ایک فارسی لطیفے کا اٹکل پچو سے ترجمہ، یہ لطیفہ جدید گفتاری ایرانی فارسی میں ہے اور ہم ٹھہرے کلاسیکی کتابی فارسی پڑھنے والے سو کچھ "تجربہ" ڈال کر کام چلا رہا ہوں۔
ایک شخص کی اپنی بیوی سے شدید لڑائی ہوگئی اور لڑ کر گھر سے چلا گیا۔ کچھ دیر (دو گھنٹوں) کے بعد اُس نے اپنی بیوی کو فون کیا۔
بیوی (نے تلملا کر کہا): کیا ہوا، مر گئے کیا؟
شوہر نے کہا: جانتی ہو میں اس وقت کہاں ہوں؟
بیوی: کونسی قبر میں ہو؟
شوہر: تمھیں اُس جیولر کی دکان یاد ہے جہاں تمھیں ایک نیکلس بہت پسند آیا تھا؟
بیوی (سمجھی کہ مجھے خوش کرنے کے لیے نیکلس خرید رہا ہے سو) ناز سے اٹھلا کر بولی، ہاں جانو بڑی اچھی طرح یاد ہے۔
شوہر: بس اُسی کے پہلو میں ایک دکان سے قابلی پلاؤ کھا رہا ہوں!