لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

انتہا

محفلین
شیدے یار یہ کولڈرنک نقصان دیتی ہے یا فائدہ؟
شیدا: کوئی پلادے تو فائدہ اور پلانی پڑے تو نقصان۔۔۔
 

انتہا

محفلین
استاد: امتحانات نزدیک آرہے ہیں کوئی سوال پوچھنا ہے تو پوچھ لو۔
شاگر: ماسٹر صاحب پرچے میں کون کون سے سوال آرہے ہیں؟
 

انتہا

محفلین
شوہر غصے سے، یہ آج پھر تم نے کیسا کھانا بنایا ہے، بالکل گوبر جیسا۔
بیوی، اف، اس شخص نے بھی کیا کیا چکھا ہوا ہے۔
 

انتہا

محفلین
آدمی لائبریرین سے: مجھے وہ کتاب چاہیے جس میں مرد گھر کا سربراہ ہوتا ہے۔
لائبریرین: آپ دوسری منزل پر تشریف لے جائیے، مزاحیہ کتابوں کا سیکشن وہیں ہے۔
 

انتہا

محفلین
شوہر بیوی سے: اب اتنی رات کو میک اپ کرنے کی کیا تک ہے؟
بیوی جھنجھلاتے ہوئے : فون کو فیس لاک سے لاک کیا تھا۔ اب کم بخت ان لاک نہیں ہو رہا۔
 

انتہا

محفلین
ایک عورت روز بس والے کو کاجو اور بادام کھانے کو دیتی۔ ایک دن بس والے نے پوچھا:
اماں! آپ روز یہ کاجو اور بادام کیوں دیتی ہیں؟
بیٹا! میرے دانت ہیں نہیں، اور چوس کر پھینکنا اچھا نہیں لگتا۔
 

سیما علی

لائبریرین
لیڈیز سوٹ👗 کے دکاندار نے ابھی دکان کھولی ہی تھی کہ شیخ صاحب اس کی دکان میں آن دھمکے اور کہا شو کیس میں ڈمی کو جو خوبصورت سوٹ👗 پہنایا ہوا ہے وہ دکھایا جائے ۔
دکاندار : "شیخ صاحب یہ سوٹ ذرا مہنگا ہے ۔ 10،000 روپے قیمت ہے اس کی"
شیخ صاحب : پیسوں کی بات مت کرو اور سوٹ دکھاؤ
سوٹ دیکھ کر شیخ صاحب نے فرمایا واہ , بہت اچھا نفیس سوٹ ہے💖 ۔ اب اسے تہہ کر کے اس کے بکس میں پیک کر دو اور اس بکس کو احتیاط سے شاپنگ بیگ میں رکھ دو ۔
دکاندار کو جیسا کہا گیا اس نے ویسے ہی کیا
اب شیخ صاحب نے فرمایا اب اس شاپنگ بیگ کو سیف میں بند کر کے سیف کو لاک کر دو ۔
دکاندا حیران ہو کر "یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ 😨؟"
شیخ صاحب : جب بھی بیگم کے ساتھ یہاں سے گزرتا ہوں اس سوٹ کو دیکھ کر وہ فرمائش😱 کر دیتی ہے اور گھر میں جھگڑا 😡ہو جاتا ہے ۔
میں اب یہ مزید برداشت نہیں کروں گا😤
🤣🤣🤣🤣🤣🤣
 

سیما علی

لائبریرین
مرزا غالب کا کھلا خط، پیٹرول مہنگا ہونے پر خیالات کا اظہار

کچھ سنا تم نے؟ سرکار نے ایندھن بے بہا مہنگا کر دیا ہے ۔ کل سے بهانت بهانت کی بولیاں اور تبصرے عوام کے منہ سے سن رہا ہوں ۔

کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی

آگے آتی تھی"مہنگائی"پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی

صرف ایندھن ہی کا کیا مذکور ، عوام ہر شے کی گرانی کا گلہ کرے ہیں ۔ آنے والے ايام میں تم دیکھنا آٹا ، دال ، مرچ ، مسالہ جات ، آلو ، پیاز ، ککڑی اور آم کے دام بھی زود چڑھ جاویں گے ۔

سنا ہے "ولایتی مالیتی کھاتے" کے معاہدے کا پاس رکھتے ہوئے ایندھن مہنگا کرنا پڑا ۔ میاں جو بھی ہے مگر اب عوام کی کمر معشوق کی موہوم کمر کی صورت اختیار کر چکی ہے ۔

میرن ! بقول منشی شیو نرائن تم حالات سے اس قدر مایوس ہو گئے ہو کہ کل بازار میں گھوڑے اور خچر کے دام پوچھتے پائے گئے ہو ۔ میاں میں تم کو ایک وضع دار آدمی سمجھتا ہوں ۔ تم خود سوچو تم جیسے عالی منصب کو یہ بات کیوں کر جچے گی کہ عالی شان سواری کو چھوڑ گدھے گھوڑے پر سوار ہو جاؤ ۔ میاں خاطر جمع رکھو ، پیٹ کے چار نوالے کم کر لو مگر ایسی الٹی تدبیریں مت کرو ۔ ہاں اگر تم نے من مانی کرنے کی ٹھان ہی لی ہے تو میری صلاح ہے کہ اعلی حضرت حضور نظام دکن کے اصطبل سے ایک عدد عربی النسل گھوڑا خرید لو کہ وہی تمھاری شان کے موافق رہے گا ۔ بازاری گھوڑے سے باز رہو کہ اس کی ایک دولتی تمھارے چودہ طبق روشن کر سکتی ہے ۔

میری تو بگھی کو صد سلام ہے کہ کسی کی محتاجی نہیں ہونے دیتی ۔ جہاں جانا ہو سہولت سے لے جاتی ہے ۔ کل قلعے جانا ہوا تھا تو واپسی پر بیس سیر جنگلی جئی خرید لایا ۔ مہینہ بھر کافی رہے گی ۔

پنج شنبہ

غالب
محلہ بلی ماراں
دلی
--_ ---------------------------------------------------
 

سیما علی

لائبریرین
ہوم منسٹر سے کوئی چالاکی ٹھیک نہیں🤪🤪🤪🤪🤪
ایک
محترمہ کہتی ہیں کہ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﯿﺎﮞ ﺍﻭﻭﺭ ﺳﻤﺎﺭﭦ ﺑﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﻨﮕﺮ ﭘﺮﻧﭧ ﺳﻨﺴﺮ ﻭﺍﻻ ﻓﻮﻥ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﯿﺎ۔ ﺍﺳﯽ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ Twin App ﺍﻧﺴﭩﺎﻝ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ "ﺍﯾﺸﺎﻝ ﻋﻠﯽ" ﻭﺍﻟﯽ ﺁﺋﯽ ﮈﯼ ﺳﮯ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺍﻧﺒﺎﮐﺲ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔
ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔ ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺁﻓﺲ ﭨﺎﺋﻢ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ ﺁﯾﺎ "ﻭﻋﻠﯿﮑﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ"۔
ﻣﯿﮟ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺴﺞ ﮐﯿﺎ
"ﺳﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻓﯿﺸﻦ ﮈﯾﺰﺍﺋﻨﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﺳﭩﺮﺯ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺎﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻞ ﺭﮨﯽ"
ﺍﭘﻨﯽ ﺳﯿﻔﭩﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﮯ "ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮔﺎﺋﯿﮉ ﮐﯿﺎ؟"
ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﮐﮯ ﻋﻤﻠﮯ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﻟﮑﮭﺎ "ﺁﭖ ﮐﯽ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﺁﭘﺮﯾﭩﺮ ﻋﺎﻟﯿﮧ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﺴﭩﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻭﺳﺖ ﮨﮯ۔"
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﺎﻥ ﺑﻮﺟﮫ ﮐﺮ "ﭼﮭﻮﭨﯽ" ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ "ﺁﭖ ﺻﺒﺢ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﯽ ﻭﯼ ﻣﯿﺮﮮ ﺁﻓﺲ ﮈﺭﺍﭖ ﮐﺮ ﺩﯾﺠﯿﮯ"
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭼﺎﻝ ﭼﻠﯽ "ﺍﭼﮭﺎ ﮐﻞ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺑﮭﯿﺠﻮﮞ ﮔﯽ"
ﺍﯾﮏ ﺳﯿﮑﻨﮉ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ ﺁﯾﺎ "ﻧﮩﯿﮟ ﺁﭖ ﺧﻮﺩ ﺁﺋﯿﮟ"
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﭘﮭﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ
"ﺍﺑﮭﯽ ﻓﺮﯼ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻭﯾﺴﮯ" ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﺘﮧ ﭘﮭﯿﻨﮑﺎ۔
"ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻓﺮﯼ ﮨﻮﮞ۔ ﺁ ﺟﺎﺋﯿﮟ"
ﺑﮯ ﺗﺎﺑﯽ ﻇﺎﮨﺮ ﺗﮭﯽ۔
"ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﻠﺒﺮﮒ ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﮯ ﮔﯽ۔ ﺗﺐ ﺗﮏ ﺁﻓﺲ ﭨﺎﺋﻢ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ"
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮔﮭﯿﺮﺍ ﺗﻨﮓ ﮐﯿﺎ۔
"ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﻑ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ"
ﮨﺎﺋﮯ ۔۔۔ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﻤﯿﻨﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔
"ﮔﻠﻮﺭﯾﺎ ﺟﯿﻨﺰ ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﭘﺎﺱ ﮨﮯ"
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻣﮩﻨﮕﮯ ﮐﯿﻔﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻟﯿﺎ۔
"ﺍﺭﮮ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﯿﭩﻨﮓ ﻭﮨﯿﮟ ﭘﺮ ﮨﮯ۔ ﺁﭖ ﮐﺘﻨﯽ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ؟"
ﮨﺎﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺮ ﺟﺎﻭﺍﮞ۔
"ﺟﯽ ﺳﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﻮﮞ" ﻣﯿﮟ ﭼﻮﺗﮭﯽ ﺑﺎﺭ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ۔
"ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﯿﻞ ﻧﻤﺒﺮ ﺳﯿﻨﮉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ"
میرے ﻣﯿﺎﮞ ﺟﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﮔﮭﯿﺮﺍ ﺗﻨﮓ ﮐﯿﺎ۔
"ﺟﯽ ﺳﺮ"
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ "ﮈﺑﻞ ﻧﻤﺒﺮ" ﻭﺍﻻ ﻧﻤﺒﺮ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺎ۔ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻭﮦ ﻻﻟﮧ ﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﮐﺲ ﺟﮩﺎﺯ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮔﻠﻮﺭﯾﺎ ﺟﯿﻨﺰ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ۔ ﮐﻤﺎﻝ ﮨﮯ۔ ﭨﮭﯿﮏ ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﻢ ﺍﯾﺲ ﺍﻟﺮﭦ ﻣﻼ "ﮐﮩﺎﮞ ﮨﯿﮟ؟"
ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮯ ﻓﻠﯿﭧ ﭘﺮ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﻣﺎﺭﯾﮧ ﮐﺎ ﺑﺮﻗﻊ ﺍﻭﺭ ﻧﻘﺎﺏ ﭘﮩﻨﮯ، ﺍﺳﯽ ﺳﮯ ﻟﯿﺎ ﮨﻮﺍ ﺁﺋﯽ ﺷﯿﮉ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺍﺳﯽ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﻭﺍﻟﯽ ﻋﯿﻨﮏ ﭘﮩﻦ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﭨﺸﻮﺯ ﻟﭙﯿﭧ ﮐﺮ ﻧﺎﮎ ﮐﯽ ﺷﯿﭗ ﺩﮮ ﮐﺮ ﻧﻘﺎﺏ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ رکھا، ﻧﺎﮎ ﺍﻭﻧﭽﯽ ﮐﺮﮐﮯ ﻻﺋﻨﺮ ﺳﮯ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻻﻣﺒﯽ ﮐﺮ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﮔﻠﻮﺭﯾﺎ ﺟﯿﻨﺰ ﭘﮩﻨﭽﺘﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺁﺩﮪ ﮔﮭﻨﭩﮧ ﻟﮓ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﭘﻨﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺁﭨﻮ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻣﯿﺎﮞ ﺟﯽ ﺳﺘﺮﮦ ﻣﯿﺴﺞ ﮐﺮ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﻣﯿﺴﺞ ﭘﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﯽ۔
"ﮐﯿﺴﯽ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ؟" ﺑﯿﭩﮭﺘﮯ ﮨﯽ ﭘﮩﻼ ﺳﻮﺍﻝ۔
ﮨﺎﺋﮯ ﮐﯿﺎ ﺳﭩﺎﺋﻞ ﺗﮭﺎ۔ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﺎ ﺳﭩﺎﺋﻞ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﻣﺎﺭﺍ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ۔
"ﺟﯽ ﺳﺮ ﻣﯿﮟ ﭨﮭﯿﮏ" ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﭘﯿﺮﻭﮈﯼ ﮐﯽ ﻣﺎﮨﺮ ﺗﮭﯽ ﺭﺍﻧﯽ ﻣﮑﮭﺮﺟﯽ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻟﯽ۔
"ﮐﯿﺎ ﻟﯿﮟ ﮔﯽ؟"
ﻣﺠﮫ ﺳﮯ تو ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﻤﯿﻨﮯ۔۔۔ ﺩﻝ ﮨﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﭻ ﻭ ﺗﺎﺏ ﮐﮭﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﻣﯿﮟ۔
"ﮐﺮﯾﻢ ﺑﺮُﻭﻝ"
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻓﺮﻧﭻ ﭼﻠﺮ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﺋﺶ ﮐﯽ۔
"ﭨﻮ ﮐﺮﯾﻢ ﺑﺮُﻭﻝ ﻻﺭﺝ" ﻣﯿﺎﮞ ﺟﯽ ﻧﮯ ﻭﯾﭩﺮ ﮐﻮ ﺁﺭﮈﺭ ﮐﯿﺎ۔
ﺣﺪ ﮨﮯ۔۔ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﮑﻤﻞ ﭘﺮﮨﯿﺰ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﻓﻞ ﺳﺎﺋﺰ ﺳﺨﺖ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﮈﯾﺴﺮﭦ۔۔
ﺍﻧﺪﺭ ﮨﯽ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﺎﻧﭗ ﻟﻮﭦ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﻣﯿﺮﮮ۔ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﺑﺎﮨﺮ ﻟﮯ ﭼﻠﯿﮟ ﺗﺐ ﺑﮩﺎﻧﮧ "ﺍﺱ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺑﺠﭧ ﭨﺎﺋﭧ ہے" ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﻧﻮﮐﺮﯼ ﺩﯾﻨﮯ ﮔﻠﻮﺭﯾﺎ ﺟﯿﻨﺰ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﺍﻭﭘﺮ ﺳﮯ ﮐﺮﯾﻢ ﺑﺮُﻭﻝ۔۔۔ ﻣﺮ ﺟﺎﻧﯿﺎ ﺧﺼﻤﺎﮞ ﻧﻮ ﮐﮭﺎﻧﯿﺎ۔ ﻣﯿﺮﮮ ﺻﺒﺮ ﮐﺎ ﭘﯿﻤﺎﻧﮧ ﺍﻟﭧ ﮐﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﺟﺎ ﮔﺮﺍ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﺮﯾﻢ ﺑﺮُﻭﻝ ﮐﯿﻮﮞ ﭼﮭﻮﮌﻭﮞ۔ ﺟﻮﻧﮩﯽ ﺁﺭﮈﺭ ﺳﺮﻭ ﮨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻧﻘﺎﺏ ﺍﻟﭧ ﺩﯾﺎ۔ ﻣﯿﺎﮞ ﺟﯽ ﭘﺮ ﺳﮑﺘﮧ ﺳﺎ ﻃﺎﺭﯼ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﭨﻤﺒﻠﺮ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺭﮨﯽ۔ ﻭﮦ ﭼﭗ ﺳﺎﺩﮬﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺭﮨﮯ۔
"ﮔﺎﮌﯼ ﮐﯽ ﭼﺎﺑﯽ ﺩﯾﮟ" ﮐﭗ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﺤﮑﻤﺎﻧﮧ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ۔ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﭼﭗ ﭼﺎﭖ ﭼﺎﺑﯽ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﻣﯿﺰ ﭘﺮ ﺭﮐﮫ ﺩﯼ۔
"ﺁپ آﭨﻮ ﺳﮯ ﺁ ﺟﺎﻧﺎ" ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺑﯽ ﺍﭨﮭﺎﺗﯽ ﮔﻠﻮﺭﯾﺎ ﺟﯿﻨﺰ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﯽ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﻟﯿﭧ ﮔﮭﺮ ﺁﺋﮯ اور پھر
ﺁﮔﮯ جو کچھ ہوا وہ ناقابلِ اشاعت ہے۔ 😷
 

سیما علی

لائبریرین
rYPXmfw.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
ایک محترم شاعر صاحب فرماتے ہیں :
میں کینیڈا گیا تو منتظمین نے مجھے لینے کے لئیے دو نوجوانوں کو بھیجا ہوا تھا جو کینیڈا کے پیدائشی تھے ۔
میں نے راستے میں ان سے پوچھا کہ آج شام کو کیا پروگرام ہے ۔
تو کہتے ہیں آج پہلے تو " صحبت صالحین " کا پروگرام ہے ، نیک نیک لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں ہیں ۔
" پھر آپ کے ساتھ بیٹھنا ہے "
تو میں نے ان سے کہا مجھے بھی صحبت صالحین میں رکھ لیتے ۔
کہتے ہیں ! نہیں ۔۔نہیں ۔ آپ تو شاعر ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
سمجھانے کا صحیح طریقہ
ایک لڑکے اور لڑکی کا چکر چل رہا تھا جس کا اس لڑکے کے گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا۔ گھر والوں نے اسے سمجھایا کہ اس کام سے باز آجاؤ۔ کل کلا اگر لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا تو تمھارے ساتھ ساتھ ہمارے لیے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔

گھر والے لڑکے کو بار بار سمجھاتے رہے مگر چونکہ عفیفہ بھی غنیم کے ساتھ ملی ہوئی تھی اس لیے وہ ایک کان سے سنتا اور دوسرے کان سے نکال دیتا، عشق کا بھوت سوار تھا۔

قصہ مختصر لڑکی کے گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا اور ایک دن انھوں نے لڑکے کو پکڑ کر خوب درگت بنائی۔ سرف ایکسل سے صفائی کی۔ ٹانگیں بازو توڑ دیے اور اس کے گھر والوں کو پیغام بھیجا کہ اپنے لاڈلے کو اٹھا کر لے جاؤ۔

گھر والوں نے اسے وہاں سے اٹھایا اور ہسپتال لے گئے اور علاج شروع کرایا۔ کئی دن ٹکوریں ہونے کے بعد جب برخوردار کچھ سننے بولنے کے قابل ہوا تو بڑی بہن نے اسے کہا کہ کتنا عرصہ ہوگیا ہے ہم تجھے سمجھاتے رہے کہ باز آ جاؤ، برے کام کا نتیجہ برا ہوتا ہے، مگر تم ہمارے سمجھانے کے باوجود باز نہیں آئے۔

بہن کی اور سب گھر والوں کی ساری باتیں سن کر لڑکے نے ایک تاریخی جواب دیا:
آپ لوگوں نے مجھے اس طرح سمجھایا ہی نہیں جس طرح انہوں نے سمجھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🤩🤩🤩🤩🤩🤩
 
Top