لاہور میں وکیلوں کی غنڈہ گردی

30-07-09frontpagestoriesfrontpagep-02.jpg


 

فخرنوید

محفلین
ویڈیو پر دیکھ لیں ایم کیو ایم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی اب ایم کیو ایم کی برادری بن گئی ہے اب وکلا بھی دونوں کی غنڈہ گردیاں کیا کہنے

پولیس تو ہوتی ہی نیک ہے بس ن نکال کر
 

مغزل

محفلین
قبلہ ، یہ پور اڈرامہ ہے ، آپ ذرا ان وکیلوں کے ہئیر کٹ دیکھیے ، خیر ، کچھ دن میں پتہ صاف ہونے ہی والا ہے ، ۔۔۔ بڑی دور کی لڑائی ہے یہ ۔
 

گرائیں

محفلین
خیر جو کچھ بھی ہو رہا ہے، چاہے اصلی وکیل کر رہے ہیں یا نقلی وکیل، ٹھیک نہیں ہو رہا۔ ملک کی تمام بار ایسوسی ایشنز کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ اس معاملے میں تساہل سے کام لینا خود وکلا اور بار ایسوسی ایشنوں کے لئے بہت نقصان دہ ہوگا۔

اب 2007 نہیں رہا کہ وکلا کے ان اقدامات پر قوم اش اش کرے، اب 2009 ہے، وقت بدل چکا ہے، ان وکلا کو یہ بات جتنی جلد سمجھ آجائےاتنا ہی اچھا ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
ان پولیس والوں نے وکلاء پر جس طرح تشدد کیا ہے اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ اور جہاں تک کسی غلط درج کرنے کا سوال تو 90 فیصد کیس پولیس خود ہی غلط درج کرتی ہے۔ ایک غریب آدمی کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہوتے ان کو تھانے کی سٹیشنری پوری کرنے کے لئے ہر ایف آئی آر کے وقت پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے
 

طالوت

محفلین
حضرات بار کی ممبر شپ کینسل کی جا چکی اور لائسنس منسوخ کرنے کی تیاریاں ہیں ۔ اسی کو غالبا احتساب کہتے ہیں ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
حضرات ان وکلاء کی بار کی ممبر شپ منسوخ ہو چکی ہے اور لائیسنس منسوخ کرنے کی تیاری ہے ۔ اسے احتساب کہتے ہیں ۔ دوسری طرف کے غنڈوں کو ملاحظہ ہو ، دہشت گرد شہید ، غنڈے لیڈر ، کرپٹ عہدیدار ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ہو جائے گی تصدیق، اتنی جلدی بھی کیا ہے۔

ویسے پولیس سے آج تک کوئی نہیں جیت سکا۔
 
Top