لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

شکیب

محفلین
مہابھارت دور میں برج خلیفہ کا نام برجیشور مندر تھا جس پر مسلمانوں نے قبضہ کر کے برج خلیفہ بنایا۔ مغلوں سے پہلے درخت کے پتے زعفرانی رنگ کے ہوتے تھے۔ بابر نے ان پتوں کو نوچ کر سبز کر دیا تھا۔ قطب مینار 13ویں صدی میں ایک شیو لِنگا تھا۔ مغلوں نے پانی ڈال کر اسے بڑا بنایا اور اس کا نام قطب مینار رکھا۔

سنا ہے گوگل اپنا نام بدل کر گوپال رکھ رہا ہے۔ بی جے پی والے کہہ رہے ہیں کہ گوگل اور مغل دونوں بھائی تھے۔ بریانی ایک ہندو پکوان تھی۔ پہلے اس کا نام بیرا رانی تھا۔ پھر مغلوں نے اسے اغوا کر لیا اور اس کا مذہب تبدیل کر کے اس کا نام بریانی رکھ دیا۔
 
سیما علی

لائبریرین
موتیا کے کامیاب آپریشن کے بعد محبوب کا اپنی محبوبہ سے اظہار محبت۔۔۔۔۔۔

دیکھا ہے پہلی بار ساجن کی آنکھوں میں پیار۔۔۔۔۔
اب جاکر آیا میرے بےچین دل کو قرار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
شوہر سے دکھی رہنے والی ایک عورت پر ایک جن عاشق ہوگیا
اور اسے بھگا کر کوہ قاف اپنے گھر لے گیا۔
جن کے گھر میں بہت سی گھڑیاں لٹکی ہوئی تھیں۔ خاتون نے ان کے متعلق پوچھا تو جن نے بتایا کہ یہ جھوٹ بتانے والی گھڑیاں ہیں۔
جب بھی کوئی انسان جھوٹ بولتا ہے تو اس کی گھڑی کی سوئی ایک نمبر آگے چلی جاتی ہے۔
خاتون نے ایک گھڑی سے متعلق پوچھا کہ یہ کس کی گھڑی ہے؟ جن نے کہا،"
یہ پرہیزگار لوگوں کی گھڑی ہے۔ چونکہ وہ جھوٹ نہیں بولتے اس لیے یہ گھڑی جام رہتی ہے۔"
خاتون نے پوچھا،" شادی شدہ مردوں کی گھڑیاں دکھاو۔"
جن نے کہا،"
وہ یہاں نہیں ہے، کچن میں ایگزاسٹ فین کی جگہ لگی ہوئی ہے۔"
خاتون نے اشتیاق سے پوچھا،"اور شادی شدہ عورتوں کی گھڑی کہاں ہے؟"
جن بولا،"
اسے ہم نے جنریٹر کی موٹر گھمانے کے لیے باہر رکھا ہوا ہے اور اس سے ہم بجلی پیدا کر کے پورے کوہِ قاف کو فراہم کرتے ہیں۔😝😛😛😛😛
 
سیما علی

لائبریرین
آج بیگم پر رعب جھاڑتے ہوئے کہا

ہم کیوں جائیں سسرال؟

ہم کوئی غلام ہیں؟؟
دو گھنٹے بعد سارا سسرال میرے گھر آگیا
صبح سے خاطر تواضع میں لگا ہوا ہوں
اور بیگم بار بار مسکرا مسکرا کے کہہ رہی ہے

وڈا آیا عمران خان
: 🍁:
😂😂🤣🤣😁😁
 
بچی (ممی سے): ممی! جب میں چھوٹی تھی تو آپ کہتی تھیں کہ پری اڑتی ہے!
ممی : ہاں اڑتی ہے!
بچی : لیکن ہماری پڑوسن تو کبھی نہیں اڑی!
ممی : تجھے کس نے کہا کہ وہ پری ہے ؟
بچی : پاپا کہتے ہیں مما!
ممی : اچھا پری کا تو چھوڑ! ابھی دیکھتی ہوں کہ تیرے پاپا کی پری کون ہے ؟
یہ کہتے ہوئے ممی پاپا کے کمرے کی طرف دوڑی! اور بچی چلاتی رہی! ارے ارے مما رکو تو سہی! بات تو سنو! لیکن ممی کہاں رکنے والی! غصے میں آگ بگولہ! پاپا کی تو درگت بن گئی!!! 😂😀😁🤣🤣
اسی کا ایک اور ورژن جو میں نے شاید کہیں دیکھا یا سنا تھا

بچی : مما مما پریاں سچ مچ اڑتی ہیں
ماں: جی لاڈو اڑتی ہیں
بچی: تو ہماری ہمسائی کیوں نہیں اڑتی
ماں : وہ پری تھوڑی ہیں ۔ انہیں کون پری کہہ سکتا ہے؟
بچی : اچھا؟ پاپا تو انہیں پری کہتے ہیں
ماں: اچھا؟ فیر ویخ ہن اج اوہ اڈے ای اڈے ، نالے تیرا پیو وی اڈے (اچھا پھر دیکھو آج ، وہ اڑے ہی اڑے ، ساتھ تمہارا باپ بھی اڑے)
 
انتہا

محفلین
”مگر امی میں دریا میں نہانے کے لئے کیوں نہیں جا سکتا۔“ ”بیٹے پانی بہت گہرا ہے۔“ ”مگر ابو بھی تو وہیں نہا رہے ہیں۔ ” ابو کی اور بات ہے۔ ان کا بیمہ ہو چکا ہے“۔
 
انتہا

محفلین
پروفیسر نے ایک لڑکے سے کہا؟ تم ہر روز پہلے پیریڈ میں دس منٹ دیر سے کیوں آتے ہو؟ لڑکے نے جواب دیا”سر میں تو وقت پر پہنچنے کی کوشش کرتا ہوں مگر مجبوری یہ ہے کہ گرلز کا کالج دس منٹ دیر سے کھلتا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
آدم خوروں کی لاٹری کھلی تو ایک گوری میم ان کے ہتھے چڑھ گئی۔
بیٹے نے کہا: ’’ابا، اسے بھون کر کھاتے ہیں، میں اماں کو گھر سے لاتا ہوں۔‘‘
ابا نے کہا: ’’بیٹا، اسے گھر لے چلتے ہیں اور تیری اماں کو بھون کر کھاتے ہیں۔‘‘
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مہابھارت دور میں برج خلیفہ کا نام برجیشور مندر تھا جس پر مسلمانوں نے قبضہ کر کے برج خلیفہ بنایا۔ مغلوں سے پہلے درخت کے پتے زعفرانی رنگ کے ہوتے تھے۔ بابر نے ان پتوں کو نوچ کر سبز کر دیا تھا۔ قطب مینار 13ویں صدی میں ایک شیو لِنگا تھا۔ مغلوں نے پانی ڈال کر اسے بڑا بنایا اور اس کا نام قطب مینار رکھا۔

سنا ہے گوگل اپنا نام بدل کر گوپال رکھ رہا ہے۔ بی جے پی والے کہہ رہے ہیں کہ گوگل اور مغل دونوں بھائی تھے۔ بریانی ایک ہندو پکوان تھی۔ پہلے اس کا نام بیرا رانی تھا۔ پھر مغلوں نے اسے اغوا کر لیا اور اس کا مذہب تبدیل کر کے اس کا نام بریانی رکھ دیا۔
یہ قطب مینار والی بات کے بارے میں میرے اصل میں یہی خیالات ہیں۔ :devil3:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پروفیسر نے ایک لڑکے سے کہا؟ تم ہر روز پہلے پیریڈ میں دس منٹ دیر سے کیوں آتے ہو؟ لڑکے نے جواب دیا”سر میں تو وقت پر پہنچنے کی کوشش کرتا ہوں مگر مجبوری یہ ہے کہ گرلز کا کالج دس منٹ دیر سے کھلتا ہے۔
ارے سر آپ کب سے لطائف والی لڑیوں میں آنا جانا شروع ہوئے۔
 
انتہا

محفلین
ایک امریکن عورت اپنے مکان کی بالائی منزل کی کھڑکی صاف کر رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے کورے کے ڈرم میں آگری اور وہیں پھنس گئی۔ اتنے میں ادھر سے ایک پاکستانی سیاح کا گزر ہوا۔ وہ اسے دیکھ کر اپنے ساتھی سے کہنے لگا”یار یہ امریکی لوگ بھی کتنے فضول خرچ ہیں کوڑے میں کتنی اچھی اچھی چیزیں پھینک دیتے ہیں۔
 
انتہا

محفلین
منا (اپنی ماں سے)’’ امی جان! یہ نلکے میں پانی کہاں سے آتا ہے؟’‘ ماں :’’ بیٹا دریا سے۔’‘ ایک دن منا اور اس کا باپ دریا پر جاتے ہیں تو منے کا باپ دریا میں گر جاتا ہے۔ منا بھاگا بھاگا گھر آ جاتا ہے اور امی سے کہتا ہے : امی نلکا کھول دیں ابا جان آنے والے ہیں۔
 
انتہا

محفلین
سیاسی لیڈر (ڈاکٹر سے) ‘’ میں جب تقریر کرتا ہوں ، میری زبان تالو میں چمٹ جاتی ہے اور میری ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔’‘ ڈاکٹر نے جواب دیا۔’’کوئی بات نہیں، جھوٹ بولتے وقت اکثر ایسا ہوا کرتا ہے۔
 
اور کانپیں ٹانگنا کس مرض کی علامت ہے؟؟؟
 
انتہا

محفلین
ایک سال بے تحاشا بارش ہوئی ۔ ایک محفل میں کسی نے کہا:
’’ زمین میں جو کچھ بھی ہے اس دفعہ باہر نکل آئے گا۔‘‘
😨😨😨😨ملا نصیر الدین سخت گھبرا کر بولے:😰😰😰
’’یا اللہ! اگر میری تین بیویاں نکل آئیں تو کیا ہوگا۔‘‘😭😭
 
Top