لاہور سے خبر

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابھی ابھی لاہور سے فون پر پتہ چلا کہ لاہور میں جنگی طیارے پرواز کر رہے ہیں اور ہائی الرٹ بھی کر دیا گیا ہے ۔ ۔ ۔
 
ایکسپریس والے کہہ رہے ہیں تشویش کی بات نہیں حالیہ تنازعہ کی وجہ سے معمول کی پروازیں ہیں۔
مگر مجھے تشویش ہورہی ہے کہ خوامخواہ قیمتی جہاز اڑارہے ہیں‌کہیں گر ہی نہ جائے کوئی خدانہ خواستہ
 
زین

لائبریرین
بھارت کی جانب سے جنگ کی کھلی دھمکی کے بعد افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کو الرٹ‌کردیا گیا ۔پیر کو پاک فضائیہ کے طیاروں‌نے اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور کی فضائی حدود می پروازیں‌کیں، ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر ہائی الرٹ کردیا گیا، تمام پاسز منسوخ جبکہ لاہور، دبئی اور نئی دہلی کی پروازیں منسوخ‌کردی گئیں۔
کوئٹہ ایئر پورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ سے لاہور جانے والی پرواز بھی منسوخ‌کردی گئی ۔
پاکستان ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود کی نگرانی بڑھادی گئی ہے ۔
ادھر لاہور میں جنگی طیاروں کی پروازوں‌کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لوگوں‌کی بڑی تعداد چھتوں‌پر چڑھ گئی ۔

مزید تفصیل کچھ دیر بعد
 
ویسے لاہوریے بھی مخولیے ہیں۔ چھت پر چڑھ کر کیا بسنت منانی ہے؟ بسنت منا منا کر تو یہ دن ایا ہے۔
 
طالوت

محفلین
ادھر لاہور میں جنگی طیاروں کی پروازوں‌کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لوگوں‌کی بڑی تعداد چھتوں‌پر چڑھ گئی ۔
خوف ہراس بھی اور چھتوں پر بھی ۔۔ لگتا ہے 71 گزرنے کے باوجود لاہوریوں کے حوصلے 65 جیسے ہی ہیں ۔۔
وسلام
 
ساجداقبال

محفلین
یہاں اسلام آباد میں بھی پروازیں جاری ہیں لیکن کسی نیوز ویب سائٹ سے کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ شاید بھارتی سفیروں کے اجلاس نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہو۔
 
زینب

محفلین
آج کل انڈیا اور پاکستان کے ہائی کمشنرز بھی اپنے اپنے ملکوں‌میں‌ہیں شاید سفارتی رابطے بھی منقطہ کیے جا چکے ہیں اور یہ شاید سونیا گاندھی اور مکھر جی۔ کے کل کے بیانات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ بھارت نے راجھستان کی سرحد پے بھی فوج جمع کرنا شروع کر دی ہے۔۔۔۔
 
آج کل انڈیا اور پاکستان کے ہائی کمشنرز بھی اپنے اپنے ملکوں‌میں‌ہیں شاید سفارتی رابطے بھی منقطہ کیے جا چکے ہیں اور یہ شاید سونیا گاندھی اور مکھر جی۔ کے کل کے بیانات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔
ہیں!!! صرف بیان سے ہی
 
زینب

محفلین
صرف بیان سے نہیں ہمت علی انڈیا نے پوری تیاری کی ہوئی ہے ان کے تو بیانات اتے ہیں کہ پاکستان پے حملے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا ہے وہ ہمیں بےخبری کی مار مارنا چاہتے ہیں
 
زینب

محفلین
ویسے بڑے افسوس کی بات ہے، ان حالات بھی ہماری 'پیاری' حکومت عوام کو بے خبر ہی رکھنا چاہتی ہے۔

جب صدر ہو زرداری اور جو انڈیا کی صفایئاں بھی دے رہا ہو جس کا جھکاو پاکستانی کی طرف کم انڈیا کی طرف زیادہ وہ جو ائے روز بےوقوفوں والے بیان دے رہا ہو تو یہ سب تو ہو گا ہی
 
یہ ایکسپریس نیوز پر تو بڑی ہی مزاحیہ کمنٹری ہوری ہے خصوصا خاتون نیوز اناونسر کی طرف سے۔ ہے کوئی یہاں ایکسپریس نیوز والا یہاں۔ زری خاتون کو یہ تو کہہ دو کہ تھوڑا خاموش بھی رہے۔
 
Top