لاہور آسمان سے کیسا نظر آتا ہے

محمد وارث

لائبریرین
بہت ہی عمدہ تصاویر ہیں شریک محفل کرنےکے لیے بہت بہت شکریہ ۔۔لاہور ہے ہی اتنا خوبصورت کہ کیا بات ہے نام سے ہی پتہ چلتا ہے کہ اس جیساکوئی نہیں ہے ۔۔(لا) (ہور) لاعربی زبان کا لفظ ہے جبکہ ہور پنجابی ۔۔مل کے یہ ہواکہ اسکی نظیر نہیں ۔۔
یہ "لا" تو آپ نے لگایا ہے شاہ جی، اپنی عربی دانی کی وجہ سے شاید۔ پنجابیوں کے لیے تو یہ "لہور" بلکہ "لور" ہے :)
 
یقیناً زیک بھائی ملاحظہ ہو ۔۔۔فیروز آبادی کی لغت کی کتاب(القاموس المحیط) جوکہ مؤسسہ الرسالہ کی طرف سے شائع ہوئی ہے ۔۔صفحہ نمبر بھی حاضر ہے ۔۔(1742) صاحب کتاب نے ابن قیس کے ایک شعرکا حوالہ بھی دیا ہے۔۔۔شعربھی پیش کرتا ہوں
من صد عن نيرانها
فأنا ابن قيس لابراح​
يه مير ے علم کے مطابق ہے واللہ اعلم بالصواب​
 
یہ "لا" تو آپ نے لگایا ہے شاہ جی، اپنی عربی دانی کی وجہ سے شاید۔ پنجابیوں کے لیے تو یہ "لہور" بلکہ "لور" ہے :)
جی صاحب ایسا ہی ہے ۔۔۔ادئیگی گر سہی ہوتو یہ لا۔۔۔ہور ہی پڑھا جائے گاناکہ پنجابیوں کی طرح لہور اور لور۔۔۔
 

ربیع م

محفلین
یہ "لا" تو آپ نے لگایا ہے شاہ جی، اپنی عربی دانی کی وجہ سے شاید۔ پنجابیوں کے لیے تو یہ "لہور" بلکہ "لور" ہے :)
اس سے بچپن میں سنا ایک شعر یاد آ گیا!
لا ہور نال یاری پیش آور آتے ہو
یار قابل نا پایا مول تان جاتے ہو
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے والد صاحب مرحوم بھی اس شہر کے نام کی وجہ موجہ بتایا کرتے تھے۔ فرماتے تھے یہ شہر اتنا مہنگا ہے کہ جتنے پیسے لے کر جاؤ ختم ہو جاتے ہیں اسی لیے تو اس کا نام "لا ہور" (یعنی اور لاؤ) ہے۔ :)
 
ایسے ہی ہے اگر تو پھر "لالہ لال چند" اور "لالہ لاجپت رائے" دونوں میں دو دو "لا" ہیں۔ :)
میری بات اتھنٹک تو نہیں ہو گئی تھی اس موضوع میں ۔میں اپنے طرز سے تشریح کی تھی لاہور کے خوبصورت اور دلنشین شہر ہونےکی ۔۔اب ہی حرف اور بھی جگہ استعمال ہوا ہے یا ہوتاہے میں اس سے منکر تو نہیں ہوں ۔۔
 
Top