لاکھ ناکام سہی میں تو ہوں نازاں پھر بھی .....زکی کیفی

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
لاکھ ناکام سہی میں تو ہوں نازاں پھر بھی
ہر مسرت پہ ہے بھاری غمِ جاناں پھر بھی

عمر بھر ڈھونڈتے رہنا ہے ہمیں تو اس کو​
اس کے ملنے کا نہ ہو کوئی امکاں پھر بھی​
مانتا ہوں کہ مجھے ضبطِ فغاں کرنا ہے
جانتا ہوں کہ نہیں کام یہ آساں پھر بھی
جب بہاروں کا نشاں بھی نہ خزاں نے چھوڑا​
میری آنکھوں میں رہا رنگِ بہاراں پھر بھی !​
عشق پابندِ وفا ساری جفائیں سہ کر
اپنے معیارِ وفا سے ہے پشیماں پھر بھی

ہم نے الٹے تو بہت کون و مکاں کے پردے​
ہاتھ آیا نہ ترا گوشئہ داماں پھر بھی!!​
مجھ کو معلوم تھا ظلمت کا فسوں طاری ہے
میری پلکوں نے کیا جشنِ چراغاں پھر بھی
عمر بھر ہم نے کہے حسن کے قصے لیکن!​
تشنئہ لفظ رہے سینکڑوں عنواں پھر بھی​
ہم نے توبہ کے بہت خود پہ بٹھائے پہرے
کر گئی کام مگر فطرتِ انساں پھر بھی !

ہمسفر کوئی نہیں راہِ وفا میں۔۔۔۔ لیکن​
دل یہ کہتا ہے کہ ہے ساتھ نگہباں پھر بھی​
سختیاں جھیل چکے مشقِ ستم بھی دیکھی
کھیل ہے اپنی نظر میں غمِ دوراں پھر بھی

ہم کو دیوانہ کہا سارے جہاں نے لیکن!​
ہم ہی نکلے غمِ جاناں کے نگہباں پھر بھی!​
دل ترے غم کے عوض عشرتِ دنیا چاہے
لاکھ ناداں ہو اتنا نہیں ناداں پھر بھی

دل کو مانوس خزاں سے نہ کہیں کر لینا​
آخر آئے گی یہاں فصلِ بہاراں پھر بھی !​
میں اٹھاتا ہی رہا جرم و خطا کے طوفاں
اس پہ چھائی ہی رہی رحمتِ یزداں پھر بھی
راحتیں لاکھ میسر ہوں قفس میں کیفی​
دل کو ڈستا ہی رہے گا غمِ زنداں پھر بھی​
 
جنید اقبال

محفلین
ہم نے توبہ کے بہت خود پہ بٹھائے پہرے
کر گئی کام مگر فطرتِ انساں پھر بھی !

دل کو مانوس خزاں سے نہ کہیں کر لینا
آخر آئے گی یہاں فصلِ بہاراں پھر بھی !

ہمسفر کوئی نہیں راہِ وفا میں۔۔۔ ۔ لیکن
دل یہ کہتا ہے کہ ہے ساتھ نگہباں پھر بھی

بہت خوب
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہم نے توبہ کے بہت خود پہ بٹھائے پہرے
کر گئی کام مگر فطرتِ انساں پھر بھی !

دل کو مانوس خزاں سے نہ کہیں کر لینا
آخر آئے گی یہاں فصلِ بہاراں پھر بھی !

ہمسفر کوئی نہیں راہِ وفا میں۔۔۔ ۔ لیکن
دل یہ کہتا ہے کہ ہے ساتھ نگہباں پھر بھی

بہت خوب
شکریہ!
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ویسے شاعروں کے بارے میں سنا تو ہوگا آپ نے کہ وہ ملک عدم سدھارنے کے بعد کہاں جاتے ہیں۔۔۔ :D
زکی کیفی ان شاءاللہ انجام بخیر کے ساتھ رخصت ہوئے ہوں گے مرحوم بہت بڑے علمی خاندان سے تعلق رکھتے تھے صرف شاعر نہ تھے ان کا تو ایک ہی مجموعہ کلام ہے۔
 
باباجی

محفلین
واہ واہ واہ بہت ہی خوب شیئرنگ
خاص طور سے یہ شعر تو کمال ہے

ہم نے توبہ کے بہت خود پہ بٹھائے پہرے
کر گئی کام مگر فطرتِ انساں پھر بھی !
 
سید زبیر

محفلین
بہت اعلٰ کلام شئیر کیا ہے
جب بہاروں کا نشاں بھی نہ خزاں نے چھوڑا​
میری آنکھوں میں رہا رنگِ بہاراں پھر بھی !​
بہت خوب​
 
فلک شیر

محفلین
ذکی کیفی مرحوم، نامور عالم دین مفتی محمدشفیع صاحب کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے۔ علم، تدین، تقوٰی اور شاعری کی روایت خاندان میں موجود تھی۔بہت بھلے اور واقعی خاص کیفیات کے شاعر تھے۔ اُن کا بنایا ہوا اشاعتی ادارہ "ادارہ اسلامیات" بہت سے نوادر شائع کر چکا اور اہل علم کے ہاں معروف ہے۔ نسل نو کے معروف شاعر سعود عثمانی انہی ذکی کیفی کے بیٹے ہیں۔ سعود عثمانی نے بھی بڑی شاندار چیزیں کہی ہیں اور ان کا نام ادبی حلقوں میں معروف ہے۔ ذکی کیفی ایک خاص تہذیب کے نمائندہ تھےاور ان کے ہاں اُس کا رچاؤ للک للک کے سامنے آتا ہے۔
خدا رحمت کند ایں عاشقان.......
 
جی بالکل ٹھیک کہا آپ نے
میں نے کیفیات ادارہ اسلامیات سے ہی منگوائی تھی
 
Top