دھاندلی کے بعد آپکی حکومت نے فرمایا کہ دھاندلی شکایت ٹریبیونل میں لے جائیں ۔ اتمام حجت کے لئے شکایات لے گئے نتیجہ 14 ماہ میں صفر۔ تو پھر احتجاج کا کا راستہ ہی بچا تھا۔
رہی نواز حکومت کی کارکردگی تو یہ بتائیے
آپ کہاں رہائش پذیر ہیں؟؟ پاکستان میں ؟؟ سبزی پھل کس بھاؤ خرید رہے ہیں ؟ بجلی کا بل کتنا وصول کر رہے ہیں ؟ آپ کے عزیزوں قرابت داروں میں نوجوان بچے بھانجے بھتیجے ہونگے ۔ کیا سب کو تعلیم اور اہلیت کے مطابق نوکریاں مل رہی ہیں۔ سرکاری دفتر سے کبھی واسطہ پڑا ہوگا ۔ سب کام میرٹ پر رشوت کے بغیر ہو جاتے ہونگے
شاید اپ کو علم نہ ہو کہ جب میں نے گریجوٹ کیا اور نوکری کی تلاش میں اخباردیکھنے شروع کیے تو وہاں ایسے اشتھارات اتے تھے جن میں لکھا ہوتا تھا کہ کراچی حیدراباد اور سکھر کے لوگ زحمت نہ کریں۔ ہمارے لیے تو سرکاری نوکریوں کے دروازے تو 70 کی دہائی کے بعد سے بند ہیں۔
یہ حالات صرف اس وجہ سے ہوئے کہ ملک میں فوجی حکومت کرتے رہے ۔ ملک کے وسائل لوٹ کر ملک کے عوام کو غریب کرتے رہے۔ جب یہ منظر پر نہیں ہوتے تو ان کے گماشتے حکومت میں اجاتے ہیں ۔ کسی وجہ سے نہ اسکیں تو دھرنے مارچ کرتے ہیں۔
یہ بھول جائیں کہ باہر کے فنڈڈ اور دوسرے کے ایجنٹز اپ کے لیے بہتری لائیں گے۔ یہ صرف عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔
عمران کو چاہیے کہ اگلے انتخاب سے پہلے مارچ کرتا تاکہ الیکشن سے پہلے ریفامز ہوجاتیں۔ ابھی وہ چاہتا ہے کہ مڈ ٹرم انتخاب ہوں۔مگر یہ راستہ ایک اور طرف نکل جاتا ہے جس میں نہ عمران کے ہاتھ کچھ ائے گا نہ پاکستان کے عوام کے ۔ البتہ قادری جیت جائے گا یہ ملک میں صرف فساد پھیلانا چاہتا ہے