انٹرویو لاہور سے معروف ادیبوں اور شاعروں کے انٹرویوز

عاطف بٹ

محفلین
میں سوچ رہا ہوں کہ لاہور میں رہنے والے معروف ادیبوں اور شاعروں کے اردو محفل کے لئے خصوصی انٹرویوز کروں۔ اس سلسلے میں مجھے تمام محلفین کی آراء، تجاویز اور مشورے درکار ہیں۔ آپ لوگ لاہور میں رہنے والے اپنے پسندیدہ ادیبوں اور شاعروں کے نام بھی بتاسکتے ہیں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ ان کے انٹرویوز آپ کے لئے محفل میں پیش کروں۔
شمشاد بھائی
نایاب بھائی
زحال مرزا
@چھوٹا غالب
ناعمہ عزیز
ابن سعید
قرۃالعین اعوان
مہ جبین آپا
محمد بلال اعظم
 

نایاب

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ لاہور میں رہنے والے معروف ادیبوں اور شاعروں کے اردو محفل کے لئے خصوصی انٹرویوز کروں۔ اس سلسلے میں مجھے تمام محلفین کی آراء، تجاویز اور مشورے درکار ہیں۔ آپ لوگ لاہور میں رہنے والے اپنے پسندیدہ ادیبوں اور شاعروں کے نام بھی بتاسکتے ہیں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ ان کے انٹرویوز آپ کے لئے محفل میں پیش کروں۔
شمشاد بھائی
نایاب بھائی
زحال مرزا
@چھوٹا غالب
ناعمہ عزیز
ابن سعید
قرۃالعین اعوان
مہ جبین آپا
محمد بلال اعظم
محترم بھائی
بہت اچھی سوچ ہے آپ کی
اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین
جن جن ادیبوں شاعروں سے انٹرویو لیں ۔
انہیں اک بار محفل اردو پر آ کر اردو کی خدمت بارے بھی آگہی دیں ۔
اک شمع جل پڑی تو سمجھیں شمع سے شمع جلتی جائے گی ۔
اور محفل اردو ادب سے جگمگا اٹھے گی ۔
 

عاطف بٹ

محفلین
محترم بھائی
بہت اچھی سوچ ہے آپ کی
اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین
جن جن ادیبوں شاعروں سے انٹرویو لیں ۔
انہیں اک بار محفل اردو پر آ کر اردو کی خدمت بارے بھی آگہی دیں ۔
اک شمع جل پڑی تو سمجھیں شمع سے شمع جلتی جائے گی ۔
اور محفل اردو ادب سے جگمگا اٹھے گی ۔
نایاب بھائی، تجویز کے لئے بہت شکریہ۔ میں انشاءاللہ اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
 

مہ جبین

محفلین
واہ بہت اچھا خیال ہے

آپ لاہور میں رہنے والے شاعروں اور ادیبوں کے نام لکھئے گا تاکہ سب اس پر اپنی رائے دے سکیں کہ
سب سے پہلے کس کا انٹرویو ہو۔۔۔۔۔!
 

عاطف بٹ

محفلین
واہ بہت اچھا خیال ہے

آپ لاہور میں رہنے والے شاعروں اور ادیبوں کے نام لکھئے گا تاکہ سب اس پر اپنی رائے دے سکیں کہ
سب سے پہلے کس کا انٹرویو ہو۔۔۔ ۔۔!
بہت اچھی تجویز ہے۔
میں انشاءاللہ کل ہی ایک فہرست بنا کے یہاں سب نام لکھ دوں گا۔
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم!
بہتتتت سارے دنوں کے بعد یہاں آی ہوں (مجھے اردو ٹائپنگ بھول گئ۔آی نہیں بن رہا):( خالد بھای پندرہ سال پہلے ہم سمن آباد کے علاقے میں رہتے تھے،،وہاں ایک امام بارگاہ کے سامنے والی گلی میں قتیل شفائی اور احمد ندیم قاسمی صاحبان کے گھر تھے۔۔اہل محلہ سے وہ اچھے تو تھے لیکن کم کم ملتے تھے۔۔۔آپ نے ایک بہت محنت طلب کام کے بارے میں سوچا ہے۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کریں لیکن بس ہمت نہیں ہارنی۔۔۔میں بھی انشاءاللہ بہت جلد یہاں واپس آرہی ہوں۔۔۔۔ابھی نورالعین اور عبداللہ صاحب کچھ بڑے ہوگے ہیں۔۔۔فرصت کے وہ لمحات پھر ملنے والے ہیں۔دعاؤں میں یاد رکھیے گا سب۔
 

امن ایمان

محفلین
نبیل بھائی،سعود بھائی فورم کی نئی شکل بہت اچھی لگی۔۔۔انٹرویو سیکشن کو اب میری مرضی مطلب میری خواہش مطابق سیٹ کیا گیا ہے۔۔۔دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔۔۔بس تھوڑا سا انتظار کریں۔۔۔امن پھر یہاں ہوگی انشاءاللہ
شمشاد چاء اور زیک،قیصرانی بھائی۔محب کو بھی سلام۔۔۔۔ابھی سب کے سب مجھے بہت یاد آرہے ہیں :(
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم!
بہتتتت سارے دنوں کے بعد یہاں آی ہوں (مجھے اردو ٹائپنگ بھول گئ۔آی نہیں بن رہا):( خالد بھای پندرہ سال پہلے ہم سمن آباد کے علاقے میں رہتے تھے،،وہاں ایک امام بارگاہ کے سامنے والی گلی میں قتیل شفائی اور احمد ندیم قاسمی صاحبان کے گھر تھے۔۔اہل محلہ سے وہ اچھے تو تھے لیکن کم کم ملتے تھے۔۔۔ آپ نے ایک بہت محنت طلب کام کے بارے میں سوچا ہے۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کریں لیکن بس ہمت نہیں ہارنی۔۔۔ میں بھی انشاءاللہ بہت جلد یہاں واپس آرہی ہوں۔۔۔ ۔ابھی نورالعین اور عبداللہ صاحب کچھ بڑے ہوگے ہیں۔۔۔ فرصت کے وہ لمحات پھر ملنے والے ہیں۔دعاؤں میں یاد رکھیے گا سب۔

بہت خوشی ہوئی اتنی پرانی ممبر کو پھر سے دیکھ کر۔ اردو محفل کی شروع شروع کی پوسٹس میں بہت سی آپ کے نام ہی ہیں اور آپ ایک زمانے تک کافی فعال رہی ہیں۔

ویلکم بیک۔ :welcome:
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے مجھے بھی بہت سے لاہور کے شعراء کا انٹرویو پڑھنے کا شوق ہے لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کے کون کون سے شعراء لاہور کے ہیں اور کون سے پنجاب کے دیگر شہروں سے۔
 
Top