لفظ ڈھونڈیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب قیصرانی بھائی۔ زبردست

مطلب میں لکھ دیتا ہوں۔

یہ لفظ ہندی سے اردو میں آیا ہے، اسم ہے اور مذکر ہے
مطلب ہے پرانی اور ٹوٹی ہوئی جوتی۔

اب آگے لفظ کون دے گا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب قیصرانی بھائی۔ زبردست

مطلب میں لکھ دیتا ہوں۔

یہ لفظ ہندی سے اردو میں آیا ہے، اسم ہے اور مذکر ہے
مطلب ہے پرانی اور ٹوٹی ہوئی جوتی۔

اب آگے لفظ کون دے گا؟
اگر اب کی بار میری مدد کر دیں اور لفظ آپ بتا دیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
بحری جہاز اس وقت ترکو کی بندرگاہ پر پہنچ رہا ہے۔ اس لئے نیٹ آف کر کے اب بھاگنا ہے۔ چار گھنٹے بعد آن لائن ہوں گا انشاء اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
حماد بھائی یہ قلتین ہی ہے۔

قُل لَ تَین

عربی سے اردو زبان میں آیا، اسم ہے اور مذکر ہے۔

مطالب یہ ہیں :

1) پانی کے ایسے دو ظرف، جن میں دس دس من پانی آ جائے۔
2) [اُر] ناپاک - نجس
3) [کنایتًہ] کسبی، فاحشہ
 

شمشاد

لائبریرین
تو یہ تو کسی فرد کا نام ہے ناں۔ میں اردو کا لفظ سمجھ کر دماغ سوزی کرتا رہا۔ اسی طرح جگہ کا نام بھی اس کھیل میں شامل نہ ہی کریں تو اچھا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top