لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

سیما علی

لائبریرین
بھیا۔۔۔۔۔ بچوں کے دماغ کی نشو و نما بہت تیزی سے ہو رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ہم کبھی نشو و نما ہوتا ہے نہیں لکھتے۔۔۔یا ہم کہتے ہیں مسلسل تناﺅ سے بچوں کی دماغی نشو و نما سست ہو سکتی ہے۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بھیا۔۔۔۔۔ بچوں کے دماغ کی نشو و نما بہت تیزی سے ہو رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ہم کبھی نشو و نما ہوتا ہے نہیں لکھتے۔۔۔یا ہم کہتے ہیں مسلسل تناﺅ سے بچوں کی دماغی نشو و نما سست ہو سکتی ہے۔۔۔
جی ہاں آپا بالکل!
میں نے بھی یہی استعمال ہوتا دیکھا لیکن ۔آج ناسخ کے شعر میں مذکر استعمال ہوا نظر آیا تو حیرت ہوئی فہد اشرف اسے نشّو نما پڑھتے آئے اور ہم مونث استعمال کرتے آئے ۔
خط کو روئے یار پرنشوونما ہوتا نہیں
سبزۂ بیگانہ گل سے آشنا ہوتا نہیں
نیاز فتح پوری کی ایک نثر کی تحریر میں بھی مذکر ملا ۔
خیر!!! مولوی صاحب نے آصفیہ میں مذکر و مونث دونوں لکھا ہے ۔
لیکن جدید تحریروں سے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب مذکر استعمال کا رواج نہ رہا ۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ختمِ نبوت

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
بہت شکریہ آپ نے لفظ ایسا پوچھا جس پر جان بھی قربان ہے بھیا ۔۔۔۔۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
فِدَاکَ اَبِیْ وَ اُمِّیْ وَ رُوْحِیْ وَ نَفسِی وَ قَلْبِیْ یَا سَیِّدِیْ یَا رَسُوْلَ اللّٰهﷺ
 
Top