رات اس دھاگے کو پڑھتے پڑھتے ذہن میں اس اطلاقیے کا خیال آیا تو بنا دیا۔ ابھی اس کی سی ایس ایس میں تبدیلیاں کرنا باقی ہیں۔آپ اپنی تجاویز ضرور دیں۔
میرے خیال سے اردو محفل کے تمام اراکین کو ڈیٹا انٹری کی سہولت ہونی چاہیئے ہے کیونکہ اگر آپ دوسرے پاکستانی اردو فورمز کا مطالعہ کریں گے توایک بات بہت نمایاں طور پر محسوس کریں گےکہ نناوے فیصد کام رومن اردو میں ہوتا ہے کیونکہ اردو لکھنا ہر بندے کے بس کی بات نہیں ہے۔ اور پھر دوسری بات یہ کہ اس پر اساتذہ کی نظر بھی ہوگی تو جس جگہ وہ مناسب سمجھیں گے ترمیم کردیں گے۔یوزر انٹر فیس
اس منظر میں منظور شدہ اراکین کو ڈیٹا انٹری کی سہولت دی جائے ۔ ۔اور یہ منظر یوزر فرینڈلی ہو تاکہ اراکین کو ڈیٹا انٹر میں دشواری نہ ہو
ایڈمن پینل
اس حصہ میں منتظم کو اختیار ہو کہ وہ کن اراکین کو ڈیٹا انٹر کرنے کی اجازت دیتا ہے اور دیگر انتظامی امور، سامل شدہ ڈیٹا کی منظوری وغیرہ
ٹائپنگ ایریا کا فونٹ تبدیل کرنا ضروری ہے موجودہ فونٹ الفاظ کو توڑ کر دکھاتا ہے
ٹائپنگ ایریا میں اردو پیڈ شامل کیا جانا چاہیئے تاکہ ہر ایک استفادہ کر سکے
ایکشنز سے متعلق تمام ہدایات اردو میں ہوں
لیکن ایک کمی جو مجھے ابھی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ اطلاقیہ اوریکل کے بغیر نہیں چل سکتا اور یہ اوریکل کا یہ سرور صرف تیس ایم بی فری سپیس دیتا ہے جو شاید کم پڑ جائے ۔ اور باقی حصہ کسی دوسرے فری اکاؤنٹ میں بنانا پڑے۔
اوریکل یہ فری سپیس اس وقت تک دیتا ہے جب تک آپ ڈویلپمنٹ کرتے رہتے ہیں۔ اگر آپ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو یہ کچھ عرصے بعد بند کر دیتےہیں لیکن آپ کو اطلاع دے کر۔اریکل کا یہ سرور کیا مستقلا یہ سپیس دیتا ہے یا پھر دوسرے فری سپیس دینے والے سرور صاحبان کی طرح مرضی کا مالک ہے جب چاہے واپس لے لے
باقی ناکافی سپیس کا یہ حل کہ باقی حصہ کسی دوسرے فری اکاونٹ میں بنانا پڑے گا کچھ مناسب نہیں لغت جیسے اہم منصوبہ کے لیے کوئی دوسرا حل تلاش کرنا ہوگا میں تو اسے القلم یا القرطاس پر سیٹ کرنا چاہتا تھا ۔ ۔ ۔ ارباب حل عقد کچھ گرہ کشائی فرمائیں کہ اس کا کیا حل ہے
ابن سعید بھیا میرے ایک مشورہ ہے کہ کسی بھی فارمیٹ چاہے وہ ایکسل ہو یا کوئی بھی اس کا ایک عدد نمونہ بنا لیکن جامع کہ پھر اس میں کوئی تبدیلی ناممکن ہو اس کو تمام دوستوں کے مشورے اور finalizeکرنے کے بعد rapidshareیا کسی بھی جگہ رکھ کر اس کا لنک ادھر دیا جائے تاکہ ہر بندہ اس میں ٹائپ کرکے اپنا کام متعلقہ بندے کو ایک میل یا پھر ریپڈ شیئر پر چڑھا کر ادھر پیش کرے تو ایک جامع چیز آپ سب لوگوں یا اردو کے شہیدان کے ہاتھ لگے گی۔شکریہایکسل میں لکھنا ضروری نہیں۔ ایک عدد نوٹ پیڈ کی ٹیکسٹ فائل میں ایک ایک اندراج نئی سطر میں لکھ کر کر دیں تو بھی کام بن جائے گا۔
ایکسل میں لکھنا ضروری نہیں۔ ایک عدد نوٹ پیڈ کی ٹیکسٹ فائل میں ایک ایک اندراج نئی سطر میں لکھ کر کر دیں تو بھی کام بن جائے گا۔
السلام علیکمشاکر بھائی مواد کہاں سے لینا ہے؟
نمونہ کے طور پر اپنا ٹائپ کیا ہوا مواد کہیں منسلک کر دیں تو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔