رانا
محفلین
یزید و بایزید
ایک روز دوپہر کا کھانا آیا۔ دسترخوان بچھا مگر کھانے والے بہت تھے اور کھانا قلیل تھا۔ مرزا نے مسکرا کر کہا ۔۔۔۔۔ برتنوں کی کثرت سے میرا دسترخوان یزید کا دسترخوان معلوم ہوتا ہے لیکن کھانے کی مقدار کی اعتبار سے بایزید کا۔
چودہ طبق روشن
میرزا غالب کے ایک شاگرد ایک دن امیر خسرو کی قبر پر گئے۔ مزار پر کھرنی کا ایک درخت تھا واپس آئے تو میرزا سے کہنے لگے کہ میں نے جی بھر کر کھرنیاں کھائیں۔ اتنی کہ چودہ طبق روشن ہوگئے۔ میرزا چہک کر بولے ۔۔۔ اماں تین کوس کاہے کو گئے، میرے پچھواڑے کے پیپل کی پیلیاں کیوں نہ کھالیں۔ چودہ طبق روشن ہوجاتے۔
کہیں میرا جوتا
ایک روز سید سردار میرزا کے ہاں تشریف لائے جب تھوڑی دیر کے بعد جانے لگے تو مرزا شمع دان لے کر لب فرش تک آئے تاکہ وہ روشنی میں جوتا دیکھ کر پہن لیں۔ انہوں نے کہا "۔۔۔ قبلہ و کعبہ آپ نے اس قدر زحمت فرمائی میں اپنا جوتا پہن لیتا" مرزا ہنس کر بولے ۔۔۔ بھئی میں آپ کا جوتا دکھانے کو شمع دان نہیں لایا بلکہ اس احتیاط سے لایا ہوں کہیں آپ میرا جوتا نہ پہن جائیں۔