ویسے اصل میں تو ہم سب ہی اس کے ذمہ دار ہیں جو ریاستی اداروں کی جانب سے زبانی یا جسمانی تشدد عرصہ دراز سے برداشت کرتے آ رہے ہیں اور چُپ ہیں۔ اگر بولتے بھی ہیں تو اپنا دامن بچا کر۔ اگر احتجاج بھی کرتے ہیں تو اس حد تک کہ میڈیا میں ہمارا چہرہ آ سکے۔ قانونی طور پر اس کے خلاف نہ تو کوئی باقاعدہ موثر کارروائی کی جاتی ہے اور نہ ہی عملی طور پر ہم ایسے کیسوں کی مستقل بنیادوں پر پیروی کرتے ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی پولیس کا رویہ عوام کے ساتھ کسی بھی صورت میں دوستانہ نہیں ہو سکتا جب تک کہ باقاعدہ ان کی نفسیاتی جانچ پڑتال کر کے انہیں بھرتی نہ کیا جائے اور بعد ازاں ان کا سالانہ نفسیاتی چیک اپ نہ کیا جائے۔
ثنا خوانِ تقدیسِ حکومت کہاں ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
شرم اور دکھ کا مقام ہے وہ لاچار لوگ جو اپنا دفاع کرنے سے معذور تھے ان پر ایسی بربریت
واقعی پاکستان میں انسانیت کا جنازہ نکل چکا ہے
کیا پولیس والے پاکستانی نہیں ہیں ؟؟؟؟؟؟؟
کیا ایک انسان کو دوسرے انسان کا ہمدرد ہونے سے پہلے نون لیگی یا تحریک انصاف سے وابستگی درکار ہے ؟؟؟؟؟؟؟
سولہ آنے کھری سچی باتیں ۔۔۔۔۔۔۔بس حکومت اور سیاست جاری رہے خواہ وہ لاشوں پر ہو یا معذوروں پر
صد افسوس
پورے پاکستان کی پولیس اتنی بے رحم نہیں۔ پنجاب پولیس نے جس طرح ماڈل ٹاؤن سانحے میں نہتی عورتوں کا قتل کیا ڈاکٹروں پر تشدد کیا اور اب نابینا افراد پر باقی ملک سے کوئی ایسی مثال سامنے نہیں آئی۔ اس لئے باقی صوبوں کی پولیس کو ان سے ملانا ٹھیک نہیں۔ موٹر وے پولیس بھی پاکستان کی پولیس کا ہی حصہ ہے مگر پنجاب پولیس سے قطعا مختلف ۔پنجاب پولیس کو پچھلے بیس سال میں وی آئی پی ڈیوٹی پر زیادہ اور امن امان پر کم توجہ دینے کا سبق ملا ہے ۔تھانے میں شکایت کرنے جائیں تو معلوم ہوتا ہے ایس ایچ او وی آئی پی ڈیوٹی پر مامور ہے ۔ عوام خوار ہوتی رہے وی آئی پیز کی قیمتی جانوں کی حفاظت مقدم رہے گی۔کیا پولیس والے پاکستانی نہیں ہیں ؟؟؟؟؟؟؟
کیا ایک انسان کو دوسرے انسان کا ہمدرد ہونے سے پہلے نون لیگی یا تحریک انصاف سے وابستگی درکار ہے ؟؟؟؟؟؟؟
آپ کو شاید اچھا تجربہ رہا ہو میں نے تو کے پی کے کی پولیس کا بھی ایسا ہی رویہ دیکھا ہے (معذرت کے ساتھ)پاکستانی نہیں پنجاب پولیس
آپ کو شاید اچھا تجربہ رہا ہو میں نے تو کے پی کے کی پولیس کا بھی ایسا ہی رویہ دیکھا ہے (معذرت کے ساتھ)پاکستانی نہیں پنجاب پولیس
کے پی کے یا کسی اور صوبے کی پولیس نے عورتوں پر گولی چلائی یا معذوروں پر لاٹھیاں برسائیں؟؟؟آپ کو شاید اچھا تجربہ رہا ہو میں نے تو کے پی کے کی پولیس کا بھی ایسا ہی رویہ دیکھا ہے (معذرت کے ساتھ)
بات مجموعی طور پر پولیس کے رویے کے تناظر میں کی ہے۔ عورتوں پر گولیاں چلانا اور معذوروں پر لاٹھیاں برسانا کہیں پر بھی کسی بھی قسم کی پولیس کے ہاتھوں ہو سکتا ہے۔ آپ نے ایک جگہ پر موٹر وے پولیس کی بات کی تھی۔ تو موٹر وے پولیس کا رویہ بہتر کیوں ہے؟ انکی تعلیمی قابلیت اور تربیت اور بہتر اداراتی نظام کی وجہ سے۔ یہی تو رونا ہے کہ روایتی پولیس میں بھرتی کے وقت اور بعد میں ایسا کوئی نظام موجود ہی نہیں ہے جو قابل عمل ہو۔کے پی کے یا کسی اور صوبے کی پولیس نے عورتوں پر گولی چلائی یا معذوروں پر لاٹھیاں برسائیں؟؟؟
میرا خیال ہے کہ آپ نے یہ دھاگا نابینا افراد پر تشدد کی خبر دینے کے لئے بنایا تھا ۔بات مجموعی طور پر پولیس کے رویے کے تناظر میں کی ہے۔ عورتوں پر گولیاں چلانا اور معذوروں پر لاٹھیاں برسانا کہیں پر بھی کسی بھی قسم کی پولیس کے ہاتھوں ہو سکتا ہے۔ آپ نے ایک جگہ پر موٹر وے پولیس کی بات کی تھی۔ تو موٹر وے پولیس کا رویہ بہتر کیوں ہے؟ انکی تعلیمی قابلیت اور تربیت اور بہتر اداراتی نظام کی وجہ سے۔ یہی تو رونا ہے کہ روایتی پولیس میں بھرتی کے وقت اور بعد میں ایسا کوئی نظام موجود ہی نہیں ہے جو قابل عمل ہو۔
تو موضوع ہی کی مناسبت سے روایتی پولیس کا رویہ زیر بحث تھا جس کے تناظر میں یہ بات کہی کہ روایتی پولیس کہیں بھی کبھی بھی ایسا تشدد کر سکتی ہے۔ اگر آپ کو "پاکستانی پولیس" کہنے پر اعتراض ہے تو اسے پنجاب پولیس ہی سمجھ لیں۔ ایک اور بات میرے علم میں نہیں تھی کہ بھرتی چاہے مشرف دور کی ہو یا پی پی پی دور کی۔۔۔۔۔ ہوتی شریفوں کے واسطے سے ہے۔ اس معلومات کو فراہم کرنے کا بھی بہت بہت شکریہ۔ ویسے اس تحریری جواب کو لکھتے وقت مجھے اسلام آباد پولیس کا سپریم کورٹ کے سامنے صحافیوں پر تشدد بھی یاد آ رہا تھا جس میں خواتین صحافی بھی شامل تھیں اور ایک مرتبہ ایک کچی آبادی کو مسمار کرتے وقت وہاں پر مقیم رہائشی خواتین اور بچوں پر تشدد بھی میری آنکھوں کے سامنے ہوا تھا لیکن اس بات کو جھُٹلایا نہیں جا سکتا کہ آپ کا وژن مجھ سے کہیں زیادہ ہے لہذا قارئین و محفلین سے التماس ہے کہ آئندہ جہاں کبھی مجھ سے پاکستانی پولیس کا لفظ لکھنے کی غلطی سرزد ہو تو اسے فقط پنجاب پولیس ہی پڑھا اور سمجھا جائے۔خاص طور پر پاکستانی پولیس کا رویہ عوام کے ساتھ کسی بھی صورت میں دوستانہ نہیں ہو سکتا جب تک کہ باقاعدہ ان کی نفسیاتی جانچ پڑتال کر کے انہیں بھرتی نہ کیا جائے اور بعد ازاں ان کا سالانہ نفسیاتی چیک اپ نہ کیا جائے۔
پاکستانی پولیس چاہے کہیں کی بھی ہو ۔۔۔۔۔ اگر حساب و کتاب کا دن سچ ہے تو 90 فیصد عام پاکستانی پولیس جہنم کا ایندھن ہوگی ۔۔۔۔۔۔مبہم انداز تحریر کی معذرت۔ کہ میں اپنا اصل مدعا بیان کرنے سے قاصر رہا۔ اور پنجاب کے علاوہ باقی ہر قسم کی پولیس سے بھی معذرت کہ میں نے ان کے ممکنہ رویے کے بارے میں بدگمانی رکھی۔۔۔۔ بہر حال میں نے شایدعرض کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
تو موضوع ہی کی مناسبت سے روایتی پولیس کا رویہ زیر بحث تھا جس کے تناظر میں یہ بات کہی کہ روایتی پولیس کہیں بھی کبھی بھی ایسا تشدد کر سکتی ہے۔ اگر آپ کو "پاکستانی پولیس" کہنے پر اعتراض ہے تو اسے پنجاب پولیس ہی سمجھ لیں۔ ایک اور بات میرے علم میں نہیں تھی کہ بھرتی چاہے مشرف دور کی ہو یا پی پی پی دور کی۔۔۔۔۔ ہوتی شریفوں کے واسطے سے ہے۔ اس معلومات کو فراہم کرنے کا بھی بہت بہت شکریہ۔ ویسے اس تحریری جواب کو لکھتے وقت مجھے اسلام آباد پولیس کا سپریم کورٹ کے سامنے صحافیوں پر تشدد بھی یاد آ رہا تھا جس میں خواتین صحافی بھی شامل تھیں اور ایک مرتبہ ایک کچی آبادی کو مسمار کرتے وقت وہاں پر مقیم رہائشی خواتین اور بچوں پر تشدد بھی میری آنکھوں کے سامنے ہوا تھا لیکن اس بات کو جھُٹلایا نہیں جا سکتا کہ آپ کا وژن مجھ سے کہیں زیادہ ہے لہذا قارئین و محفلین سے التماس ہے کہ آئندہ جہاں کبھی مجھ سے پاکستانی پولیس کا لفظ لکھنے کی غلطی سرزد ہو تو اسے فقط پنجاب پولیس ہی پڑھا اور سمجھا جائے۔
نایاب بھائی کیا اسے بھی پنجاب پولیس ہی پڑھا اور سمجھا جائے؟پاکستانی پولیس چاہے کہیں کی بھی ہو ۔۔۔۔۔ اگر حساب و کتاب کا دن سچ ہے تو 90 فیصد عام پاکستانی پولیس جہنم کا ایندھن ہوگی ۔۔۔۔۔۔
بلا جھجھک " پاکستانی " کو پاکستانی ہی پڑھیں ۔۔۔۔۔۔۔نایاب بھائی کیا اسے بھی پنجاب پولیس ہی پڑھا اور سمجھا جائے؟
اسلام آباد تو ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے بنا ہے، پہلے یہ پنجاب کا ہی حصہ ہوتا تھا۔ اس لیے اسلام آباد پولیس میں بھرتی شدہ زیادہ تر اہلکاروں کا تعلق پنجاب سے ہے اور کچھ 'صوبہ' ہزارہ کے ہیں اور ان کی زبان بھی پنجابیوں سے ملتی جلتی ہے۔ اس لیے ان تمام اہلکاروں کو پنجاب کی پولیس ہی مانا اور سمجھا جائےاسلام آباد پولیس کا سپریم کورٹ کے سامنے صحافیوں پر تشدد بھی یاد آ رہا تھا جس میں خواتین صحافی بھی شامل تھیں اور ایک مرتبہ ایک کچی آبادی کو مسمار کرتے وقت وہاں پر مقیم رہائشی خواتین اور بچوں پر تشدد بھی میری آنکھوں کے سامنے ہوا تھا
نہتی عورتوں پر گولیاں چلانے اور نابینا افراد سے دھکم پیل اور لاٹھی چارج کے واقعات لاہور میں پیش آئے۔ تو پوری پنجاب پولیس کو موردالزام ٹھہرانے کی کیا ضرورت ہے !!!آئندہ جہاں کبھی مجھ سے پاکستانی پولیس کا لفظ لکھنے کی غلطی سرزد ہو تو اسے فقط پنجاب پولیس ہی پڑھا اور سمجھا جائے۔
اسپتال میں نو زائیدہ بچوں کو آدم خور چوہے کاٹ کھائیں حکومت ذمہ دار نہیں
جعلی دواؤں سے دل کے مریض مر جائیں حکومت ذمہ دار نہیں
عوام تھر میں قحط سے مر جائیں حکومت ذمہ دار نہیں
اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے بچےمر جائیں حکومت ذمہ دار نہیں
پولیس کی گولی سے عوام مر جائیں حکومت ذمہ دار نہیں
ڈاکو کی گولی سے عوام مر جائیں حکومت ذمہ دار نہیں
گلو بٹ کے ہاتھوں نقصان اٹھا لیں حکومت ذمہ دار نہیں
معذوروں کے عالمی دن پر نابینا افراد پر لاٹھی چارج ہو جائے حکومت ذمہ دار نہیں
ہماری قا بل احترام بہن کو اعتراض ساری پولیس کو مورد الزام ٹھرانے پر تھا اس لئے پاکستان کو صرف پنجاب تک محدود کر دیا۔ اوپر بیان کردہ آپ کی تھیوری کے مطابق اسلام آباد پولیس کو بھی پنجاب پولیس ہی تسلیم کر لیا گیا ہے۔ ہور حکم کرو بادشاہواسلام آباد تو ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے بنا ہے، پہلے یہ پنجاب کا ہی حصہ ہوتا تھا۔ اس لیے اسلام آباد پولیس میں بھرتی شدہ زیادہ تر اہلکاروں کا تعلق پنجاب سے ہے اور کچھ 'صوبہ' ہزارہ کے ہیں اور ان کی زبان بھی پنجابیوں سے ملتی جلتی ہے۔ اس لیے ان تمام اہلکاروں کو پنجاب کی پولیس ہی مانا اور سمجھا جائے
اب آپ نے اسے بھی وژن ماننا ہے ۔۔اچھا جی
نہتی عورتوں پر گولیاں چلانے اور نابینا افراد سے دھکم پیل اور لاٹھی چارج کے واقعات لاہور میں پیش آئے۔ تو پوری پنجاب پولیس کو موردالزام ٹھہرانے کی کیا ضرورت ہے !!!
مذید شارٹ لسٹ کر لیں۔ لاہور پولیس
آپ کے طنزیہ انداز تحریر کو دعا ہے کہ دیگر قارئین بھی سمجھ سکیں۔یہ ہوتے کون ہیں اپنے حقوق مانگے والے ؟
کیا سمجھتے ہیں یہ اپنے آپ کو ؟ ان کو کیا ضرورت ہے اپنے حق کی ؟ کیا حق ہے ان کا اس ملک پر ؟؟ گھر بیٹھیں آرام سے اور ایسے ہی۔۔۔۔۔
یہ تو عام لوگوں سے بھی گئے گزرے ہیں، خاص لوگوں کے سامنے ان کی کیا اوقات۔ صحیح کیا ہے ان کے ساتھ، لاٹھیاں، ٹھڈے مکے، اور بھی مارنا چاہیے تھا ان کو، یہ ہوتے کون ہیں راستہ روکنے والے۔
یہ تو آپ کا غیر جمہوری رویہ ہے کہ سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانک دیا۔ہماری قا بل احترام بہن کو اعتراض ساری پولیس کو مورد الزام ٹھرانے پر تھا
وژن وژناوپر بیان کردہ آپ کی تھیوری کے مطابق اسلام آباد پولیس کو بھی پنجاب پولیس ہی تسلیم کر لیا گیا ہے
ہور حکم کرو بادشاہو