تھل دراصل سنسکرت لفظ اِستھل (સ્થલ)سے مشتق ہے۔اِستھل کے لفظی معنی جگہ، مقام کے ہیں۔
پنجابی میں کہتے ہیں تھلے رکھ۔ مراد نیچے رکھ۔تھل، تھال، تھالا اور جل تھل اسی تھل کے مختلف روپ ہیں۔
سنسکرت اورہندی گجراتی میں جن لفظوں کا رکن اول ساکن ہوتا ہے، اردو میں ان کی ادائیگی کے لیے الف کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
جیسے : ستھل سے استھل، ستھان سے استھان۔وغیرہ
دیکھیے : ڈنکن فاربس کی Dictionary Hindustani & English صفحہ نمبر 262
thal, m. place, firm or dry ground,
a lion's or tiger's den.