لاہور میں ایک اور ملاقات۔۔۔

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم
نجیب ( پردیسی ) بھائی کی طرف سے مجھے گزشتہ رات ’حکم‘ ملا تھا کہ میں ایک دھاگہ شروع کر کے لاہور اور اس کے گردونواح سے تعلق رکھنے والے اراکینِ محفل اور بلاگرز کو پاک ٹی ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات میں شرکت کے لئے دعوت دوں۔ ملاقات کے لئے اتوار مؤرخہ 26 مئی 2013ء کا دن اور سہ پہر 6 بجے کا وقت چنا گیا ہے۔ لاہور اور اس کے گردونواح سے تعلق رکھنے والے اراکینِ محفل اور بلاگرز سے گزارش ہے کہ شرکت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں! ;)
 
پردیسی

بہت شکریہ محترم عاطف برادر ۔۔۔ حکم نہیں دیا تھا درخواست کی تھی :)
یہ ملاقات صرف مل بیٹھنے کا بہانہ ہے ۔ کیونکہ کام کام کام کر کر کے انسان جب پاگل ہونے کے قریب ہو جاتا ہے تو اسے چند اچھے دوستوں سے مل کر راحت محسوس ہوتی ہے۔اس لئے ہماری طرف سے ایسی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ امید ہے آپ لاہور اور اس کے گردونواح یا اس دن لاہور میں موجود ہونے والے محفلین اس ملاقات میں ہمیں شرف ملاقات بخشیں گے۔
اس سلسلہ میں اگر کچھ محترم دوست اور پوچھنا چاہتے ہوں تو میرے ذاتی موبائل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
حذف
اگر باہر رہنے والے محترم محفلین اس دن ہماری ملاقات میں حاضر رہنا چاہیں تو میرے موبائل پر وائیبر ،واٹس ایپ ، سکائپ آن ہوگا۔آپ اس اس سے لاہور کے محفلین سے مفت ملاقات کر سکتے ہیں۔باہر کے محفلین نیچے دئے گئے نمبر کو ایڈ کریں
حذف

پروگرام انشااللہ

بمقام ۔پاک ٹی ہاؤس، نیلا گنبد، مال روڑ لاہور

مورخہ ۔ 26 مئی 2013
بروز اتوار
بوقت شام ۔ چھ بجے
نوٹ ۔ وقت کی پابندی ضروری ہے
 
وعلیکم السلام!
جی ضرور ماجور ہونا چاہیئے۔
اور
مہمان نوازی کا اجر ہر بارصرف ایک ہستی کو دینے کے خلاف احتجاج کیا جانا چاہیئے اور "دھرنی" دینی چاہیئے۔
 
سر جی آپ ان باتوں کو چھوڑیں۔۔بس آپ آئیے گا ۔۔۔ دھرنا سیاست دانوں کے لئے رہنے دیں :)
 
مقدس

لائبریرین
بہت شکریہ محترم عاطف برادر ۔۔۔ حکم نہیں دیا تھا درخواست کی تھی :)
یہ ملاقات صرف مل بیٹھنے کا بہانہ ہے ۔ کیونکہ کام کام کام کر کر کے انسان جب پاگل ہونے کے قریب ہو جاتا ہے تو اسے چند اچھے دوستوں سے مل کر راحت محسوس ہوتی ہے۔اس لئے ہماری طرف سے ایسی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ امید ہے آپ لاہور اور اس کے گردونواح یا اس دن لاہور میں موجود ہونے والے محفلین اس ملاقات میں ہمیں شرف ملاقات بخشیں گے۔
اس سلسلہ میں اگر کچھ محترم دوست اور پوچھنا چاہتے ہوں تو میرے ذاتی موبائل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
حذف
اگر باہر رہنے والے محترم محفلین اس دن ہماری ملاقات میں حاضر رہنا چاہیں تو میرے موبائل پر وائیبر ،واٹس ایپ ، سکائپ آن ہوگا۔آپ اس اس سے لاہور کے محفلین سے مفت ملاقات کر سکتے ہیں۔باہر کے محفلین نیچے دئے گئے نمبر کو ایڈ کریں
حذف

پروگرام انشااللہ
مورخہ ۔ 26 مئی 2013
بروز اتوار
بوقت شام ۔ چھ بجے
نوٹ ۔ وقت کی پابندی ضروری ہے

سوری بھیا
محفل کی پالیسی کے مطابق ذاتی انفو کے لیے مکالمات کا استعمال کیا جاتا ہے
اس لیے میں نے اس پیغام سے موبائل نمبرز ہٹا دئیے ہیں :)
 
میں آپ کی اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرتا ۔۔۔ اس لئے آپ سے درخواست کرتا ہوں کے میری ان تمام پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے ۔محترم عاطف بٹ کی تحریر ان سے پوچھ کر ڈیلیٹ کر دی جائے
 
ایسی کیا بات ہوئی بھیا۔۔ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں آپ :(
 
عسکری

معطل
بہت شکریہ محترم عاطف برادر ۔۔۔ حکم نہیں دیا تھا درخواست کی تھی :)
یہ ملاقات صرف مل بیٹھنے کا بہانہ ہے ۔ کیونکہ کام کام کام کر کر کے انسان جب پاگل ہونے کے قریب ہو جاتا ہے تو اسے چند اچھے دوستوں سے مل کر راحت محسوس ہوتی ہے۔اس لئے ہماری طرف سے ایسی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ امید ہے آپ لاہور اور اس کے گردونواح یا اس دن لاہور میں موجود ہونے والے محفلین اس ملاقات میں ہمیں شرف ملاقات بخشیں گے۔
اس سلسلہ میں اگر کچھ محترم دوست اور پوچھنا چاہتے ہوں تو میرے ذاتی موبائل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
حذف
اگر باہر رہنے والے محترم محفلین اس دن ہماری ملاقات میں حاضر رہنا چاہیں تو میرے موبائل پر وائیبر ،واٹس ایپ ، سکائپ آن ہوگا۔آپ اس اس سے لاہور کے محفلین سے مفت ملاقات کر سکتے ہیں۔باہر کے محفلین نیچے دئے گئے نمبر کو ایڈ کریں
حذف

پروگرام انشااللہ

بمقام ۔پاک ٹی ہاؤس، نیلا گنبد، مال روڑ لاہور

مورخہ ۔ 26 مئی 2013
بروز اتوار
بوقت شام ۔ چھ بجے
نوٹ ۔ وقت کی پابندی ضروری ہے
ولیمہ کب ہے جی ؟ اور روٹی کتنے بجے کھولی جائے گی :grin:
 
تلمیذ

لائبریرین
اللہ تعالے کا شکر ہے کہ عاطف بٹ صاحب بھی محفل پر نظر آئے۔ ورنہ میں تو سمجھا تھا شاید دوبئی چلے گئے ہیں :) ۔ نجیب صاحب، شکریہ کہ آپ نے یہ ذمہ داری سونپ کر انہیں اس جانب بھیجا۔
اب ہم اس تقریب کی رپورٹ اور تصاویر پر آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں۔ انشااللہ یہ اجتماع بھی گذشتہ مواقع کی طرح دلچسپ رہے گا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
یا میرے مولا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ بندوں کو کھولا جائے گا ؟ پہلے تو کہتے تھے سائیں آ گئے ہین کتے چھوڑ دو :grin:
نہیں میرا مطلب تھا کہ بندوں کو روٹی کے لئے کس وقت کھولا جائے گا (بحوالہ، شادیوں پر بیروں کی طرف سے کھانے کے برتنوں کے ڈھکنوں کو آپس میں ٹکرا کر میزوں کے نیچے رکھنےاور عوام کا کھانے کی میزوں پر ٹوٹ پڑنے کا منظر، جس سے ہم سب واقف ہیں)۔
 
میں آپ کی اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرتا ۔۔۔ اس لئے آپ سے درخواست کرتا ہوں کے میری ان تمام پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے ۔محترم عاطف بٹ کی تحریر ان سے پوچھ کر ڈیلیٹ کر دی جائے
پردیسی جی یہ کوئی فیس بک نہیں ہے بلکہ اردو محفل ہے اس کو اردو محفل ہی رہنے دیں فیس بک نہ بنائیں اس کے اپنے قاعدے اور قوانین ہیں جو اس پر عمل کرے گا فبھا ورنہ بغیر کسی تخصیص کے اس کے فقرات اور مراسلوں کو حذف کیا جائے گا۔
 
Top