیت ہے؟
لیکن اُن میں سے کوئی 75 فیصد پارٹیاں تو صرف ویسے ہی بن گئی ہیں۔ نہ کام کے نہ کاج کے، دشمن الیکشن کمیشن آف پاکستان کے۔کل ٹی وی پر بتا رہے تھے کہ پاکستان میں 216 سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔
اس حساب سے تو 10 جماعتوں کا الحاق بہت کم ہے۔
قادیانی کدھر ہیں؟
کسی مضمون میں پڑھا تھا کہ علامہ صاحب کی جماعت میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہیں ۔۔۔ اگر ایسا ہے تو یہ امر انتہائی خوش آئند ہے ۔۔۔
عسکری قیادت بارے کیا کہتے ہیںہاں ساری جماعتیں مل جاؤ اور مارچ کرو عوام کے خلاف یہ کرپٹ عوام 60 سال سے حکومت کو لوٹ کر کھا رہی ہے
یہ انقلاب ہے یا ٹی پارٹی ؟ ہر کوئی منہ اٹھائے سپورٹ کر رہا ہے اپنی روٹیاں سینکھ رہا ہے جبکہ انہی پارٹیوں نے تو حکومت کی عوام پر اور سب بربادی کی ہماری۔ اگر طاہر القادری کو کچھ کرنا تھا عوام کے لیے تو سیاست اور ان پارٹیوں سے علیحدہ ہو کر کرتے نا ۔ یہ سب ٹوپی ڈرامہ بن چکا ہے انقلاب لایا جا رہا ہے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر
مطلب کون سے قادیانی چاہتے ہیں کہ ہم منہاج القرآن کی رکنیت حاصل کریں؟کدھر ہیں کیا مطلب؟