خیر جو کچھ بھی ہو رہا ہے، چاہے اصلی وکیل کر رہے ہیں یا نقلی وکیل، ٹھیک نہیں ہو رہا۔ ملک کی تمام بار ایسوسی ایشنز کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ اس معاملے میں تساہل سے کام لینا خود وکلا اور بار ایسوسی ایشنوں کے لئے بہت نقصان دہ ہوگا۔
اب 2007 نہیں رہا کہ وکلا کے ان اقدامات پر قوم اش اش کرے، اب 2009 ہے، وقت بدل چکا ہے، ان وکلا کو یہ بات جتنی جلد سمجھ آجائےاتنا ہی اچھا ہے۔