لغات برقیانے کا منصوبہ

نایاب بھائی، پہلے مرحلے میں محض الفاظ لکھ لیجئے گا۔ معانی اور دیگر چیزیں بعد میں لکھیں گے ان شاء اللہ۔ :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شمشاد بھائی ڈاون لوڈ لنک اسی دھاگے میں دیے گئے ہیں آپ نوراللغات کی جلد اول اتار لیں
اور پہلے مرحلہ میں ہم نے صرف الفظ کی فہرست مرتب کرنا ہے
کسی بھی ایڈیٹر میں ایک ٹیکست فائل کھولیں اور اسطرح الفاظ کو لکھتے جائیں کہ ہر نئی سطر میں ایک لفظ آجائے
نایاب ۔۔۔ آپ بالکل انہی حروف پر کام کریں

روحانی بابا!۔ ۔ ۔۔ فی الحال کسی مخصوص فارمیٹ کی ضرورت نہیں الفظ کا ذیرہ مندرجہ بالا طور پر مرتب ہو جائے تو پھر اس کو آن لائن ڈیٹا بیس میں شامل کر دیا جائے گا یا مکمل ذخیرہ کی ایک ہی فائل تیار کر کے سب کو مہیا کر دی جائے گی تاکہ وہ اس میں مزید ڈیٹا ڈالتے جائیں
 

محمدصابر

محفلین
شاکر القادری صاحب مندرجہ ذیل الفاظ دو دو دفعہ لکھے گئے ہیں اس سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ آپا آخر آرا آرے آڑی
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ! لیکن بعض الفاظ دو دفعہ ای لیے ہیں کہ ان کے معانی مختلف ہیں
آرے ۔ ۔ ۔ ۔ آرا کی جمع کاٹنے والا آلہ
آرے ۔ ۔ ۔ ۔ حرف تائید ۔ ۔ ۔ ہاں ، جی ہاں وغیرہ

اسی طرح
آرا ۔ ۔ ۔ ۔ لکڑی کاٹنے کا دندانے دار آلہ
آرا۔ ۔ ۔ ۔ فارسی کا لاحقہ ۔ ۔ ۔ سجانے والا ۔ ۔ ۔ ۔ جیسے بزم آرا، مسند آرا، مجلس آرا

آڑی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ٹیڑھی، ترچھی
آڑی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کھیل کا ساتھی، مددگار، معاون

اس سے پیدا ہونے والے مسائل کا کیا حل ہو گا یہ آپ لوگ ہی بتا سکتے ہیں
 

وجی

لائبریرین
کیا ایم ایس ایس کیو ایل ڈیٹا ms sql بیس استعمال کرسکتے ہیں
ڈیٹا سیف کرنے کے لیئے
اور پھر وینڈوز اپلیکیشن بنائی جاسکتی ہے
 
روحانی بابا!۔ ۔ ۔۔ فی الحال کسی مخصوص فارمیٹ کی ضرورت نہیں الفظ کا ذیرہ مندرجہ بالا طور پر مرتب ہو جائے تو پھر اس کو آن لائن ڈیٹا بیس میں شامل کر دیا جائے گا یا مکمل ذخیرہ کی ایک ہی فائل تیار کر کے سب کو مہیا کر دی جائے گی تاکہ وہ اس میں مزید ڈیٹا ڈالتے جائیں[/QUOTE نے کہا:
چلیں جناب جیسے آپ کی مرضی میرا تو مخلصانہ مشورہ تھا کہ گھر کی بنیاد سیسہ پلائی ہونی چاہیے آپ کی مرضی کہ آپ اس کو کچا رکھنا چاہتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت اس کو توڑ کر فولادی دیوار تعمیر کی جاسکے۔ ہماری Officially Languageمیں اس قسم کے Project کو PC-1 کہتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابن سعید آپ کا مشورہ بالکل بجا!

سو اب کام کا آغاز کرتے ہیں۔ ۔ ۔ میرے پاس نوراللغات موجود ہے ۔ ۔ ۔ اسی کو ابتدائی ڈیٹا بیس کا ماخد بناتے ہوئے کام شروع کرتے ہیں

الف ممددہ ۔ ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ الف کی پٹی میں شامل تمام الفاظ پر میں نے کام شروع کر دیا ہے اور آج میں نے 313 الفاظ ٹائپ کر کے اس کا آغاز کر دیا ہے یہ الفاظ میں ایک ایکسل شیٹ میں ٹائپ کر رہا ہوں

اب باقی حضرات سامنے آئیں اور اپنے ذمہ داری کا تعین کر لیں

شمشاد بھائی! آپ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ب کی پٹی سنبھال لیں ۔ ۔۔
وجی بھائی! آپ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ پ کی پٹی
محمد وارث بھائی !۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ت کی پتی
نایاب بھائی !۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ٹ کی پٹی

میں نے دو دفعہ فائل ڈاؤنلوڈ کی ہے۔ ب کی پٹی میں ایرر آتا ہے اور صفحہ خالی نظر آتا ہے۔ توجہ فرمائیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے دو دفعہ فائل ڈاؤنلوڈ کی ہے۔ ب کی پٹی میں ایرر آتا ہے اور صفحہ خالی نظر آتا ہے۔ توجہ فرمائیں۔
شمشاد بھائی!
آپ یہاں سے پی ڈی ایف فائل اتار لیں اس میں ب کی پٹی درست طور پر نظر آرہی ہے، اس کے باوجود اگر آپ کوئی مسئلہ سمجھتے ہیں تو ”ب“ کی پٹی کو میرے لیے چھوڑ دیں آپ کسی اور حرف کا انتخاب کر لیں
http://dl.dropbox.com/u/1299651/nrullught01nayy.pdf
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب، میں نے فائل تو اتار لی ہے۔ اب یہ بھی بتا دیں کہ کس صفحہ سے کہاں تک لکھنا ہے، مجھے تو کم عقلی کی وجہ سے کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی !۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ت کی پتی

برادرِ بزرگ جناب شاکر القادری صاحب،

دراصل اپنی گرتی ہوئی صحت اور ذیابطیس کی وجہ سے ہونی والی تھکاوٹ کی وجہ سے آج کل میں شام کے بعد گھر میں کوئی بھی کام کرنے سے قاصر ہوں اور ظاہر ہے دن کے وقت دفتر میں ایسے کام نہیں ہو سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل میری فعالیت انتہائی کم ہے اور اپنے شروع کردہ کئی ایک پراجیکٹ بھی مکمل نہیں کر پا رہا۔

لہذا مجھے اس کام سے معذور جانتے ہوئے میری معذرت قبول کی جائے۔

والسلام مع الاکرام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ جناب، میں نے فائل تو اتار لی ہے۔ اب یہ بھی بتا دیں کہ کس صفحہ سے کہاں تک لکھنا ہے، مجھے تو کم عقلی کی وجہ سے کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔
شمشاد بھائی!
صفحہ 429 سے ب شروع ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ آپ کو وہ الفاظ لکھنا ہیں جو خط کشید ہیں

مثلا
ب
با
اور اس کے بعد با سے شروع ہونے والے تمام الفاظ جیسے
با خدا
باتدبیر
باادب
وغیر
یہ تمام الفاظ نور اللغات میں خط کشید ہیں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
وارث بھائی!
خدائے کریم آپ کو صحت عطا فرمائے، میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے، اس ذیابیطس نے مجھے بھی کہیں کا نہیں چھوڑا
پر کیا کریں
ہم دھری اذیت کے گرفتار مسافر
ہیں پاٶں بھی شل ذوق سفر بھی نہیں جاتا
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی

اس کام کی کیا اپ ڈیٹ ہے؟

معذرت چاہتا ہوں کہ وقت کی کمی کی وجہ سے میں اپنا کام شروع نہ کر سکا۔ اب فارغ ہوں تو کہاں سے شروع کروں؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر بھائی

اس کام کی کیا اپ ڈیٹ ہے؟

معذرت چاہتا ہوں کہ وقت کی کمی کی وجہ سے میں اپنا کام شروع نہ کر سکا۔ اب فارغ ہوں تو کہاں سے شروع کروں؟
شمشاد بھائی! کوئی اپ ڈیٹ نہیں ۔ ۔ ۔ محفل پر جن اراکین نے وعدہ کیا تھا ان میں سے کسی نے بھی اپنے کام کی پیش رفت کی اطلاع نہیں دی
البتہ میں "الف ممدودہ اور الف مقصورہ" کی پٹیوں کے الفاظ مکمل کر چکا ہوں اور "ب" کی پٹی پر کام کر رہا ہوں
اس کے علاوہ محاورات کے کام میں
الف ممدودہ، الف مقصورہ اور ب کی پٹی کے محاورات بھی مکمل کیے جا چکے ہیں (معانی کے ساتھ)
اور پانچ ہزار کے قریب اردو ضرب الامثال کے اگریزی متبادلات بھی فراہم کر دیے گئے ہیں

آپ اپنی آسانی سے جو پٹی مناسب سمجھیں اس پر کام شروع کر دیں
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی جزاک اللہ

میں کام تو شروع کر دوں لیکن ایسا نہ ہو کہ وہی کام کوئی اور رکن بھی کر رہا ہو اس لیے مجھے فی الحال کوئی آسان سی پٹی دے دیں تا کہ کام شروع کر سکوں۔
 
Top