لسی خانہ

متلاشی

محفلین
یہاں ہر طرف مجھے چائے خانے ہی نظر آ رہے ہیں ۔۔۔ مگر وہ دوست جو چائے پینےکے شوقین نہیں ہیں وہ چائے خانے سے کنی کترا کر گذر جاتے ہیں جن میں بندہ موصوف خود بھی شامل ہے۔۔ اس لیے میں نے سوچا کہ چلو کوئی لسی خانہ کھول لیں ۔۔۔۔ سو لسی خانہ آپ کی خدمت کے لئے ہر وقت کھلا رہے گا۔
lassi.jpg
فالحال بندہ کے پاس لسی کے یہ دو ہی گلاس ہیں ۔۔۔اس لئے یہاں پہلے آئیے ، پہلے پائیے کے اصول کے تحت دیکھتے ہیں کس کی قسمت میں آتے ہیں۔۔۔۔ !
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
لسی تو گرمیوں میں اچھی لگتی ہے لالہ سردیوں میں میں تو چائے ہی پیتی ہوں ۔ویل اچھا دھاگہ ہے اور نام بھی "لسی خانہ" :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
لسی کی نیند آور خصوصیات کی وجہ سے اسے وائٹ بیئر بھی کہا جاتا ہے۔ خیر ایک گلاس تو ہم اٹھا لیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہا

تصویر میں تین گلاس نظر آ رہے ہیں جن میں سے ایک خالی ہے تو مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا "کسی نے نئیں وی پینی ہوندی"

شاید یہ اسی لیے رکھا ہے۔
 

حماد

محفلین
متلاشی بھائ کی چائے کے مقابلے میں لسی کی پسندیدگی اور چائے خانے کے مقابلے میں لسی خانے کے قیام سے مجھے انور مسعود کی یہ مشہور زمانہ پنجابی نظم یاد آ گئ۔
 

متلاشی

محفلین
لسی کی نیند آور خصوصیات کی وجہ سے اسے وائٹ بیئر بھی کہا جاتا ہے۔ خیر ایک گلاس تو ہم اٹھا لیتے ہیں۔
نبیل بھائی لسی کا ایک گلاس لے لیں۔۔ آپ کی ساری بے کیفی ختم ہو جائے گی۔۔۔۔! پھر کیف و مستی میں جھومتے پھریں گے۔۔۔۔!
 

متلاشی

محفلین
لسی تو گرمیوں میں اچھی لگتی ہے لالہ سردیوں میں میں تو چائے ہی پیتی ہوں ۔ویل اچھا دھاگہ ہے اور نام بھی "لسی خانہ" :)
عائشہ عزیز بہنا۔۔۔! آپ کی پسندیدگی کا شکریہ۔۔۔۔ خیر اگر آپ کو سردیوں میں چائے اچھی لگتی ہے۔۔۔ تو آپ آپی ناعمہ کے چائے خانے میں جا سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔!
 

وجی

لائبریرین
اس خانہ میں اچھی شاعری سننے کو ملی اچھا لگا
ویسے لسی اور چائے پینے کا اپنا اپنا موڈ ہوتا ہےلوگوں کا
لیکن چائے کے بارے میں ہمارے کچھ الگ ہی موڈ رہتا ہے۔۔۔۔۔ کبھی بھی کہیں بھی ۔۔۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
ہاں تو اور کیا ہمارے گھر میں ہر وقت لسی موجود ہوتی ہے، دہی کی بھی اور دودھ کی بھی :rolleyes:
ہم کراچی والوں کو تو بس ایک ہی لسی کا پتا ہوتا ہے ۔۔۔۔ وہ کو دودھ دہی کو بلو کر بنائی جاتی ہے اور اس میں کیوڑہ اور عرقِ گلاب بھی ڈال دیا جاتا ہے :)
 
Top