لاہور … حضرت سید ابوالحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے970 ویں عرس مبارک کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہوگئیں۔ حضرت داتا گنج بخش کے970 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صوبائی وزیر اوقاف عطامانیکا نے رسم چادر پوشی سے کیا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ حضرت داتا صاحب نے رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر صرف محبت کا پیغام دیا۔ عرس کے موقع پر زائرین اور عقیدت مندوں کی بھی بڑی تعداد نے دربار پر حاضری دی۔ زائرین کا کہنا تھا کہ حضرت داتا علی ہجویری کا محبت کا پیغام عام ہونا چاہیے۔حضرت داتاعلی ہجویری کے عرس مبارک کی تقریبات پر لنگر اور سبیل کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ زائرین نے ڈھول کی تھاپ پر دھمال بھی ڈالی۔ عرس مبارک کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے تھے، انتظامیہ کے مطابق عرس مبارک کے لیے 1700پولیس اہلکار جبکہ 100سیکورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، عرس 3 روز تک جاری رہے گا
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=131430