تعارف لفظی وجود۔۔۔۔۔۔۔۔۔،۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،۔۔۔

السّلام علیکم!
جی تو چاہتا ہے کہ میں بھی لفظوں کی پھُلجھڑیاں بناؤں, گُلکاریاں بِکھیروں، پر میں اپنے بارے میں اتنا کچھ نہیں جانتا کہ تعارف میں پیش خدمت کروں،
بس اتنا کہ نام علی احمد صاحب ہے, اور ادب سے لگاوٹ،،، کی وجہ ڈھونڈ رہا ہوں.

آداب!
 
وعلیکم السلام
ما شاء اللہ ...آغاز ایسا ھے تو انجام کیسا ھو گا ..اندازہ ھو رھا ھے کچھ کچھ
محفل میں خوش آمدید ...
جیےے رھیئے ...
 

زیک

مسافر
صاحبآپ کے نام کا حصہ ہے؟

والدین کی طرف سے علی احمد نام ملا, صاحب خود کا ساتھ لگایا ہوا ہے.

کوئ صاحب کہے نہ کہے ھم خود ھی خود کو صاحب کہ لیں ...کیوں صاحب ؟؟؟:)

جی اچھا لگتا ہے اس نام سے پہچانا جاؤں،
یہ خاکسار کا ری ایکشن لگتا ہے۔
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
بس اتنا کہ نام علی احمد صاحب ہے
ماشااللہ۔ صاحب سے مجھے اپنے ایک واقف کار کی یاد آئی جو فون پر بات کرتے ہوئے ہمیشہ یہی کہا کرتے تھے ' میں فاضل صاحب بول رہا ہوں'
لگاوٹ تو کوئی بہت اچھی بات نہیں ہے صاحب
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں

ماشااللہ۔ صاحب سے مجھے اپنے ایک واقف کار کی یاد آئی جو فون پر بات کرتے ہوئے ہمیشہ یہی کہا کرتے تھے ' میں فاضل صاحب بول رہا ہوں'

لگاوٹ تو کوئی بہت اچھی بات نہیں ہے صاحب
شکریہ جناب,
لگاوٹ اچھی چیز نہیں, اسی لئے اس کی وجہ ڈھونڈ رہا ہوں.
 

گلزار خان

محفلین
وعلیکم السلام
علی احمد صاحب محفل میں خوش آمدید

جی تو چاہتا ہے کہ میں بھی لفظوں کی پھُلجھڑیاں بناؤں, گُلکاریاں بِکھیروں،
لفظوں کی پھلجڑیاں بنانے کی کوئی خاص وجہ اور آپ کے ذہن میں کیوں یہ بات آئی اس کی وجہ بیاں فرمادیں
میں اپنے بارے میں اتنا کچھ نہیں جانتا کہ تعارف میں پیش خدمت کروں،

اپنے بارے میں تو سب سے پہلے جاننا چاہیے انسان ساری زندگی دوسروں کے بارے میں جاننے کا خواہاں رہتاہے اور اسی فکر میں زندگی گزاردیتا ہے اور اپنے بارے میں کم کم ہی خبر رکھتا ہے آپ کو نہیں لگتا کے کے ہر عقل فہم اور باشعور انسان کو سب سے پہلے اپنے خالق اور پھر اپنی تخلیق پے غورو فکر کرنا چاہیے؟

آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
تعلیم کیا ہے؟
معشیت و زندگی کیا ہے؟
مشاغل کیا ہیں آپ کے؟
 
Top