لاہور زون پنجاب - تنظیم نو ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

کاشفی

محفلین
REORGANISATION OF MQM LAHORE, PUNJAB
January11 ، 2010

چمن چمن روش روش گلوں کے کارواں لئے
کہاں کہاں گئے ہیں ہم بہارِ بے خزاں لئے

realpracpicah030808-17.jpg

اہلِ حق پرست پاکستانیوں

اُٹھو تمہیں پکارتی ہے زندگی کی تیرگی
بڑھو رہِ حیات میں خیالِ ضوفشاں لئے

چلے چلو کہ منزلِ مُراد تک پہنچ سکیں
بڑھے چلو یقین و عزم و شوقِ بے کراں لئے

ہمیں تو بس سنوارنا ہے گلشنِ حیات کو
ہمیں نہیں ہے خوف کوئی آئے بجلیاں‌لئے

re-org-lhr110110-1.jpg

re-org-lhr110110-2.jpg

re-org-lhr110110-3.jpg

re-org-lhr110110-4.jpg

re-org-lhr110110-5.jpg

آئیں حق کی طرف، حق پرستوں میں شامل ہو جائیں
Let's Build The PAK Nation Together - MQM PAKISTANً​
 
یار کاشفی اتنے لوگ تو چوہدری شجاعت کی بیٹھک میں ہر وقت موجود ہوتے ہیں، انقلاب کے لئے اس سے کہیں زیادہ لوگوں کو ضرورت پڑے گی، بس یہی کہہ سکتا ہوں پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ،
 
یہ لاہور زون کا اجلاس لاہور میں کہاں ہوا ہے ۔۔؟ اور اس سے کئی گنا زیادہ افراد تو لاہوریوں کی ایک شادی میں ہوتے ہیں۔ اللہ لاہور پر رحم کرے یہاں بھی ایم کیو ایم اپنے خونی پنجے گاڑنے کو بے تاب ہے ۔۔۔؟ کراچی سے پیٹ نہیں بھرا کیا ۔۔؟
 
قطرہ قطرہ سمندر بنتا ہے ۔۔۔

لکھ بھی دیں تو کیا کرے گی اپنے غم کی داستاں
کیا زمین جنبش کرے گی کیا گرے گا آسماں
عشق کی معراج ہے یہ تو عمل کر کے دکھا
قطرہ قطرہ خوں بہا پھر دیکھ بنتی کہکشاں
 
نوید صادق

محفلین
بن گئے کچھ تو ڈھیر ہو گئے کچھ
اور ہوتا ہے انقلاب میں کیا؟؟؟؟؟؟

(محشر بدایونی)

بھائیو!!
بات شاید اچھی نہ لگے، لیکن یہ سب سیاسی ہتھکنڈے ہیں، سیاست ہے، اور ہم نا سمجھ پاکستانیوں‌کو آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ اوپ کرسیوں پر بیٹھے ہمارے ساتھ کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنے والے ہیں۔ یہ جن ساحب کی تصویر اوپر آویزاں ہیں ان کے بارے میں اب کیا کہوں کہ یہ صعف دل میں رہنا چاہتے ہیں، مجمع میں نہیں، زرداری،بے نظیر، نواز شریف، بھٹو، الطاف حسین ہمارے ساتھ کبھی کسی نے اچھا بھی کیا ہے۔ آپ نے پچھلے دنوں مصطفیٰ کمال کو ٹی وی پر "الو کے پٹھے" کہتے سنا۔ یہ زبان زیب دیتی ہے۔ اور وہ پیپلز پارٹٰی کیجو کہتی تھی کہ اکثر سیاستدان عورتیں بیڈ‌روموں سے ہو کر یہاں پہنچی ہے۔ خدارا ان لوگوں کی زبان ہی پہچانیں۔ گلگت بلتستان میں کبھی کچھ نہیں ہوا تھا۔ کوئی دنگا فساد۔۔۔۔ ہرگز نہیں،،، یہ ہمارے پائے کے سب سیاستدان وہاں گئے اور وہاں بھی لاہور کراچی والے دنگے بپا کر ڈالے۔ ہمیں ان سب کے آنکھ مار پر غاروں کی طرف لوٹنا ہو گا۔ معذرت چاہتا ہوں اگر کسی دوست کو میری باتیں بری لگی ہون۔
 
نوید صادق

محفلین
ہمیں اس وقت صرف پاکستان کا سوچنا چاہیے نہ کہ الطاف بھائی، نواز شریف یا زرداری کا۔ nationalismکا ولولہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ باقی سب izm اپنا راستہ گم کر بیٹھے ہیں۔ پھر بھی ہم اندھے راستوں پر چلنا چاہیں تو ہماری قسمت اور قسمت سے زیادہ مرضی۔
 
ظفری

لائبریرین

نوید بھائی ۔۔۔ آپ نے بلکل صحیح رویئے کی نشان دہی کی ہے ۔ اسی محفل پر دیکھیں ۔۔۔ کوئی کسی پارٹی کی مخالفت میں کچھ کلمات کہتا ہے ۔ تو فوراً اس پارٹی کا دفاع کسی اور رکن کے تبصرے کی صورت میں ظاہر ہوجاتا ہے ۔ پھر کوئی تیسرا آکر دونوں پارٹیوں کی دھجیاں اکھاڑ دیتا ہے ۔ پھر دونوں پچھلی پارٹیوں کے ہم نوا ، اس تیسرے کی پارٹی کو آّڑے ہاتھوں‌ لے لیتے ہیں‌ ۔ پھر اس میں کچھ پارٹیوں کے لوگ شامل ہوجاتے ہیں ۔ پھر مچھلی بازار بن جاتا ہے ۔ اس سارے جھگڑے میں پاکستان کہیں کھو جاتا ہے اور علاقائی ، صوبائی ، لسانی اور قومیت کا جھگڑا کھڑا ہوجاتا ہے ۔ یہ ایک قوم کا رویہ ہے اور اسی قوم سے رہنما بنتے ہیں ۔ پھر وہی رہنما سیاستدان کے مرتبے پر فائز ہوکر ملک و قوم کے نگران بن جاتے ہیں ۔ چنانچہ ان کے رویئے بھی عوام کے اسی رویئے سے مطابقت رکھتے ہیں ۔ کہاں غلطی ہورہی ہے ۔ ؟ اس کا تعین کرنا ، میرا خیال ہے کوئی مشکل کام نہیں ۔
 
آفت

محفلین
الطاف حسین کو زرداری اور نواز شریف کی قطار میں کھڑا کر کے پتا نہیں آپ کیا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، یقین کریں زرداری اور نواز شریف الطاف حسین کے مقابلے میں فرشتہ ہوں گے ۔ باقی اہل لاہور کے لیے دعاؤں کا وقت آن پہنچا ہے کہ اب قاتلوں ، بھتہ خوروں ، دہشت گردوں، شدت پسندوں ، چوروں ،بوری بند لاشوں کے موجدین ،کرپٹ لوگوں نے لاہور کا رخ کر لیا ہے ۔
اے اللہ ، مظلوموں کو طاقت عطا کر اور ظالموں کو نیست و نابود فرما ۔ آمین
 
مہوش علی

لائبریرین
جب ایم کیو ایم کراچی و حیدر آباد تک محدود تھی اور مہاجر قومی موؤمنٹ تھی تو اعتراض تھا یہ تو لسانی و علاقائی جماعت ہے۔ اور جب یہ متحدہ قومی مؤومنٹ بنی اور پورے ملک کو سمیٹنا چاہ رہی ہے تو اب اس پر بھی اعتراض۔
کہتے ہیں کہ ہر کسی کو خوش نہیں کیا جا سکتا، اور میں اس میں ہمیشہ اضافہ کرتی ہوں کہ کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کبھی خوش نہیں کیا جا سکتا۔ آپ چاہیں جو مرضی کر لیں مگر انہوں نے کوئی نہ کوئی برائی نکال کر آپکو بُرا بھلا کہنا شروع کر دینا ہے۔
اللہ تعالی نظر بد سے بچائے۔ انشاء اللہ ایم کیو ایم اپنی تمام تر خامیوں کو دور کرتی ہوئی ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور غریب عوام کو مڈل آڈر ملک و قوم سے محبت کرنے والی قیادت فراہم کر کے اس جاگیردارانہ سسٹم اور کرپٹ سیاستدانوں سے ملک کو نجات دلائی گی۔ امین۔
 
غازی عثمان

محفلین
وہ ایک پنجاب کنوینشن بھی ہونا تھا نا جس کا اعلان کرتے وقت الطف حسین نے سلطان راہی کی ایکٹنگ کی تھی وہ کب ہوگا
 
dxbgraphics

محفلین
جب ایم کیو ایم کراچی و حیدر آباد تک محدود تھی اور مہاجر قومی موؤمنٹ تھی تو اعتراض تھا یہ تو لسانی و علاقائی جماعت ہے۔ اور جب یہ متحدہ قومی مؤومنٹ بنی اور پورے ملک کو سمیٹنا چاہ رہی ہے تو اب اس پر بھی اعتراض۔
کہتے ہیں کہ ہر کسی کو خوش نہیں کیا جا سکتا، اور میں اس میں ہمیشہ اضافہ کرتی ہوں کہ کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کبھی خوش نہیں کیا جا سکتا۔ آپ چاہیں جو مرضی کر لیں مگر انہوں نے کوئی نہ کوئی برائی نکال کر آپکو بُرا بھلا کہنا شروع کر دینا ہے۔
اللہ تعالی نظر بد سے بچائے۔ انشاء اللہ ایم کیو ایم اپنی تمام تر خامیوں کو دور کرتی ہوئی ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور غریب عوام کو مڈل آڈر ملک و قوم سے محبت کرنے والی قیادت فراہم کر کے اس جاگیردارانہ سسٹم اور کرپٹ سیاستدانوں سے ملک کو نجات دلائی گی۔ امین۔

اگر الطاف حسین خود آکر ایم کیو ایم کی قیادت ملک کے اندر سنبھالیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ایم کیو ایم پورے پاکستان میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔:rollingonthefloor:
 
اظہرالحق

محفلین
مجھے ایم کیو ایم والوں پر ہمیشہ ایک اعتراض رہے گا اور آج دن تک ایم کیو ایم کا کوئی بھی "ہمدرد" اس کا جواب نہیں‌دے پایا، ایم کیو ایم کے جلسے جلوسوں میں‌پاکستان نظر نہیں‌آتا ۔۔ ۔ پاکستانی پرچم نظر نہیں‌ آتا قائد اعظم نظر نہیں آتے ۔ ۔ ۔ میں کیسے مان لوں کہ یہ پاکستان کی نظریاتی اساس کی یہ لوگ ترجمانی کرتے ہیں‌؟

افسوس صد افسوس ۔ ۔ ۔ ہماری قوم یہ سب دیکھتی ہے سب جانتی ہے مگر شخصیت پرستی میں اتنی اندھی ہو جاتی ہے کہ ۔ ۔ ۔ االامان الحفیظ ۔ ۔ ۔
 
محمداحمد

اظہر الحق صاحب،

آپ کا یہ اعتراض بجا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ خوبی پاکستان کی ایک بھی سیاسی جماعت میں نہیں ہے کیا کیجے کہ سب لوگ اپنی شناخت بنانے میں پاکستان کو بھول ہی بیٹھے ہیں۔ بہت خوب کہا ہے افتخار عارف نے کہ :

وہ ایک خواب جسے مل کے سب نے دیکھا تھا
اب اپنے اپنے قبیلوں میں بٹ کے دیکھتے ہیں

رہی بات حکومتی پارٹی کی تو وہ تو حکومت میں ہوتے ہوئے بھی اپنے کالے پیلے پرچم ہر جگہ آگے رکھتی ہے اور حد تو یہ کہ سرکاری وزیروں اور مشیروں کی گاڑیوں پر بھی پارٹی کا پرچم نظر آتا ہے کیا یہ سب پاکستانیت ہے؟
 
آفت

محفلین
ایم کیو ایم سارے ملک کو سمیٹنا نہیں لوٹنا چاہتی ہے ۔ گلگت بلتستان میں بھی ایم کیو ایم نے لاکھوں کے جلسے دکھائے اور وہاں کلین سویپ کے دعوے کیے لیکن اندر کی باتیں جب سامنے آئیں تو معلوم ہوا کہ ایم کیو ایم کو جو ایک سیٹ ملی وہ بھی ڈیل کا نتیجہ تھی ۔ اب اگر پنجاب میں بھی ڈیل کرتی ہے تو شاید ایک آدھ نشست وہاں بھی مل جائے ۔
ایم کیو ایم کتنی خرابیوں پر قابو پائے گی ، جو پارٹی مکمل خرابیوں کا مجموعہ ہو وہ کیسے اس کو ممکن بنا سکتی ہے ۔
پھر بھی میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ان کو ہدایت دے اور اچھے کام کرنے کی توفیق دے۔ آمین
جب ایم کیو ایم کراچی و حیدر آباد تک محدود تھی اور مہاجر قومی موؤمنٹ تھی تو اعتراض تھا یہ تو لسانی و علاقائی جماعت ہے۔ اور جب یہ متحدہ قومی مؤومنٹ بنی اور پورے ملک کو سمیٹنا چاہ رہی ہے تو اب اس پر بھی اعتراض۔
کہتے ہیں کہ ہر کسی کو خوش نہیں کیا جا سکتا، اور میں اس میں ہمیشہ اضافہ کرتی ہوں کہ کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کبھی خوش نہیں کیا جا سکتا۔ آپ چاہیں جو مرضی کر لیں مگر انہوں نے کوئی نہ کوئی برائی نکال کر آپکو بُرا بھلا کہنا شروع کر دینا ہے۔
اللہ تعالی نظر بد سے بچائے۔ انشاء اللہ ایم کیو ایم اپنی تمام تر خامیوں کو دور کرتی ہوئی ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور غریب عوام کو مڈل آڈر ملک و قوم سے محبت کرنے والی قیادت فراہم کر کے اس جاگیردارانہ سسٹم اور کرپٹ سیاستدانوں سے ملک کو نجات دلائی گی۔ امین۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر ایم کیو ایم واقعی قومی سطح کی سیاست کرنا چاہتی تو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔ لیکن اس کے لیے خود ایم کیو ایم کو بھی اپنے طور طریقے بدلنے پڑیں گے۔
 
اگر ایم کیو ایم واقعی قومی سطح کی سیاست کرنا چاہتی تو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔ لیکن اس کے لیے خود ایم کیو ایم کو بھی اپنے طور طریقے بدلنے پڑیں گے۔

آپ نے اچھی بات کی ہے۔

کچھ لوگوں سمجھنا ہو گا کہ اب بلاوجہ کی الزام تراشی میں کچھ نہیں رکھا
 
Top