لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر عوام کے دلچسپ مراسلے

شمشاد خان

محفلین
گو کہ میں بہت کم فیس بک استعمال کرتا ہوں، لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوام الناس نے بہت دلچسپ تبصرے کیئے ہیں۔ جیسا کہ :

بچے پوچھ رہے ہیں، یہ اتوار والے انکل اب یہیں رہیں گے کیا؟
 

شمشاد خان

محفلین
*احتیاط کرو پاکستانیوں ورنہ دنیا کی ایک نایاب قوم مشکل میں پڑ جائے گی* ۔
*کیسے* ۔۔
*دھیان کریں*
1f447


1۔دنیا میں ایسی کوئی اور قوم نہیں جس کا پڑھا لکھا نوجوان پینٹ شرٹ پہن کر نوے کو "نبے" اور گیارہ کو "یارہ" سترہ کو "ستارہ" بولتا ہو

2۔دنیا میں ایسی کوئی اور قوم نہیں جو واٹس ایپ پر عالم،فیس بک پر دانشور اور ٹک ٹاک پر مراثی ہو

3۔دنیا کی ایسی کوئی اور قوم نہیں جو مینار پاکستان کے اوپر چڑھ کر مقابلہ کرے کہ "آ ویکھ نیچے تھوک کس کی جلدی پہنچے گی؟"

4۔دنیا میں ایسی کوئی اور قوم کدھر ہے جو اگر ایکسیڈنٹ میں سر پھٹ جائے تو ہسپتال جاتے ہیں اور ایکسیڈنٹ ہونے سے بچ جائے تو ایک دوسرے کا سر پھاڑ کر تھانے جاتے ہیں
1f601
1f601


5۔دنیا کی ایسی قوم بھلا کس نے دیکھی ہے جو بازارِ میں پڑے ہیلی کاپٹر کی قیمت بھی پوچھ لیتی ہے "بھائی ہیلی کاپٹر کتنے کا ہے؟"
" *دس کروڑ کا"*
"تین سو میں دے دو،پچھلے سال بھی ہم نے لیا تھا دو سو کا"
1f611
1f611


6۔دنیا کی وہ قوم مشکل میں ہو گی جو کھانا کھا کر ہاتھ پردے سے صاف کرتے ہیں
اور سر سے جوئیں بھگانے کیلئے دیسی گھی کا استعمال کرتے ہیں۔۔جوؤں کے ساتھ آس پاس کی عوام بھی بھاگ جاتی ہے
1f605
1f605


7۔ایسی قوم بھلا کدھر ہو گی جس نے رشوت کے نام بھی اتنے دلچسپ رکھے ہیں کہ رشوت لینا ثواب کا کام لگتا ہے " *خدمت" "چٹی" "نذرانہ"*
1f611
1f611


8۔ایسی قوم بھلا کدھر ہو گی جو عید پر نئے کپڑے سلوانے کے لئے درزی کو ہزار روپے دے دیتے ہیں پر قربانی کیلئے قصائی والے پیسے بچا کر خود جانور حلال کرتے ہیں
*اور کپڑوں کا ستیاناس کرتے ہیں*

9۔دنیا کی وہ قوم کدھر ہے جو ساس بہو کی لڑائی میں بھی امریکی سازش ڈھونڈ لیتے ہیں۔۔
1f44c


10۔ایسی قوم ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملنی جو پانچ روپے کا دھنیا خرید کر بھی شاپر ڈبل کرواتے ہیں
1f605
1f605


11۔ایسی قوم نایاب ہے جس کے نوجوان آزادی کا جشن دوسروں کو ذلیل کرکے مناتے ہیں "پاں پاں پاں"

12۔ایسی قوم بھلا کدھر ہے جو پھلوں میں دو نمبر طریقے سے رس بھر لیتے ہیں
1f60e
1f60e

اور اور اور

سارا سال حکمرانوں کو گالیاں دے کر،مہنگائی کا رونا رو کر۔۔اندھے ڈرائیوروں کی گاڑیوں کے نیچے کچلے جانے اور پولیس کے ہاتھوں مارے جانے کے باوجود نعرہ
*"پاکستان زندہ باد"ہی لگاتے ہیں*
Proud to be a Pakistani

(منقول)
 

شمشاد خان

محفلین
ایک اوسط درجے کے انار (تقریباً ۴۰۰ گرام) میں ۵۰۰ دانے ہوتے ہیں۔

(اس حساب سے ایک انار اور سو بیمار والی کہاوت کے مطابق ہر بیمار کو ۵ دانے فی کس ملیں گے۔)
 

شمشاد خان

محفلین
چھت والا پنکھا پوری رفتار سے چل رہا ہو اور بند کر دیا جائے اور اسے مکمل رکنے میں ایک منٹ اور ۴۴ سیکنڈ لگتے ہیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
پلیز گھر پر رہیں۔
اگر گھومنے کا دل کرے تو گوگل میپ نکال کر گھوم لیں۔
میں ابھی نیوزی لینڈ میں ہوں اور اب امریکہ کے لیے نکل رہا ہوں۔
 

اے خان

محفلین
مدینہ منورہ میں یہ کون شیخ احمد ہے جو گذشتہ 50 سال سے وقتاً فوقتاً خواب دیکھتا ہے اور 20 سے 50 لوگوں کو مطلع کرنے کا کہتا ہے.
 
Top