لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سیما علی

لائبریرین
‏ہم سیاچین پر تھے تو بیگم کو Passcom کے ذریعے فون کرتے تھے۔
بیگم کہتی کبھی Love You ہی کہہ دِیا کرو۔
میں نے کہا یہ بیچ والے ہمارے فون سُنتے ہیں۔ دوسرے دِن OC Signal کا فون آیا کہ سٙر ہم آپ کی باتیں نہیں سُنتے جو مٙرضی کہا کریں۔
‏یہ سیاچین کی سردی میں ہٙنسنے کا سٙبب بٙنا اور یہ بات بیگم کو بھی بٙتاٸی۔
بیگم نے کہا: خط لکھ دِیا کرو۔
میں نے اپنے خط میں لِکھا کہ ہمارے خط سنسر ہوتے ہیں اِس لِیے خط میں کوٸی ایسی ویسی بات نہ لِکھنا۔
‏تیسرے دن سِگنل آفس سے مُجھے ﺍﯾﮏ چِٹھی مِلی ﺟِﺲ ﻣﯿﮟ ﻟِﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔: سر ہم کِسی کا خط نہیں کھولتے آپ ہم پر یہ ﻏﻠﻂ ﺍِﻟﺰﺍﻡ نہ لگایا کریں۔

تحریر: میجر جنرل محمد عارف
 

سید عمران

محفلین
Whats-App-Image-2022-01-27-at-11-15-46-AM.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
ایک عورت جیل میں اپنے خاوند سے ملنے گئی۔ واپسی پر جیل وارڈن سے کہا کہ تم لوگ میرے خاوند سے اسطرح مشقت نہ لو، وہ تو مر جائے گا۔ وارڈن بولا کون سی مشقت وہ تو بس کھاتا پیتا اور سوتا ہے۔ خاتون بولیں تو کیا وہ جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ کئی مہینوں سے اپنے کمرے میں سرنگ کھود رہا ہے
( کتاب خاتونِ خانہ سے اقتباس)😂😂😂😂😂
 

سیما علی

لائبریرین
ایک مولوی صاحب تقریر میں کہہ رھے تھے
دوسرے کی بیوی کو دیکھنا اسلام میں حرام ھے
اگر آپ اس پر قائم رہیں گے تو اللہ تعالی آپکو جنت میں حوریں عطا فرمائے گا______😊
اور وہ حوریں اتنی حسین و جمیل ہونگی👌
اتنی خوبصورت ہوں گی اتنی خوبصورت ہونگی👌
کہتےکہتے مولانا جذبات میں آگئے😍
کہنے لگے وہ حوریں کیسی ہونگی
اب کیسے بتاؤں؟🤔
اپنے نعیم بھائی کی عورت کو دیکھ لو اللہ کی قسم حور ھے حور 🙄😲😅🤣🤣🤣🤣🤣
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیوی کے انتقال پر ہر کوشش کے باوجود جب شوہر کا ایک آنسو نہ نکلا تو ایک دوست نے صورتحال بھانپ کر آہستہ سے کان میں کہا ’’یار! یہی تصورکر لو کہ بھابھی پھر سے زندہ ہونے والی‘‘ بتانے والے بتاتے ہیں پھر شوہر کی چیخیں مریخ تک سنی گئیں۔
:oops:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک شوہر کی ٹانگ ٹوٹ گئی، اسے اسپتال لیجایا گیا، وہاں اس نے دیکھا کہ ایک شخص کی دونوں ٹانگیں ٹوٹی ہوئیں، یہ دیکھ کر شوہر نے بڑی معصومیت سے اس شخص سے پوچھا ’’کیا آپ کی دو بیویاں ہیں‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
بے پروائی

مسز قاسم نے مسز جلیل کو بتایا۔“لوگ اکثر ذکر کرتے تھے کہ ڈاک کے محکمے میں بڑی خرابیاں ہیں ۔اب مجھے بھی یقین آگیا ہے کہ ڈاک کے محکمے کے لوگ بڑی بے پروائی سے کام کرتے ہیں۔“
“ہاں ۔۔۔۔۔یہ بات تو ہے۔۔۔“مسز خلیل نے مسز قاسم سے اتفاق کیا پھر پوچھا۔“تمھیں ان لوگوں کی بے پروائی کا تجربہ کیسے ہوا؟“
“میرے میاں کاروبار کے سلسلے میں لاہور گئے ہیں۔انہوں نے وہاں سے مجھے خط لکھا ہے۔۔۔۔لیکن پوسٹ آفس والوں کی بے پروائی دیکھو۔۔۔۔۔انہوں نے اس پر حیدر آباد کی مہر لگائی ہوئی ہے۔“ مسز قاسم نے منہ بنا کر کہا۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏سردار کی بھینس کےسینگ بڑےبڑے تھےسردار جب بھی اسکے پاس سے گزرتا، کھڑا ھو کے سوچنے لگتا:
میریاں لتاں ایناں سنگاں وچ پھس گئیاں تے کی ہوئے گا؟ آخر اک دن ہمت کرکے اس کے سینگوں میں اپنی ٹانگیں پھنسا ہی دیں۔۔بھینس نے اسے گھما کے نیچے مارا تو سردار کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔۔۔۔
‏اسکےجاننے والےاسکی خیریت دریافت کرنے آئے اور پوچھا کہ کیسے ہوا یہ سب؟ کیسے ٹانگیں ٹوٹی؟ تو سردار نےکہاکہ چھڈو جی لتاں دی خیر اےٹینشن تے مکی کہ لتاں پھسیاں تےکی ھوئے گا😁😁😁😅😅
 

سیما علی

لائبریرین

دل کے کام ‘‘

بہترین اردو لطائف۔ مزاحیہ اردو لطائف
ماسٹر صاحب نے لڑکوں کو سوال لکھوایا۔
’’دل کی شکل بنا کر اس کے کام بتائیں‘‘۔
ایک لڑکے نے سوال حل کرنے کے بعد کاپی ماسٹر صاحب کو دکھائی ۔ لکھا تھا۔
’’دل ایک نازک چیز ہے۔ یہ لینے دینے کے بھی کام آتا ہے اگر ٹوٹ جائے تو ہر گز نہیں جڑتا۔ اگر کسی کی یاد آ جائے تو بہت بیقرار ہو جاتا ہے۔ نیز یہ خون کے آنسو بھی روتا ہے۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
پڑوسن ہو تو ایسی

ایک پڑوسن نے دوسری سے کہا
میرے سر میں بہت درد ہو رہا ہے
کوئی حل بتاؤ،

دوسری بولی
جب میرے سر میں درد ہوتا ہے تو میرے شوہر میرا سر دباتے ہیں، چائے بنا کر مجھے پلاتے ہیں،
تم بھی ایسا کرو،

پہلی: ضرور، کب آتے ہیں تمہارے شوہر۔۔۔
 

سید عمران

محفلین
پڑوسن ہو تو ایسی

ایک پڑوسن نے دوسری سے کہا
میرے سر میں بہت درد ہو رہا ہے
کوئی حل بتاؤ،

دوسری بولی
جب میرے سر میں درد ہوتا ہے تو میرے شوہر میرا سر دباتے ہیں، چائے بنا کر مجھے پلاتے ہیں،
تم بھی ایسا کرو،

پہلی: ضرور، کب آتے ہیں تمہارے شوہر۔۔۔
ان خاتون کو ہمارے لوٹنے کے اوقات بتادیں!!!
 

سیما علی

لائبریرین
بیوی نے شوہر سے کہا میں چھپتی ہوں تم مجھے ڈھونڈنا اگر ڈھونڈ لیاتو ہم شاپنگ پہ چلیں گےآج دوسرا دن ہے بیوی خود شوہر کوڈھونڈ رہی ھے🤔🤔🤔🤔🤔🤔
 
Top